Advertisement

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

op1i1i12.jpg

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا گاڑیوں کی قیمتوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا،اسلام آباد میں رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں کمیٹی نے پاکستان میں کاروں کے خراب معیار اور ان کی زائد قیمتوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔

اجلاس میں شرکا نے وزارت صنعت و پیداوار سے آٹو سیکٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مناسب قیمتوں کو بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ ہیں،ممبر کمیٹی نیاز احمد نے کہا کہ ہم اتنی بڑی گاڑیوں کا آرڈر کیوں دیتے ہیں؟ یہ ایک غریب ملک ہے، گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ ہیں، ہمیں پالیسی بنانا چاہیے کہ بڑی کاریں درآمد نہ کی جائیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہاں سالوں سے کاریں تیار کی جارہی ہیں اس کے باجود ان گاڑیوں میں ایئر بیگز نہیں،اگر آپ اسے انگوٹھے سے دباتے ہیں تو گاڑی خراب ہو جاتی ہے،انہوں نے گاڑیون کے معیار پر توجہ کیلئے زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹرز پربھی توجہ دی جائیں،گاڑیوں کا میعار بہتر کیا جائے اور قیمتیں مناسب کی جائیں,گاڑیوں کی قیمتیں اور معیار کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سنگاپور میں ٹریفک کی وجہ سے ان کاروں پر اتنا ٹیکس لگایا گیا ہے،گاڑی کے معیار کے مطابق قیمتیں زیادہ ہیں،اور آپ کو اسے ریگولیٹ کرنا چاہیے، مقامی خریدار کی سہولت کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

کمیٹی کے رکن خواجہ آصف نے ڈالہ کلچر روکنے کا مطالبہ کیا اور پی اے سی کے چیئرمین سے کہا کہ وہ کارروائی کو تیز کرنے میں مدد کریں۔

دوسری جانب ایم او آئی پی کے مشاہدے کے مطابق آٹو موٹیو سیکٹر کی پیداوار ملک کی مجموعی جی ڈی پی کا 3 فیصد ہے،جس کے براہ راست 500,000 ملازمین ہیں اور 2.4 ملین بالواسطہ روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں، پاکستانی کار سازوں نے مسافر گاڑیوں اور لائٹ کمرشل وہیکل مینوفیکچرنگ میں لوکلائزیشن کی شرح 73 فیصد اور بائیکس میں 94 فیصد تک حاصل کرلی۔
 
چوروں کی کمیٹی