Advertisement

پاک و ہند میں قوم پرستی اور مذہب


پاک و ہند میں قوم پرستی اور مذہب

مختلف قبائل کو جوڑ کر ایک قوم بنانے کا فارمولا کا اگر تاریخی طور پر جائزہ لیا جائے تو اس کی بنیاد انسان کی نفس امارہ کی کثافت ہوتی ہے۔ مختلف قوموں کو ایک قوم بنانے کے لیے تین جذبوں کو ابھار کر باہم مرکب تیار کیا جاتا ہے۔ وطن پرستی، دشمن سے بیر یا نفرت، معاشی مفاد سے دلچسپی، کے جزبات کی باہمی آویزش ایک قومی جذبے کی تشکیل ہوتی ہے، ماضی میں پنڈت جواہر لال نہرو، ابوالکلام آزاد کانگریس کے زیرِ سایہ ان جذبوں کو باہم یکجا کرکے ایک متحدہ قومیت کی تشکیلِ نوع میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ہندوئوں کے بالمقابل سر سید کی پوری تحریک اسی دائرے میں جدوجہد کرتی نظر آتی ہے۔سرسید کی ہر تحریک کو انگریزوں کی ہمیشہ آشیر باد حاصل رہی تھی۔
اس فارمولاکے تحت تشکیل شدہ قوم، اپنی قوم کو دوسری قوم کے مدِمقابل رکھ کر دیکھتی ہے کہ اس کی قوم کا اقوامِ عالم میں کیا مقام ہے اور اپنی قوم کے تفوق اور برتری کو کس طرح قائم کیا اور رکھا جاسکتا ہے، جو بالاخر جنگ پر منتج ہوتی ہے۔
ہم کہہ سکتے ہیں کہ قوم پرستی کی آمیزش و ترکیب کا نقطہ آغاز دیگر اقوام کا مدمقابل قوم کے موجد ہونا اور سرمایہ دارانہ مفادات کی ترکیب اپنی قوم کے حق میں استعمال کرنا۔ یعنی قوم پرستی قائم ہوتی ہے مدمقابل قوم سے حرص، حسد، بغض اور مقابلے کی کیفیت سے… اسی کیفیت نے زمانہ جدید میں قوم پرست ریاست، قوم پرست سیاست،قوم پرست معیشت و معاشرت کی تشکیل کی ہے، حتی کہ مذہب کو بھی قومیالیا گیا ہے اور مذہب کے آفاقی تصور کو قوم کی سطح تک محدود کردیا گیا ہے۔
ہندوستان میں چونکہ انہوں نے سیکولرازم کا نعرہ لگایا تھا مگر مقصدہندومت کا فروغ تھا اس لئے انہوں نے زبان کی بنیاد بنا کر ہندو برتری اور مسلم دیس کی نکالا کی ترکیب کی۔اس ترکیبِ نو پر ہندی قوم پرستی اپنے نظریات کے تانے بانے بنتی ہے مثلاً ہندی ہندوئوں کی زبان ہے۔ جو تمام زبانوں میں پوتر یعنی اعلیٰ اور ارفع ہے۔ لہٰذا ہرہندوستانی کو ہندی بولنا چاہیے اور ہندوستان کی قومی زبان ہندی ہونا چاہیے۔ اردو ایک غیر ملکی زبان ہے جو مسلمانوںکی زبان ہے اور مسلمان دیگر بلادِ اسلامی سے آکر یہاں آباد ہوئے ہیں یہ سب غیر ملکی ہیں اور ان کی زبان ملیچھ (ناپاک) ہے۔ یہ ابتدا تھی اس کی انتہا بابری مسجد کی شہادت، بی جے پی کی الیکشن جیت اور اب مسلمان اپنے مذہبی تہوار عید قربان سے محروم کردئے گئے ہیں، یہ ہے سیکولر بھارت کا چہرہ۔۔۔۔۔
یہ حقیقت ہے کہ اس فارمولا کے مطابق، مسلمان کبھی ایک قوم نہیں تھے اسلام مسلمانوںکو من حیث المجموع ”امت” قرار دیتا ہے۔ برٹش راج کا فارمولا تھا لڑاؤ اور حکومت کرو۔ ہندوستان میں مسلمانوں کو ہندوئوں کے بالمقابل ایک قوم بنانے کی کامیاب کوشش سرسید احمد خان اور علی گڑھ تحریک نے کی۔ اسی قسم کی واضح چھاپ غلام احمد قادیانی اورا س کے زعماء کے ہاں بھی ملتی ہے جس کے پیچھے انگریز کی فکر کار فرماتھی۔ 1857 ء جنگ آذادی کی ناکامی، جمعیتِ علماء ہند کی کج روی کے نتیجے میں مسلمانوں کو بھی انہی معنوں میں قوم سمجھا جانے لگا جیسا کہ ہندو ایک قوم ہے۔ اس کج روی نے بحیثیتِ مجموعی مسلمانوں کے اخلاقی، اجتماعی اور سیاسی رویوں پر مہلک اثرات و نتائج مرتب کیے۔ انگریز اس بات میں کامیاب ہوگیا کہ تاریخی لحاظ سے مسلمانوں اور ہندوئوں میں دعوت اور محبت کا جو رشتہ موجود ہے اس کو کاٹ دے۔ صبر، یقین، ایمان، احسان اور صلح رحمی کے فطری جذبات کو، جذبات رذیلہ مثلاً نفرت، حسد، حرص، ہوس مقابلہ و منافرت میں تبدیل کردے۔ مغربی فکر کے تناظر میں قوم کا مفہوم اس طرح ابھرتا ہے کہ مشترکہ اغراض و مصالح کے حصول کے لیے متعدد افراد آپس میں مل کر تعاون و اشتراک کا عمل کریں اس اجتماع کو عرفِ عام میں قوم کہا جاتا ہے۔ قائداعظم نے اس فکری تنزل کا ادراک کیا، اور دوقومی نظریہ کے تحت ایک مسلم وطن کا مطالبہ کیا، مسلم امہ بھی اس نعرہ پر مجتمع ہوگئی۔ پاکستان کا مطلب کیا، لاالہ الاللہ۔
سر سید کی تحریک کا بالا خر نتیجہ یہ نکلا کہ لیڈر شپ علماء کے ہاتھ سے نکل کر جوہر، شوکت، سرسید، آزاد اور جناح جیسے زعماء کے ہاتھ میں آگئی، اور مسلمان جمعیت علما ہند سے الرجک ہوگئے، جمعیت علما ہند جو مسلم تصورصوفیت کے خلاف تھی، مسلم عوام کے دل میں اپنا مقام نہ بنا سکی تھی، اس نے نام بدل کر پاکستان میں جمعیت علما اسلام اور جماعت اسلامی کے روپ میں سیاست جاری رکھی، انہوں نے مذہب کے نام پر سیاست کی، چونکہ لوگ انھیں وہابیت کے زیر اثر سمجھتے تھے، اس لئے ان کو پذیرائی نہ مل سکی۔
پاکستان میں ستر سال سے غیر مذہبی جماعتیں برسرقتدار ہیں، عوام ان کی کرپشن اور لوٹ سے تنگ ہیں، وہ تبدیلی کی طرف دیکھ رہے ہیں، ایسے عمران خان کو حمایت مل رہی ہے، لیکن دیکھنے میں آرہا ہے وہ اپنی حمایت ایک مجتمع طاقت میں تبدیل کرنے میں ناکام ہیں، یا دوسرے الفاظ میں ایک فکری سیاسی نظریہ تشکیل دینے میں ناکام ہیں، وہ ابھی تک یہ جانکاری کرنے سے قاصر ہیں کہ پاکستان میں ایک سنی ووٹ بنک موجود ہے اور اسے کیسے اپنے حق میں کرنا ہے، اپنے جلسوں میں رقص و موسیقی کا اہتمام ایک تماشہ تو لگا سکتا، تماشائی بھی مل جائیں گے۔ لیکن ووٹر نہیں۔ اس سے زیادہ بصیرت کا مظاہرہ خادم حسین رضوی نے کیا ہے اور انہوں نے سنیوں کی تقریبا حمایت حاصل کرلی ہے، ن لیگ کا سنی ووٹر ہوسکتا ہے عمران کی بجائے ان کو ووٹ ڈال دے، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ تمام لبرل گروپ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
دیکھنے میں آرہا ہے کہ پاک و ہند میں سیاست مذہب کی طرف کروٹ لے رہی ہے۔ ہندوستان میں مودی کی کامیابی اور پاکستان میں خادم حسین کا عروج، ایک دیدہ بینا بہت کچھ دیکھ سکتی ہے۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

فوج کی آشرباد اور لفافوں کی تقسیم سے دو یا تین ہزار کا مجمع لگا کر اگر تم سمجھتے ہوکہ پاکستان میں یہ مولوی خادم کا عروج ہے تو دیکھتے رہو دن میں خواب شیخ چلی کی طرح​
 

فوج کی آشرباد اور لفافوں کی تقسیم سے دو یا تین ہزار کا مجمع لگا کر اگر تم سمجھتے ہوکہ پاکستان میں یہ مولوی خادم کا عروج ہے تو دیکھتے رہو دن میں خواب شیخ چلی کی طر*​
[FONT=&quot]اور پاکستان میں خادم *سین کا عروج، [/FONT]​
[FONT=&quot]ایک دیدہ بینا بہت کچھ دیکھ سکتی ہے..........[/FONT]​
 



ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
جو پیرہن اس کا ہے ، وہ مذہب کا کفن ہے


یہ بت کہ تراشیدۂ تہذیب نوی ہے
غارت گر کاشانۂ دین نبوی ہے


بازو ترا تو*ید کی قوت سے قوی ہے
اسلام ترا دیس ہے ، تو مصطفوی ہے


نظارۂ دیرینہ زمانے کو دکھا دے
اے مصطفوی خاک میں اس بت کو ملا دے !


ہو قید مقامی تو نتیجہ ہے تباہی
رہ ب*ر میں آزاد وطن صورت ماہی


ہے ترک وطن سنت م*بوب الہی
دے تو بھی نبوت کی صداقت پہ گواہی


گفتار سیاست میں وطن اور ہی کچھ ہے
ارشاد نبوت میں وطن اور ہی کچھ ہے


​