- Joined
- Oct 31, 2012
- Posts
- 618
- Reaction score
- 2,200
- Points
- 93
ہر سیاسی جماعت میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں اور برے بھی۔ ہر سیاسی جماعت اچھے فیصلے بھی کرسکتی ہے اور برے بھی۔ یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ ہر جماعت ہمیشہ اچھے فیصلے ہی کرے اور یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ ہر جماعت ہمیشہ برے فیصلے ہی کرے۔ لیکن کیا کبھی آپ نے کسی بھی سیاسی جماعت کے کسی رکن کو اس پارٹی کے کسی فیصلے یا موقف کے خلاف بات کرتے سنا ہے؟ یقینا نہیں سنا ہوگا۔ اسی سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے سیاستدانوں کی سیاست کی حد تک عوام کے لیے ہوتی ہے اور کس حد تک اپنی ذات کے لیے۔
نون لیگ کی بات کریں تو ماڈل ٹاؤن کا واقعہ دیکھ لیں۔ جو موجودہ تاریخ کا ایک انتہائی انسانیت سوز واقعہ ہے کوئی بھی دل رکھنے والا انسان کسی صورت بھی اس کے دفاع میں نہیں بول سکتا لیکن آپ نے نون لیگ کا کوئی بھی رکن ایسا نہیں دیکھا ہوگا جو اس واقعے پر بھی اپنی پارٹی کے دفاع میں پیش پیش نہ ہو۔ اسی طرح دنیا میں کون نہیں جانتا کہ زرداری ایک کرپٹ ترین انسان ہے لیکن پیپلز پارٹی کے لوگوں کے لیے وہ انکا باپ ہے اور وہ اسکی اولاد کی طرح اس کا دفاع کررہے ہوتے ہیں۔
یہی صورتحال تحریکِ انصاف کی ہے جس میں بہت سے غلط فیصلے ہوتے ہیں لیکن مجال ہے کبھی آپ نے دیکھا ہو کہ پارٹی کا کوئی رکن کسی فیصلے کے خلاف بولتا ہوا نظر آئے۔ لیکن جیسے ہی کوئی رکن کسی پارٹی کو چھوڑتا ہے تو اسے سب سے زیادہ خامیاں اسی پارٹی میں نظر آنے لگتی ہیں اور وہ اس طرح سے اس پر
تنقید شروع کردیتا ہے کہ جیسے سب سے بری پارٹی وہی ہے جسے وہ چھوڑ کر آیا ہے۔

- Featured Thumbs
- http://i48.tinypic.com/xdxkix.png
Last edited by a moderator: