- Joined
- Sep 26, 2011
- Posts
- 63
- Reaction score
- 105
- Points
- 0
عمران خان خوازہ خیل
فوج، سیاستدان اور عوام ان تینوں میں سے کون پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے یا پھر تینوں ہی قصور وار ، اور اس تباہی کا آغاز کب سے ہوا اس کے بارے میں اہل علم ودانش کی مختلف رائے ہے جو انکی معلومات،علم اور فکر پر انحصار کرتی ہے ۔ میری ناقص رائے میں پاکستان کی اصل تباہی کا آغاز 2007ءمیں ہی ہوگیا تھا جب آرمی اور بیرونی قوتوں نے پی پی پی کے ساتھ مل کر این آر او زدہ سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کیا اور اسکے لئے بے نظیر بھٹو جیسی سیاسی رہنماءکو راستے سے ہٹاکر زرداری اینڈ کمپنی کے ہاتھ پاکستان کی باگ ڈور دیدی گئی اور پھر جس طرح اس کرپٹ اور سزا یافتہ مجرمان پر مشتمل ٹولے نے ملکی اداروں کو اپنی جاگیر سمجھ کر بندربانٹ کی اور اداروں کا ستیاناس کیا اسکی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اور پھر ملکی قرضہ کو 4ہزار ارب روپے سے بڑ ھاکر 12ہزار ارب روپے تک پہنچاکر وہ کارنامہ سرانجام دیا جس کو تاریخ میں
سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔اس کے بعد رہی سہی کسر اس وقت پوری ہوگئی جب ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھا جاتا رہا اور آخر کار اپنے اتحادیوں (اے این پی ،ایم کیو ایم ،ق لیگ )کے ساتھ ملکر قرارداد پاس کرکے یہ ثابت کردیا کہ یہ ملک انکی جاگیر اور عوام انکی غلام ہے اگر ان کو عوام اور ملک پاکستان کے وقار کا تھوڑا سا بھی خیال ہوتا تو سزا یافتہ وزیر اعظم گیلانی لندن کا دورہ نہ کرتے اور نہ وہاں ایک انٹرویو میں یہ کہتے کہ جس کو ملک سے جانا ہے تو چلا جائے انکے ان رویوں اور طرز حکومت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ ملک کی خدمت کرنے نہیں بلکہ اسکے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کیلئے مصروف عمل ہے ان نکمے حکمرانوں نے میاں صاحب جیسے سیاستدان کو جنہوں نے پچھلے چار سال سے اصولی سیاست کا جوگ لے رکھا تھا اور اس حکومت کے ساتھ تعاون کررہے تھے نے بھی جوگ چھوڑ کر علم بغاوت بلند کرکے میدان میں نکل آئے ہیں اور عوام کو موجودہ حکمرانوں کے خلاف باہر نکلنے کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ خود 61فیصد پاکستان پر حکمرانی بھی کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہی وڈیروں اور جاگیر داروں کو اپنی پارٹی میں اکٹھاکررہے ہیں جنہوں نے جان بوجھ کر اپنے انتخابی حلقوں میں عوام کو ضروریات زندگی کی آسائشوں سے دور رکھا اور تعلیم کی روشنی ان تک نہ پہنچنے دی تاکہ انکی جاگیریں ہمیشہ قائم ودائم رہیں ۔ یہی لوگ ہمیشہ آمروں کا ساتھ دیتے رہے ۔ دوسری جانب ن لیگ نے مشرف کے ہمدردوں ،مددگاروں اور شوگربحر ان کے ذمہ داروں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت اور نوے کی دہائی کی سیاست کو دوبارہ زندہ کردیا ہے اس زمانے میں بھی سیاستدان اپنے اپنے مفاد کی خاطر اکٹھے ہوتے تھے اور عوام کو دھوکہ دیتے تھے ۔ ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ ہمارے سیاستدان اور لیڈران قید وبند کی صوبتوں اور جلاوطنی سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اور اب یہ نفرتوں اور مفاد پرستی کی سیاست چھوڑ کر اپنا سارا وقت اور طاقت ملک وقوم کی فلاح وبہبود پر صرف کریں گے اور ایک نئے دور کا آغاز ہوگا لیکن یہ خواب بھی ایک خواب ہی ثابت ہوا۔ ستم بالائے ستم میڈیا بھی میاں صاحب کی دادوتحسین میں لگا ہوا ہے سندھ اور پنجاب میں انکی سیاسی کامیابی کے قیصدے گائے جارہے ہیں جکبہ حقیقت اسکے برعکس ہے ۔ ماروی میمن ،کشمالہ طارق ،ہمایوں اختر ،طارق عظیم ایسے لوگ ہیں جو میڈیا پربراجمان تو ہوسکتے ہیں لیکن حلقے کی سیاست میں ان کا کوئی اثر نہیں ہوگا اور نہ ہی ممتاز بھٹو پی پی کا ووٹ بینک توڑ سکیں گے ۔ لیکن میڈیا تو گن گائے گاہی کیونکہ میاں صاحب کی 27سالہ سرمایہ کاری کا کچھ نہ کچھ تو ہوگا ہم تو اس امید پر تھے کہ میڈیا میاں صاحب کو اصولی سیاست کی یاددہانی کروائے گا ۔ لوٹوں کے ساتھ اتحاد پر تنقید کرے گا لیکن افسوس ایسا نہ ہوا پھر بھی ایک مبہم سی امید ہے کہ غیر جانبدار صحافی اور اینکرپرسن اس ایشو کو اٹھائیں گے ۔
فوج ہو یا سیاستدان یا پھرمیڈیا انکو اس مقام تک لانے والے صرف اور صرف عوام ہی ہیں جو برسوں ان کے ہاتھوں بیوقوف بنتے رہے ہیں کوئی جذباتی طورپر تو کوئی
علم کی
کمی کی وجہ سے کوئی شخصیت پرستی کی وجہ سے کوئی مذہب کے نام پر تو کوئی ذاتی مفاد کی خاطر اور انہی روئیوں کی وجہ سے ہم اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ اب ہم عزت کی موت کی طلب میں دعائیں کرتے رہتے ہیں کیونکہ عزت کی زندگی کے صرف اب خواب ہی دیکھے جاسکتے ہیں جس معاشرے میں خودکشیاں ہورہی ہوں ۔ لوگ حرام جانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور ہیں ۔جہاں مردہ عورتوں کی عصمت دری کی جارہی ہوتو آپ خود سوچئے کہ عزت کی زندگی کی طلب ہونی چاہئے یا پھر موت کی ؟ لیکن مایوسی کفر ہے ۔ ہر اندھیری رات کے بعد صبح ہوتی ہے لیکن اس روشنی کی طلب کرنی چاہئے اور اسکے لئے ہمیں اپنے عمومی روئیوں کوبدلنا ہوگا اور ان طبقات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا اور انسانوں کی بندگی چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی بندگی کرنی ہوگی اور صرف خود کونہیں بدلنا بلکہ دوسروں کو بھی اندھیروں سے نکالنا اور روشنی تک لانا ہوگا ۔قربانی درکار ہے قربانی کیلئے کیا ہم تیار ہیں ۔اپنی خواہشات ،رشتہ داروں اور مفاد کی قربانی دینے کیلئے یا پھر لکیر کے فقیرہی بنے رہیں گے ۔اگر ہم نے آج بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو پاکستان کی تباہی کے اصل ذمہ دار عوام ہی ہوگی اللہ تعالیٰ کے رسول کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ”تباہ ہوگیا وہ شخص جس کا حال اسکے گزشتہ ماضی سے بہتر نہیں

Last edited: