maksyed
Siasat.pk - Blogger
- Joined
- Apr 18, 2011
- Posts
- 7,057
- Reaction score
- 17,219
- Points
- 113
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ میڈیا سمیت ملک کے تمام ڈاکو متحد مسلم لیگ ن کے پاس بچنے کا آخری راستہ
( فیسبک کالم : فرحت عباس شاہ)
میرے زاتی خیال کے مطابق ا صغرخان کیس کا فیصلہ صرف مسلم لیگ ن کو الیکشن میں پچھاڑنے کی حکمت عملی تک محدود نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ فوج اور ایجنسیوں کو کسی ایک جماعت کے لیے صف بندی سے روکنے کے لیے ھے۔ پاکستان میں ایجنسیوں کا سیاسی کردار ختم کرنے کی باتیں ، امریکہ کا آئی ایس آئی کی فوج پر گرفت کے حوالے سے بیان اور پھر ایسے وقت پر ایک انتہائی حساس کیس کا فیصلہ، اپنے اثرات کے حوالے سے اتنا سادہ کہیں سے بھی نظر نہیں آتا جتنی سادگی سے پیش کر دیا گیا ھے۔ چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک کو جو کامیابی نصیب ھوئی وہ بھی اتنی سادہ نہیں تھی جتنی کہ نظر آئی۔ چیف جسٹس کے بحال ھونے کا سب سے زیادہ فائدہ بھی مولانا حضرت آصف زرداری ھی کو ھوا۔ پھر پورے پانچ سال قوم کو یہ تائثر ملتا رھا کہ جیسے سپریم کورٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بہت بڑی مخالفت و مخاصمت چل رھی ھے۔ خاص طور پر خط کے معاملے پر تو لگا کہ اب تو بس ھوا کسی نا کسی کا دھڑن تختہ لیکن ھوا کچھ بھی نہیں۔ اور اب آخر پہ آ کے اس کمال ٹائمنگ کے ساتھ میاں نواز شریف اورچند سابق جرنیلوں کو اس زور سے دیوار کے ساتھ لگا دینا بڑی ھی کمال کی چال ھے۔ اور بات صرف یہیں ختم نہیں ھو رھی بلکہ ٹیکس ایمینیسٹی سکیم کا اعلان کرکے ملک بھر کے پوشیدہ اثاثوں اور خفیہ دولتوں کے مالکان کو جو سہولت میسر کی جا رھی ھے اس کا اندازہ صرف اور صرف خفیہ اثاثوں کے مالکان ھے لگا سکتے ھیں ھم اور آپ نہیں ۔ لوٹ مار، فراڈ، بھتہ اور ٹیکس چوری سے کمائے ھوئے کالے دھن کو سفید کرنے کی اس سے بڑی سکیم آج تک شائد ھی کہیں متعارف کروائی گئی ھو۔ ایک خبر دیکھیے،
" ٹیکس ایمینسٹی سکیم کے تحت مالیاتی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل آر ٹی او اسلام آباد \ اسلام آباد ۔30 دسمبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈائریکٹر جنرل ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد عزیز احمد بلور نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمینسٹی سکیم کے تحت مالیاتی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔دو فیصد کی شرح سے ٹیکس ادا کر کے پوشیدہ اثاثوں کو قانونی حیثیت دلوانے کے خواہاں افراد 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرا کے سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔"
ایک نپے تلے اندازے کے مطابق وطن عزیز کی تاریخ میں آج تک اتنا بڑا ڈاکہ نہیں پڑا، ظلم دیکھیے کہ صرف دو پرسینٹ ادا کرکے پاکستان کے تمام ڈکیت اور چور لوٹ کے مال کے قانونی مالک بن جائیںگے لیکن پوری دنیا میں کوئی اف تک نہیں کرے گا۔ نہ کوئی سیاستدان نہ صحافی " ایک ھی صف میں کھڑے ھوگئے محمود و ایاز
اب آپ خود ھی اندازہ لگائیں کہ کون کون بااثر کالے دھن والا مودجودہ حکومت کی اس زردار نوازی سے فیض حاصل نہیں کرے گا۔ باقیوں کو تو چھوڑیں، صرف میڈیا مالکان ھی اب تک اتنے ممنون و مشکورھوچکے ھونگے کہ الیکشن تک ایک ھی قوالی قافیہ بدل بدل کر سنائی جاتی رھے گی۔ سرمایہ دار کا دین ایمان پہلے ھی صرف سرمایہ ھوتا ھے اور اگر اسےاپنے کالے سرمائے کو سفید کرنے کا اتنا شاندار موقع مل جائے اور وہ بھی صرف 2فیصد پر تو اسے اور کیا چاھیے۔ محترمہ بے نظیر جیسی با اصول سیاست دان سے کھیل کھیلنے والوں کو اب پتہ چل رھا ھے کہ آٹے دال کا بھاو کیا ھوتا ھے۔
مسلم لیگ ن کےلیے اب لمحات فکریہ کی ایک پوری سیریز شروع ھو چکی ھے۔ عمران خان پہلے ھی سینیٹر پرویز رشید جیسے زیرک سیاستدان سمیت تمام پارٹی کے اندازے غلط ثابت کر چکا ھے،ق لیگ والے میاں صاحبان کا نام تک سننا پسند نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان منفی جماعت اسلامی ایم ایم اے فعال کر چکے ھیں، حتیٰ کہ پاکستان کے تمام جینوئن شاعر اور ادیب جو باشعور طبقے کی ایک اچھی خاصی تعداد کی رائے پر اثر انداز ھو تے ھیں، صرف اور صرف کامریڈ عطاالحق قاسمی کی وجہ سے پوری ن لیگ سے متنفر ھوچکے ھیں اور جماعت اسلامی کی کسی کروٹ کا اندازہ لگانا ابھی تک مشکل ھے ۔ لگتا یہی ھے کہ اگر جماعت عمران کے ساتھ نا بھی گئی تو بھی اس کےمسلم لیگ ن کا ساتھ بھی شائد نہ دے۔ ان تمام حالات کو دیکھتے ھوئے اب کی بار مسلم لیگ ن کے برسر اقتدار آنے کے امکانات کم ھی نطر آ رھے ھیں۔
میاں نواز شریف نے اصغر خان کیس میں عدالتی فیصلے کے احترام کا بیان دے کے ایک اچھا تائثر چھوڑا ھے ۔ لیکن ان پئے در پئے حملوں سے بچنے کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کو ذاتیات سے بلند ھوکر فیصلے کرنا ھونگے جس میں آئیڈیل ترین( اورمشکل ترین بھی) الائینس تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کا بنتا ھے جس کے چانسز نا ھونے کے برابر ھیں۔ دوسری صورت کامیاب گھوڑوں کو ساتھ شامل کرنے کی حکمت عملی ھوسکتی ھے، تیسری یہ ھے کہ ٹیکس ایمنسٹی کے نام پر پاکستان پر پڑنے والےاس تاریخی ڈاکے کے خلاف ایک بڑی موئثر اور نپی تلی آواز بلند کرنے کی ھمت کی جائے۔ اور چوتھی تو پھر کوئی غیبی مدد ھی ممکن ھے ورنہ تمام صورت حال اس بات کی غماز اور عکاس ھے کہ ایٹم بم کی بینیاد رکھنے سے لیکر دھماکے کرنے تک پاکستان کی حفاظت کے لیے جس جس نے جوبھی کوئی کردار ادا کیا ھے پاکستان دشمن قوتوں نے اس کے ساتھ یہی کیا ھے جو زوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ھوا اور نواز شریف کے ساتھ ھو رھا ھے۔





