پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس سالانہ کتنے ارب ڈالر کی ہوچکی ہیں؟ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے بڑا دعویٰ کردیا
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت47 فیصد اضافے کے ساتھ آئی ٹی ایکسپورٹ سوا 2 ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔
سید امین الحق نے کہا ہے کہ جب ڈیجیٹل دنیا کی بات کی جائے تو ہمیں یہ اعتراف بھی کرنا پڑے گاکہ کہ ماضی میں ہم نے آئی ٹی کے شعبے کو خاطر خواہ اہمیت نہیں دی وزارت ملنے کے بعد میں نے علاقائی امتیاز سے بالاتر ہوکر آئی ٹی تربیت اور جدید علوم سے آگاہی سمیت مختلف اقدامات پر کام کیا جس کے نتیجے میں آئی ٹی برامدات میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے یہ بات کراچی میں محمد علی جناح یونیورسٹی میں سام سنگ انوویشن پروگرام کے اختتامی سیشن اور آئی بی ای سی ایوارڈ تقریب سے خطاب میں کہی۔
اس موقع پرماہرین تعلیم ڈاکٹر سجاد حسین، قاضی نعمان،عماد علی بگھیو، ڈاکٹر امبر میر، آصف ارشد، محمد نواز اور عبداللہ فیروز سمیت اہم شخصیات موجود تھیں، وفاقی وزیر نے 50 ممالک کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد وصی کو گولڈ میڈل عطا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تکمیل کیلئے دور دراز کے مقامات میں ڈھائی کروڑ افراد کو کنکٹیوٹی فراہمی کیلئے 44 ارب روپے سے 49 پراجیکٹس شروع کیے جس میں صرف سندھ کیلیے 12 ارب روپے سے زائد کے پراجیکٹس بھی شامل ہیں۔
امین الحسن نے کہا کہ ملک میں کم قیمت تھری و فورجی اسمارٹ فونز کی تیاری کے لیے تمام بنیادی اقدامات و پالیسی کو حتمی شکل دیتے ہوئے اس صنعت کا آغاز کیا۔
سید امین الحق کا کہنا تھا کہ فائیو جی لانچ کرنے کے لیے تمام ابتدائی مراحل طے کرلیے گئے ہیں 2023 فائیو جی کا سال ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amini111u1.jpg
Advertisement





