- Joined
- Sep 2, 2014
- Posts
- 1,239
- Reaction score
- 1,042
- Points
- 113
آج کل کے تماشے دیکھیے۔نوازشریف احتساب عدالت میں کرپشن مقدمات کے سلسلے میں آتے ہیں تو لگ بھگ چالیس گاڑیوں کے جلُوس میں ۔قیام کہاں کرتے ہیں ؟پنجاب ہاؤس میں ۔کیا یہ اِنکی ذاتی ملکیت ہے ؟پنجاب کے خزانے سے پنجاب ہاؤس چلتاہے اوریہ وہاں براجمان ہوجاتے ہیں ۔وزارت عظمیٰ سے معزول ہوچکے لیکن لاہور میں ذاتی رہائش گاہ جاتی عمراکی حفاظت پہ ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اب بھی تعینات ہیں ۔کس قانون کے تحت ؟کوئی پوچھنے والا نہیں ،ریاستی وسائل کوذاتی وسائل سمجھتے ہیں ۔کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا ہے لیکن اپنی معصومیت پہ اصرار ہے ۔کہتے ہیں میں نے کوئی ہیر پھیر نہیں کی ۔اسحاق ڈار کا گزوں لمبا منی لانڈرنگ کے بارے میں اعترافی بیان ہے ۔کسی اور نام نہاد جمہوری ملک میں ایسی واردات سرزرد ہوئی ہوتی تو کب کے ہوش ٹھکانے آچکے ہوتے یہاں مسلسل آنکھوں میں دُھول جھُونکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔یا اپنے آپ کو بہت سیانے سمجھتے ہیں یا انہیں یقین ہے کہ قوم بے وقوف ہے ۔
http://dunya.com.pk/index.php/author/ayaz-ameer/2017-09-27/20816/41672130
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/3kXfspt.jpg
Last edited by a moderator:





