maksyed
Siasat.pk - Blogger
- Joined
- Apr 18, 2011
- Posts
- 7,057
- Reaction score
- 17,219
- Points
- 113
پاکستان کا مطلب کیا اور غزوہ ہند
ڈاکٹر محمد اجمل
ڈاکٹر محمد اجمل
سیالکوٹ میں ایسی شاندار اور نظریاتی تقریب ہوئی کہ نظریہ پاکستان فاونڈیشن کے زیراہتمام ہونے والی تقریبات یاد آ گئیں۔ ایک معروف شعر جو ایک زندہ نعرہ بن گیا ہے۔ آج کی تقریب کا موضوع سخن تھا۔ پاکستان کا مطلب کیا.... لا الہ الا اللہ۔ آج کی تقریب کے مہمان مقرر بابا جی عرفان الحق تھے۔ ان کی تقریر بھولے ہوئے خوابوں کی تعبیر جیسی تھی۔ انہوں نے موضوع کا حق ادا کر دیا۔ اس سے پہلے معروف دانشور اور کالم نگار آصف بھلی نے بہت محنت اور محبت سے مرتب کی ہوئی تحریر کو سامنے رکھ کے بے ساختہ تقریر کی۔ قائداعظم کی تقریروں سے ولولہ انگیز اقتباسات پڑھ کر سنائے۔ جس سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان کا مطلب ہے.... لا الہ الا اللہ۔ بابا جی نے بھی آصف بھلی کی تعریف کی۔ وہ سیالکوٹ کا تخلیقی تہذیبی نمائندہ ہے اور پاکستان دشمنوں کیلئے ایک چیلنج ہے۔ اسد اعجاز نے بہت آسان انداز میں کمپیئرنگ کی۔ سیالکوٹ کی معروف شخصیات نعیم انور قریشی اور داود صاحب سٹیج پر موجود تھے۔ پرویز خاں برکی نے افتتاحی کلمات ادا کئے اور ایک خوبصورت علمی ادبی دینی سیرت سٹڈی سنٹر کا تعارف پیش کیا۔ ایک اچھی لائبریری اس سنٹر کا وقار اور اعتبار بڑھاتی ہے۔ پروفیسر عبدالجبار شاکر کو بھی یاد کیا گیا۔ سیرت سٹڈی کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ظفر آفتاب ڈاکٹر نصراللہ وٹو انجینئر نعیم اللہ افسانہ نگار طارق صحرائی اور میں لاہور سے سیالکوٹ اس بابرکت تقریب میں بابا جی کی باتیں سننے آئے تھے۔
سب دوستوں کیلئے کھانے کا اہتمام قمر فاروق نے کیا تھا۔بابا جی کی گفتگو میں سامعین کو اپنی گمشدہ آرزو کا سراغ ملتا ہے۔ محفل میں کئی چراغ جل اٹھے یہ روشنی بظاہر نظر نہیں آتی۔ آپ نے کہا کہ یہ اعزاز بھی سیالکوٹ کو حاصل ہے کہ یہاں کے ایک شاعر اصغر سودائی نے ان جذبوں کو الفاظ کا لباس پہنایا جو تحریک پاکستان کی جدوجہد کا مشن تھا۔ یہی قائداعظم کا وژن تھا۔ مشن اور وژن دونوں ان کی کوہسار صفت شخصیت میں یکجا ہو گئے تھے اور وہ یکتا ہوئے۔ لوگ ان سے ڈرتے تھے اور ان سے پیار بھی کرتے تھے۔ محبوب اور محترم مہربان مستعد مخلص اور محنتی۔
باباجی نے اس سادگی اور آسودگی سے بات کی کہ[HI] پاکستان کا مطلب کیا.... لا الہ الا اللہ میں محمد رسول اللہ کا اضافہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حضور کی (سفارش) پر بنا ہے۔ پاکستان بنانے کی ذمہ داری قائداعظم کو رسول کریم نے سپرد کی تھی۔ تب مولانا مودودی موجود تھے۔ مولانا مفتی محمود عطااللہ شاہ بخاری اور بھی کئی بڑے لوگ تھے۔ مگر اللہ نے ایک داڑھی منڈھے جدید سوچ کے دیانتدار بہترین صلاحیتوں والے انسان کو منتخب کیا جو مولوی نہ تھا عالم دین نہ تھا رجڈ (متشدد) نہ تھا۔ مثبت معنوں میں کشادہ دل اور لبرل آدمی تھا۔ کسی خاص مسلک مکتبہ فکر سے متعلق نہ تھا۔ وہ اسلام کو دل و دماغ کی پوری روشنیوں کے ساتھ اچھی طرح سمجھتے تھے۔ ان دیکھی حقیقتوں اور نظر آنے والی سچائیوں کو جانتے تھے۔ وہ دیکھ رہے تھے کہ ہم حضور کے مقام اور مقصد تک نہ پہنچے تو پاکستان کو کب آباد کریں گے۔ وہ وقت یاد کریں جب غزوہ اُحد میں صحابہؓ سے ایک غلط فہمی کی بناءپر حضور کی متعین کردہ صف بندی برقرار نہ رہ سکی تو مسلمانوں کو شدید نقصان اُٹھانا پڑا۔ حالانکہ تب سپہ سالار خود عالی جناب رسالت مآب ایسی عظیم ہستی تھی جن کی عسکری صلاحیتوں کی ساری دنیا معترف ہے۔ آپ نے جس غزوہ ہند کی طرف اشارہ فرمایا ہے اس میں بھی کامیابی حضور کی مکمل پیروی سے ہی ممکن ہو گی۔ پاکستان ریاست مدینہ کی طرز پر وجود میں آیا ہے۔ یہاں مہاجرت اور مسافرت کے وہ قرینے بھی اپنانا پڑیں گے جو محمد رسول اللہ کی تاریخ میں زندہ ہیں۔ اس کیلئے ہمیں ہنرمند دردمند جرات مند اور صحت مند ہونا ہو گا۔ مضبوط لوگوں کے بغیر ملک مضبوط نہ ہو گا۔ اللہ مریضوں کو دوست نہیں رکھتا۔ یہ معرکہ روح و بدن ہے۔ جسم و جاں کی ساری توانائیاں اور سچائیاں کام میں لانا ہوں گی۔ سیرت رسول کو اپنے کردار و عمل میں ڈھالنا ہو گا۔ موجودہ زمانے میں سب سے زیادہ مریض پاکستان میں ہیں۔ کمزور اور بیمار لوگوں سے ملک نہیں چلتے۔ پاکستان میں جسمانی ذہنی اور روحانی مریض ہوتے ہیں۔ مفکر بہترین درجے پر کام کرتے ہیں اور بیوروکریٹس بدترین درجے پر کام کرتے ہیں۔ وہ مسلمان ہی نہیں جو مفکر نہیں۔ جو لذتوں اور عیاشیوں کے خوگر ہو جائیں۔ وہ تبدیلی نہیں لا سکتے۔
پاکستان رسول کریم کے مشن کی تکمیل کیلئے بنایا گیا ہے۔ پاکستان عالم اسلام کا لیڈر ملک ہے۔ سوئی تو بنا نہ سکے ہم اور ایٹم بم بنا لیا۔ دنیا کی بہترین میزائل ٹیکنالوجی ہمارے پاس ہے۔ ہم سے میدان کھو گیا ہے۔
دلے دارند و محبوبے ندارند
بے قرار دل تو ہے مگر اس میں محبوب نہیں ہے۔ ہم آج کے دجال (امریکہ) کو شکست دیں گے۔ بابا جی نے کہا کہ غزوہ ہند میں شریک ہونے کیلئے دعا کی درخواست حضرت ابوہریرہؓ نے کی۔ کہ حضور نے غزوہ ہند میں شریک ہونے والوں کو اولین کا درجہ دیا۔ آج غزوہ ہند کی حدیث کو ضعیف بنوانے کیلئے امریکی زور لگا رہے ہیں۔ عشق رسول کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غزوہ ہند کیلئے قریہ عشق محمد (پاکستان) سب سے بڑا مورچہ ہو گا۔[/HI]