Advertisement

پاکستان کا غلام میڈیا 2 سال سے پاگل ہوگیا ہے،نصرت جاوید

پاکستان کا غلام میڈیا 2 سال سے پاگل ہوگیا ہے کبھی قیدی نمبر 804 کبھی بانی تحریک انصاف کبھی سابق وزیراعظم کبھی زمان پارک کے رہائشی، خود پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لکھتے ہو، اس کے بعد ہمیں کوئی حکومت کا ٹاؤٹ نہ کہے تو اور کیا کہے، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

لنگر گپ 2 دن سے نہیں کل سے چل رہی ہے، خبر لیک کروائی جاتی ہے پھر بریکنگ نیوز آتی ہے کہ شاید کل فیصلہ نہ آئے، اس کے بعد بینڈ باجا کے ساتھ ایک اور خبر آتی ہے کہ چھٹی کے دن عمران خان کیلئے خوشخبری، اس کے بعد ہمارے تجزیہ کار سنجیدگی سے تجزیہ کر رہے ہیں کہ حکومت مذاکرات میں تعطل کا شکار نہ ہو کیونکہ سزا تو ضرور ہو گی، فرض کرو میں مسلم لیگ ن کا نمائندہ ہوں اور مجھ سے غیر ملکی سفیر ملے اور کہے کہ یہ تاثر مل رہا ہے کہ بانی پی ٹی کے خلاف جعلی مقدمات بنا رکھے ہیں اور عدالتیں آپ کے کنٹرول میں ہیں، میں کہوں گا کہ نہیں کورٹ تو آزاد ہیں، چنگی عدلیہ آزاد ہے، ٹرمپ تمام تر مخالفت کے باوجود دوبارہ آیا ہے، نیویارک کی عدالت نے کہا کہ 10 جنوری کو فیصلہ سنایا جائے گا وہاں کیوں نہیں 20 جنوری کا انتظار کیا گیا، لنگر گپ میں کوئی دم خم نہیں ہے، ڈھول بجا رہے ہو کہ ہماری عدلیہ ایسی ہے، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

ہاں کانفرنس روم میں ملتی ہیں، پھر چیک بھی کرتے ہیں کہ بگ تو نہیں ہو رہا، عمران خان کو خواب تو نہیں آیا، بشارت تو نہیں ہوئی کہ اگلے روز انہوں نے کہا کہ 8 فروری بھول جاؤ، آج انہوں نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو کیوں نہیں فوکس کر رہے اور حکومت سے کیوں نہیں پوچھ رہے، اب کہتے ہیں کا مذاکراتی ٹیم کا اہتمام اس طرح کی جگہ پر کروایا جائے جہاں ریکارڈنگ ڈیوائسز نہ ہوں، اب حکومت ان سے کہہ رہی ہے کہ اپنا یہ مطالبہ لکھ کر دیں اور ساتھ یہ بھی لکھیں کہ آپ اپنے باقی مطالبات بھی لکھ کر دیں گے، بعد میں پتا چلے امریکہ نے ناسا کے زریعے ریکارڈنگ کر لی ہے، انہوں نے بھی تو کان لگائے ہوں گے کیونکہ ٹرمپ نے تو چھڑوانا ہے، جب یہ مذاکرات شروع ہوئے تھے تو میں نے کہا تھا کہ یہ بات نہیں بننی، ماحول خوشگوار بنانے کیلئے 19 افراد کو رہا کیا گیا اور انہوں نے وکٹری دکھائی جس کے اوپر نواز شریف کیمپ نے ری ایکٹ کیا، وزیر دفاع پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اور شہباز شریف بھی وسوسوں کی بات کرتے ہیں اس کا مطلب کچھ ناں کچھ تو ہے ناں، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

جو بشریٰ بی بی کی حفاظت پر مامور ہیں مجھے اڑتی اڑتی ان سے خبر ملی ہے، میں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے وہ 3 بات بغیر گارڈز کے باہر گئی تھیں، ظاہر ہے بغیر گارڈز کے تو مذاکرات کیلئے جاتے ہیں، اس پر ظاہر ہے میرے پاس کوئی ٹیپ تو نہیں ہے ناں لیکن میں اپنی اسٹوری پر قائم ہوں، اچانک سے قائد تحریک انصاف کو عرفان صدیقی صاحب عمران خان کہہ کر پکارتے ہیں، اب میں یہ کہہ رہا ہوں کہ مذاکرات صرف مذاکراتی کمیٹی سے ہو رہے ہیں، وہ والے مذاکرات رک گئے ہیں جن کی وجہ وہ جو بندے چھوڑے تھے وہ ہیں، حاضر حاضر لہو ہمارا، میں نے تو نہیں کہا تھا کہ میرے دل میں وسوسے آ رہے ہیں، تمہارا کیا خیال ہے کہ بشریٰ بی بی کسی سے ملیں تو شہباز شریف تک خبر نہیں پہنچتی ہوگی، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

آپ کا یہ خیال ہے کہ ایک دن اچانک جنرل مشرف نے فیصلہ کیا کہ جنرل کیانی کیا کر رہے ہو، آؤ دبئی چلیں اور کوٹ بھی لیتے ہیں، وہاں اچانک محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے ملاقات ہو جاتی ہے، ایسا نہیں ہوتا اس کے پیچھے مسلسل 8 ماہ سے کام ہو رہا تھا، انٹیلیجنس میں بنیادی طور پر خیرات کی طرح ہوتا ہے کہ دائیں ہاتھ سے دو تو بائیں کو پتا نہ چلے، جس دن نواز شریف فلائی کر گئے تھے تو مسعود عالم کسی ایجنسی کے ونگ کے سربراہ تھے، میں نے ان سے کہا کہ آپ چیک کریں نواز شریف جہاز میں چلے گئے ہیں، آگے سے وہ کہتے ہیں کہ میڈلیسٹ سے تیل کی کمپنی کا جہاز آیا تھا، پھر آدھے گھنٹے بعد انہوں نے مانا کہ ہاں تم صحیح کہہ رہے ہو نواز شریف اس جہاز میں سوار ہو کر چلے گئے ہیں، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement