Advertisement

پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی لائے: امریکہ

پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی لائے: امریکہ


_99264424_gettyimages-894923566.jpg


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وضع کی جانے والی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی میں ایک بار پھر پاکستان سے بہتر تعلقات کو قائم رکھنے کے لیے 'ڈو مور' کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی کی دستاویز 68 صفحات پر مشتمل ہے۔
نئی حکمت عملی میں جنوبی ایشیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ہم پاکستان پر اس کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں تیزی لانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے، کیونکہ کسی بھی ملک کی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے لیے حمایت کے بعد کوئی بھی شراکت باقی نہیں رہ سکتی ہے۔

امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ہم ایک مستحکم اور خود مختار افغانستان چاہتے ہیں اور ایک ایسا پاکستان جو اسے غیرمستحکم کرنے میں ملوث نہ ہو۔‘
’امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان مسلسل اس بات کا ثبوت دیتا رہے کہ وہ اپنے جوہری اثاثوں کا محافظ ہے۔‘
نئی امریکی نیشنل سکیورٹی سٹریٹجی میں پاکستان کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ’جیسے جیسے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی اور پاکستان یہ یقین دلاتا رہے گا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکہ کی مدد کرتا رہے گا تو ہم اس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات بڑھائیں گے۔‘
امریکہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کے اندر سے کام کرنے والے شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے امریکہ کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔‘
دوسری جانب امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے حوالے سے جاری ہونے والی نئی حکمت عملی میں کہا گیا ہے کہ ’امریکہ انڈیا کے ساتھ اپنی سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا اور سرحدی علاقوں اور انڈین اوشن سکیورٹی میں اس کے قائدانہ کردار کی حمایت کرے گا۔‘
انڈیا کے بارے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم خطے میں انڈیا کی مالی معاونت بڑھانے میں اس کی حمایت کریں گے۔‘
افغانستان کے حوالے سے اس حکمت عملی میں کہا گیا ہے کہ امریکہ خطے میں امن اور سکیورٹی کے لیے افغانستان کا پارٹنر رہے گا۔



http://www.bbc.com/urdu/world-42406432​
 
Advertisement
سر جی آپ اتحادیوں کے ساتھ مل کر واپسی کا کرایہ بانٹیں، دباؤ پاکستان پر
 
سر جی آپ اتحادیوں کے ساتھ مل کر واپسی کا کرایہ بانٹیں، دباؤ پاکستان پر



کس،کس کا منّہ بند کرو گے انصاری ؟ پوری دنیا آپ کو دہشت گروں کی پناہ گاہ سمجھتی ہے
دنیا میں جہاں کہیں دہشت گردی کی واردات ہوتی ہے کھرا ادھر ہی نکلتا ہے ہے کوئی ایسا دن،ہفتہ،مہینہ جب یہاں دہشت گردی کی واردات نہ ہوتی ہو پہلے اپنے گھر کی صفائی کرو ملک سے دہشت گردی کے اڈے،تربیت گاہیں،سہولت کار خود ہی ختم کردو ورنہ دنیا تو تیار بیٹھی ہے
کن نیندوں سو رہی ہے چشم ِ نیم باز
مژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا
​
 
Advertisement

کس،کس کا منّہ بند کرو گے انصاری ؟ پوری دنیا آپ کو دہشت گروں کی پناہ گاہ سمجھتی ہے
دنیا میں جہاں کہیں دہشت گردی کی واردات ہوتی ہے کھرا ادھر ہی نکلتا ہے ہے کوئی ایسا دن،ہفتہ،مہینہ جب یہاں دہشت گردی کی واردات نہ ہوتی ہو پہلے اپنے گھر کی صفائی کرو ملک سے دہشت گردی کے اڈے،تربیت گاہیں،سہولت کار خود ہی ختم کردو ورنہ دنیا تو تیار بیٹھی ہے
کن نیندوں سو رہی ہے چشم ِ نیم باز
مژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا
​

جس کی لاٹھی اس کی بھینس، ہم اس دھونس زبردستی کے خلاف منہ کھولنے والے ہیں. دنیا کی چھوڑیں اپنی بتائیں
کھرا ادھر نکلتا ہے لیکن ٹریل کبھی افغانستان سے آرہی ہوتی ہے کبھی ایران سے
دہشت گردی کی وارداتیں امریکا یورپ سمیت بہت سے ممالک میں ہو رہی ہیں. پاکستان اندورنی و بیرونی حالات سے باخبر ہے، ڈومور کا مطالبہ کرنے والے اپنی ناک صاف کیوں نہیں کرتے
نزلہ برعضوِ ضعیف، ورنہ افغانستان کا وسیع و عریض رقبہ مبینہ دہشت گردوں سے بھرا پڑا ہے، واپسی کا کرایہ دینے والوں کی بازو کون مڑوڑے کے یہ ماجرا کیا ہوا
​
 
Last edited:
Usa,israel aur india sirf zardari aur noorey ko bachaney k leye pakistan per dabao badra rahaey haen .noorey mafia k sath mil ker pakistan ko imf k qarzon taley daba diya ha k kul ko in sae apni sharait manwa sakaen ,army ,adlia atomy power ki shakal mae.