پاکستان میں ٹیلی ویژن کا آغاز 26 نومبر 1964ء کو لاہور کے سٹیشن سے ہوا۔ حکومت پاکستان نے اکتوبر 1964ء میں تجرباتی بنیادوں پر جاپان کی ایک فرم "نپن الیکٹرک کمپنی" کے تعاون سے پاکستان کے دو شہروں لاہور اور ڈھاکہ میں ٹیلی ویژن سٹیشن کھولنے کا فیصلہ کیا اور 26 نومبر 1964ء کو لاہور اور 25 دسمبر 1964ء کو ڈھاکہ میں ٹیلی ویژن سٹیشن کھولے گئے۔ یہ دونوں سٹیشن شروع میں روزانہ تین گھنٹے کی نشریات کا اہتمام کرتے تھے اور ہفتہ میں ایک دن یعنی پیر کو ٹی وی کی نشریات نہیں ہوتی تھیں، مزید یہ کہ ٹی وی کے تمام پروگرام سٹیشن میں تیار نہیں ہوتے تھے بلکہ نشریات کا زیادہ حصہ درآمدی اور دستاویزی معلوماتی پروگراموں پر مبنی تھا-
بعد ازاں پی ٹی وی نے بھی دستاویزی نوعیت کی فلمیں بنانا شروع کر دیں اور معروف پروڈیوسر عبیداللہ بیگ نے ٹیلی ویژن کے لیے دستاویزی فلموں کا آغاز کیا۔ ان کی زیادہ تر فلمیں شکاریات، جنگلات اور تعمیرات کے متعلق تھیں۔ ان کے بعد شیریں پاشا، قریش پور، ناظم الدین اور ظہیر بھٹی نے بھی دستاویزی فلمیں تیار کیں۔
آغاز میں ٹی وی پروگرام براہ راست نشر ہوتے تھے۔ جب ایک لائیو پروگرام ختم ہوتا تو اس کے بعد درآمدی یا دستاویزی فلم لگا دی جاتی اور اس وقفے میں دوسرے لائیو پروگرام کا سیٹ لگا دیا جاتا۔
پی ٹی وی نے اپنا پہلاڈرامہ "نذرانہ" پیش کیا جس میں محمد قوی خان، کنول نصیر اور منور توفیق نے اداکاری کی۔ اس کا سکرپٹ نجمہ فاروقی نے لکھا تھااور اسے ڈائریکٹ فضل کمال نے کیا تھا-
ان دنوں پی ٹی وی ریڈیو پاکستان کے احاطے میں ایک چھوٹے سے کمرے میں تھا۔ اس سٹیشن کا افتتاح اس وقت کے صدر ایوب نے کیا تھا اور پہلی انائونسمنٹ طارق عزیز نے کی۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے کیمرہ مین انیس احمد ہیں جبکہ پہلا گانا طفیل نیازی نے گایا۔ اس گانے کی موسیقی میوزک امیر حیدری نے ترتیب دی تھی۔
1972ء میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کے ساتھ ہی پی ٹی وی کی الگ عمارت بن گئی جس کا افتتاح 1972ء میں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔ اِس کے بعد پہلی باقاعدہ ڈرامہ سیریل "ٹاہلی تھلے" ہے جس کا سکرپٹ اشفاق احمد مرحوم نے لکھا-
1976ء میں ٹیلی ویژن رنگین ہو گیا۔ پہلا رنگین ڈرامہ "پھول والوں کی سیر" تھا جس میں آصف رضا میر اور خالدہ ریاست نے اداکاری کی۔ سکرپٹ اشفاق احمد نے لکھا تھااور اسے ڈائریکٹ محمد نثار حسین کیا تھا۔
لاہور اور ڈھاکہ میں 1964ء میں ٹی وی سٹیشن قائم ہوئے جبکہ کراچی ٹی وی سٹیشن 2 نومبر 1967ء کو قائم ہوا۔ یہ پہلا مکمل ٹی وی سٹیشن تھا جو موبائل یونٹ، دو سٹوڈیوز اور پروڈکشن کی جدید سہولیات سے لیس تھا۔ اس کے بعد 26 نومبر 1967ء کو کوئٹہ اور 5 دسمبر 1976ء کو پشاور میں ٹی وی سٹیشن بن گئے۔ سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان میں پانچ مراکز لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ رہ گئے اور آج ان پانچوں مراکز سے ڈرامے، ٹاک شوز، سپورٹس پروگرام، موسیقی اور بچوں کے پروگراموں سمیت کئی رنگارنگ پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں-
اس کے بعد پاکستان ٹیلی وژن کا پہلا چنیل پی ٹی وی ورلڈ مصنوعی سیارے کے ذریعے تقریباً 32 ممالک میں دکھایا جانے لگا۔ بعد میں پی ٹی وی اور چینل تھری کو بھی مصنوعی سیارے کے ذریعے سے دکھایا جانے لگا۔ 2007ء میں پی ٹی وی ون کو "پی ٹی وی ھوم "اور پی ٹی وی ورلڈ کو پی ٹی وی نیوز اور چینل تھری کو ایک پرائیوٹ ادارے کے سپرد کر کے اُس کا نام "اے ٹی وی" رکھ دیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجابی اور کشمیری اور بلوچی زبان کے چینل بھی شروع کیے گئے۔ امریکہ اور یورپ کے لیے پی ٹی وی گلوبل کے نام سے ایک چنیل کی ابتداء ہوئی۔
ایس۔ اے رضا

Last edited by a moderator: