Advertisement

پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ

11904_Water_.jpg


اسلام آباد(نیٹ نیوز)پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔جبکہ ماہرین کے مطابق آنے والے برسوں میں پاکستان کو پانی کی قلت کے انتہائی سنگین مسئلے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ایک امریکی تھنک ٹینک ووروولسن کے ایشیائی امور کے ماہر مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ سیلابوں سے پہلے بھی پاکستان میں پانی کی صورتحال تسلی بخش نہیں تھی۔ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ سو برسوں میںتیس سے چالیس فی صد پانی کم ہو جائے گا۔اسٹیون سولومن نے پانی ، توانائی اور معاشرت کے تعلق پر ایک کتاب لکھی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پانی کا بڑا ذریعہ دریائے سندھ ہے جس کا زیادہ تر پانی سمندر تک نہیں پہنچ پا تاجس کی وجہ پاکستان کا دریا ئے سندھ سے بڑی مقدار میں پانی حاصل کرنا ہے۔
​