Advertisement

پاکستان میں نواز کی نہیں 'بھارت نواز' کی حکومت ہے

بھارت کا جو یار ہے - پاکستان کا سفارتکار ہے
​

نون لیگ نے 2013 کا الیکشن ''تجربے'' کی بنیاد پر جیتا تھا اور تجربے کا یہ حال ہے کہ اب تک گزرے چار سال پاکستان کی تاریخ کے بدترین سال رہے ہیں۔ ادارے پہلے سے زیادہ کمزور ہو گئے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے دعوں پر ووٹ لیے گئے تھے لیکن چار سال بعد لوڈ شیڈنگ کیا ختم ہوتی، شارٹ فال پہلے سے بڑھ گیا ہے۔ جتنے ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے، سب کے سب بری طرح ناکام ہو گئے اور پیسوں کا ضیاع الگ۔ کرپشن اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، قرضے لے لے کر معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے نذدیک پہنچ چکا ہے۔ ​


​

اندرونی مسائل کے علاوہ کسی بھی قوم کی سب سے بڑی خواہش اس کی دنیا میں اپنا ایک بہترین امیج بنائے رکھنے کی ہوتی ہے اور وہ امیج آپ اپنی خارجہ پالیسی سے بہتر کر سکتے ہیں۔ خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ خطے کے مسائل کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ جو اہداف ضربِ عضب سے حاصل کیے گئے تھے، ان کو سیاسی میز پر ہارا جا رہا ہے۔ دہشت گردی پر قابو پانے کے بعد یہ ایک بہترین موقع تھا کہ حکومت چین، ایران اور افغانستان سے بہتر تعلقات قائم کرتی اور خصوصاً ایران اور افغانستان میں بھارتی مداخلت کو کم کرتی لیکن یہ یہاں الٹا ہوا کہ برسوں کے اتحادی بھی آپ کے دشمن ہو گئے اور بھارت اپنی خارجہ (یا جنگی) پالیسی میں شاطر نکلا اور افغانستان اور ایران کو پاکستان سے الگ کر دیا۔ ​


​

دو مہینے پہلے ایران نے بھی آنکھیں دکھانی شروع کر دی تھیں لیکن ہمیشہ کی طرح ہماری وزارتِ خارجہ سوتی رہ گئی اور بھارت نے اپنا وار کامیابی سے چل دیا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کا کوئی بھی وزیرِ خارجہ نہیں ہے اور اس وزارت کا قلمدان بھی وزیراعظم کے پاس ہے اور وزیراعظم کا یہ حال ہے کہ ڈیڑھ سال ہونے کو آیا ان کے منہ سے ایک لفظ ''کلبوشن'' نہ نکل سکا۔ یہ حال ہے ہماری خارجہ پالیسی کا۔ آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیجیے کہ ''بھارت کا وزیرِ خارجہ پاکستان کا وزیراعظم ہے'' ۔۔۔۔!!​


​

اور یہی وجہ ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد سے بھارت میں اس حوالے سے کافی تشویش ہے اور وہ نوازشریف کو بچانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں اور بھارتی اخبار ''ٹائمز آف انڈیا'' نے یہاں تک لکھا ہے کہ اگر نواز شریف اپنے عہدے سے ہٹ گئے تو شاید کشمیر بھی ہمارے ہاتھ سے نکل جائے کیونکہ کشمیر میں تحریکِ آزادی میں واحد رکاوٹ وزیراعظم پاکستان ہے اور اگر یہ رکاوٹ ہٹ گئی تو تحریکِ آزادی تیز تر ہو جائے گی۔ اخبار نے یہاں تک لکھا کہ اگر پاکستان میں نواز شریف کو کچھ ہو تو بھارتی مفادات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔ اب سمجھ میں آیا کہ نواز شریف کے منہ سے آج تک ''کلبوشن'' کا نام تک کیوں نہیں ؟؟​


​

خد کے لیے میرے پٹواری بھائیو! اب تو آنکھیں کھولو اور اس حقیقت کو مان لو کہ پاکستان میں نواز کی نہیں بلکہ ''بھارت نواز'' کی حکومت ہے​


​

تحریر: عاشور بابا​

facebook.com/AashoorBaba​
 
Advertisement
Kudos to my buffalo soldier, fighting for Pakistan, fightin for survival.. My dreadlock Rasta.
 
Advertisement
Can you have any proof regarding this?
yes I am today in punjab since yesterday and there has been no loadshedding since yesterday.

Whereas in the past week when I was in KPK loadshedding was excessive after every hour half hour loadshedding was being done.
I asked my wife about the loadshedding she told me that there is no loadshedding nowadays
 
yes I am today in punjab since yesterday and there has been no loadshedding since yesterday.

Whereas in the past week when I was in KPK loadshedding was excessive after every hour half hour loadshedding was being done.
I asked my wife about the loadshedding she told me that there is no loadshedding nowadays

brother, you are wrong for now as I live in Punjab (Lahore) too. Lahore is a Nawaz League home. You cannot imagine that one-hour loadshedding is consistent in Lahore from last month. However, we have to face sometimes 6 to 8 hours loadshedding as well.