Advertisement

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

9solrpnldeteasedf.png

مہنگائی کے اس دور میں جہاں پاکستان میں اشیائے ضروریہ مہنگی ہورہی ہیں وہیں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی خبر اس کا استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے کوئی ریلیف کا باعث بنی ہوگی.

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دراصل سولر سیل اور فوٹو وولٹک ماڈیول یا عرف عام میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ میں چینی اجارہ داری توڑنے کیلئے امریکا اور یورپ میں گیگا واٹ کی سطح پر پی وی سیل اور ماڈیول پروڈکشن کی فیسیلٹیز کے منصوبے بنائے گئے تھے جو اب تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔


مغرب میں سولر پینلز کی بڑے پیمانے پر خریداری متوقع تھی اس لیے ایک جانب چینی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل کا اسٹاک جمع کرلیا تو دوسری جانب مغربی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل خرید کر جمع کر رکھے ہیں۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے، اور شہری سولر پینل کی خریداری کو ترجیح دینے لگے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ یہ ایک بار کا خرچہ ہے اور پھر سکون ہی سکون ہے۔

دوسری جانب الیکٹرک مارکیٹ میں سولر پلیٹس کے تاجر بھی خوش ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد گاہکوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔