Advertisement

پاکستان میں جمہوریت کمزور کیوں ہے ؟خاندانی سیاست کیسے ختم ہو سکتی ہے

موروثی سیاست
qazi-hussain-ahmed-apr05.jpg

قاضی حسین احمد
امیر جماعت اسلامی
سینیٹر

1456469061.jpeg

صائمہ راحیل قاضی
ممبر قومی اسمبلی (دختر قاضی حسین احمد

​
 
موروثی سیاست
qazi-hussain-ahmed-apr05.jpg

قاضی حسین احمد
امیر جماعت اسلامی
سینیٹر

1456469061.jpeg

صائمہ راحیل قاضی
ممبر قومی اسمبلی (دختر قاضی حسین احمد

​

ایسی تصاویر لگا کر آپ پاکستانی جمہوریت کو مزید کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔۔۔
:)
 
Advertisement
ایسی تصاویر لگا کر آپ پاکستانی جمہوریت کو مزید کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔۔۔
:)

استاد محترم! ہم تو خود یہی چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت ایسی مضبوط ہو جیسی بان سے کسی ہوئی مضبوط ادوین والی منجی ،قوس وقزح کے رنگوں کی طرح رنگ بکھیرتی توشک نرم ملائم روئی کا فربہ گدا ،ریشمیں گلابی غلاف والا تکیہ جس پر کسی حسین دوشیزہ کی نازک اورمخروطی انگلیوں سے کڑھا ہوا یہ شعر
بنا ہے تختۂ گل ہائے یاسمیں بستر
ہوا ہے دستۂ نسرین و نسترن تکیہ

(bigsmile)

استادِ محترم! اس جمہوری منجی کے ادوین کوپائے اور لسّی کے خماری پڑاؤ نے اتنا ڈھیلا کر دیا ہے کہ اب سارے ریاستی گاؤ تکیے اس کھوہ میں جوتے جا رہے ہیں۔۔اور پڑھنے والے آپکے شوخِ تخیل میں کھوتے جارہے ہیں۔۔۔

استاد جی ! یہ غالب انکل اس شعر میں کہاں" غائب "ہوئے جا رہے ہیں ۔۔ راہنمائی فرمایئے گا۔۔
ہوا ہے کاٹ کے چادر کو ناگہاں غائب۔۔
اگرچہ زانوے نل پر رکھےدمن تکیہ۔۔
 
Last edited:

مزا ملے کہو کیا خاک ساتھ سونے کا
رکھے جو بیچ میں وہ شوخ سیمتن تکیہ

اب چچا غالب غائب نہ ہوں تو کیا کریں یہ توکھڑے ٹن پر دھوکے والی بات ہوئی ناں
اب گئے ہوں گے دلی کے چاوڈی بازار

:lol:

​ہائے! اُس شوخ کی تکیہ بیانیاں۔۔۔
 
Advertisement
:lol:

​ہائے! اُس شوخ کی تکیہ بیانیاں۔۔۔

شکر ہے استاد محترم آپ یہیں ٹہر گئے وگرنہ کہیں آپ چاوڈی بازار کا حدوداربعہ پوچھ بیٹھتے تو غریب کی جان پر بن آتی چاوڈی بازار کی تعریف بیان ہوتی تو غیر ممکن تھا"چندابائی" کا ذکر نہ ہوتا پھر گھنگھرو،پائل، طلبلہ،سارنگی اور طلبہ نواز" استادجی"المعروف ماموں میاں کا تذکرہ بھی یقینی تھا
شکر ہے آپ نےاس غریب کو مشقت سے بچا لیا

استادِمحترم! ۔۔شکریہ،شکریہ،شکریہ۔۔آپ کی ذرہ نوازی ہے ۔۔۔:)

ویسے یہ چندا بائی اور ماموں میاں کےکمرشل این آر او کی کہانیاں صرف ایک "مِتھ" ہے یاواقعتا مری کی خاک میں سلگتی چنگاریاں پنہاں ہیں؟
 
استاد محترم بالکل سچ ہے اب یہ چنگاریاں ایک بھڑکتے،دھکتے تندور کی شکل اختیار کر چکی ہیں جس کا جی چاہے آکر اپنے پراٹھے سینک سکتا ہے معاوضہ اور محنتانہ وہ جو ہر خاص وعام کی دسترس میں ہے مختلف اقساط پر مبنی ایک مضمون تحریر کیا تھا شاید آپ کی نظروں سے نہیں گزرا -- افسوس معلومات اور عملی مشاہدے پر مبنی یہ مضمون اسلام آباد سنسر بورڈ کی نظر ہوگیا

سنسر بورڈ کی"ماہرانہ" چالاکیاں دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے پراٹھے بھی اسی تندور کے ڈسے ہوئے ہیں۔۔۔
 
ایسا نہیں تھا استاد محترم دراصل سنسر بورڈ والے تندور کی تپش اور آلاؤ کا صحیح اندازہ نہ کرسکے اور اپنی کم علمی کی بنا پر پراٹھے کی بجائے اپنی ننھی،منی منحنی اور پتلی،پتلی سی رومالی چپاتی سینکنے بیٹھ گئے آلاؤ اور تپش کا ابتدائی جھٹکہ بھی نہ سہہ سکے نتیجہ پہلے چپاتی جھلسی اور پھر جل کر خاکستر ہو گئی
​