آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس کی شرح بڑھنے اور بجلی سمیت دیگر توانائی ذرائع کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنا ایک ارب سے زائد کا آپریشن فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والی ٹیلی نار (اے ایس اے ) نے پاکستان میں اپنا ایک ارب ڈالر کا آپریشن فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں کمپنی سٹی گروپ انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے آخر تک پہلی بڈنگ کی آفر کی جائے گی۔ مڈل ایسٹ اور ایشیاء کی ایک کمپنی جس کا پاکستان میں بھی آپریشن ہے اس نے ٹیلی نار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
تاہم سٹی انٹر نیشنل اور ٹیلی نار نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے معذرت کی ہے۔
یاد رہے کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی نے اپنی آمدنی میں 22فیصد کمی ظاہر کی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انرجی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فون سم پر ٹیکس کے نفاذ سے صورتحال خراب ہو ئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mobile-cmpp-sl.jpg
Advertisement





