Advertisement

پاکستان موروثی سیاست میں سب سے آگے

پاکستان موروثی سیاست میں سب سے آگے

_99829110_gettyimages-75411212.jpg


عمران خان تا حال اپنے بچوں کو اپنے سیاسی وارث کے طور پر سامنے نہیں لائے ہیں البتہ انکی سابقہ بیوی جمائمہ خان جب تک پاکستان میں رہیں سیاسی طور پر فعال رہیں۔

موروثی یا خاندانی سیاست پاکستان میں ایک منفی اصطلاح کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔ ابھی حال ہی میں جب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رکن اسمبلی جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے بعد انہی کے بیٹے علی ترین کو ان کی خالی نشست کیلئے نامزد کیا تو عمران خان پر بھی موروثی سیاست کی حمایت کرنے کے الزامات لگے۔ حالانکہ عمران خان کے اپنے خاندان کا کوئی فرد یا ان کے بیٹوں میں سے کوئی بھی اس وقت سیاست میں نہیں ہے۔

جب کہ اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ ہر ملک میں کچھ نہ کچھ خاندان ایسے ہوتے ہیں جن کی قومی سیاست پر، قومی وسائل پر، نجی یا قومی شعبے میں تاریخی وجوہات کی بنا پر اجارہ داری قائم ہوجاتی ہے۔ تاہم اس اجارہ داری کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے مختلف انداز، زاویے اور درجے ہوتے ہیں اور ان تمام باتوں کا ان ممالک کے سماجوں کی ترقی، تعلیم اور معیشت طے کرتی ہے۔ جاگیردارانہ نظام میں موروثی سیاست کا کردار زیادہ ہوگا جبکہ صنعتی معیشت میں کم۔
_99828960_gettyimages-891290526.jpg


بے نظیر بھٹو کی پر تشدد موت نے بلاول کو کم عمری میں بڑا لیڈر بنا دیا۔موروثی سیاست یا قیادت صرف بڑے خاندانوں تک محدود نہیں ہے یہ طرز سیاست معاشرے کے نچلے طبقوں میں بھی بہت زیادہ مروج ہے۔ ایک خاندان کی اجارہ داری صرف قومی یا صوبائی اسمبلیوں تک ہی محدود نہیں، مقامی حکومتوں میں بھی امیدواروں کی شرح موروثی سیاست کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔ میڈیا پر بیٹھ کر موروثی یا خاندانی سیاست کو برا بھلا تو کہا جاتا ہے مگر عملاً اس حمام میں سب ننگے ہیں۔

لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمینٹ اینڈ اکنامک آلٹرنیٹوز کے محقق، ڈاکٹر علی چیمہ اور ان کے ساتھیوں (حسن جاوید، اور محمد فاروق نصیر) نے پاکستان کی موروثی سیاست کا موازنہ چند دوسرے ممالک سے کیا تھا۔ ان کے مطابق، امریکی کانگریس میں 1996 میں موروثی سیاست کا حصہ تقریباً 6 فیصد تھا، بھارت کی لوک سبھا میں 2010 تک 28 فیصد، جبکہ پاکستان کی قومی اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں موروثی سیاست دانوں کا حصہ 53 فیصد تھا۔ (کسی بھی جمہوری معاشرے کیلئے موروثی سیاست کی یہ شرح ناقابل قبول ہے۔)
_99829804_gettyimages-495438357.jpg


ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کی واحد سیاسی جماعت ہے جس پر اب تک موروثی سیاست کی چھاپ نہیں ہے۔انہی محقیقن کے مطابق، موروثی یا خاندانی سیاست کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ پچھلی تین دہائیوں سے پنجاب کے تقریباً 400 خاندان ہیں جو مسلسل ایسی پالیسیاں بناتے اور قانون سازیاں کرتے چلے آرہے ہیں جن کی وجہ سے قومی وسائل اور نجی شعبوں میں ان کی طاقت بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ اُن کے مطابق 1985 کے انتخابات سے 2008 کے انتخابات تک ہر انتخابی حلقے میں پہلے تین امیدواروں کی مجموعی دو تہائی تعداد موروثی یا خاندانی سیاست سے تعلق رکھتی ہے۔ اور تاحال یہ حالات بدلے نہیں ہیں۔

اب بھی زیادہ تر خاندانی سیاست میں بیٹوں کا سب سے زیادہ حصہ ہے۔ اس کے بعد قریبی رشتہ داروں کا نمبر آتا ہے، پھر بھتیجوں کا نمبر ہے اور سب سے کم دامادوں کا حصہ ہے۔ بیٹیوں کا حصہ شاذ و نادر نظر آتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ موروثی یا خاندانی سیاست دان 2008 کے انتخابات تک قومی اسمبلی کا پچاس فیصد رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ہر جماعت کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ "الیکٹ ایبلز" امیدوار ڈھونڈے اور اس
طرح نئی جماعت بھی موروثی سیاست سے بچ نہیں پاتی ہے۔

_99829112_gettyimages-809109612.jpg


نواز شریف کا سیاسی کردار ان کے والد کی خواہش کی وجہ سے شروع ہوا۔مریم نواز کے مسلم لیگ میں بڑھتے ہوئے کردار کی وجہ سے جماعت کے اندر کشیدگی بڑھی۔ایک عجیب بات یہ ہے کہ جنرل ضیاء کے غیر جماعتی انتخابات میں نئے امیدوار انتخابات میں آئے مگر ان ہی میں سے نئے آنے والوں میں سے چند ایک نے اپنی نئی حاندانی سیاسی اجارہ داریاں قائم کرلیں۔

جرنیلوں کے بچوں نے انتخابات لڑ کر اپنی اجارہ داریاں بنانے کی کوششیں کیں ہیں۔ یعنی فوجی حکمرانوں نے موروثی قیادت کو کمزور نہیں کیا۔ اس لئے اس سے یہ بات نظر آتی ہے کہ نئی قیادت کے آنے سے ضروری نہیں ہے کہ موروثی سیاست یا خاندانی سیاست کا نظام کمزور ہو گا۔

اسی تحقیق میں یہ بھی نظر آیا کہ موروثی سیاست جاگیرداروں کے طبقے تک محدود نہیں ہے، بلکہ سیاست میں آنے والے صنعت کاروں اور کاروباری طبقے بھی اپنے اپنے وارث سیاست میں لیکر آئے اور اس طرح انھوں نے موروثی سیاست کی روایت کو جلا بخشی۔ جنرل مشرف نے اپنے دور اقتدار میں امیدواروں کے لیے گریجویٹ ہونے کی شرط تو رکھی تھی مگر جب انھوں نے جوڑ توڑ کی سیاست کی تو سیاسی خاندانوں کے گریجویٹ چشم و چراغ پھر سے اسمبلیوں میں پہنچ گئے۔

پنجاب کے بڑے سیاسی خاندان بشمول نواز شریف، چوہدھریز آف گجرات، ٹوانے، قریشی، گیلانی، جنوبی پنجاب کے مخدوم اور اقتدار میں رہنے والے جرنیلوں کے بچے، نہ صرف قومی اسمبلی میں اپنی اجارہ داری برقرار رکھتے ہیں بلکہ صوبائی اسمبلیاں بھی براہ راست ان ہی کے خاندان کے افراد یا ان سے وابستہ لوگوں کے حصے میں آتی ہیں۔ نواز شریف کی اپنی بیٹی، مریم نواز کو مسلم لیگ کا لیڈر بنانے کی کوشش بھی ان کی جماعت میں کشیدگی بڑھنے کی ایک وجہ سمجھی جاتی ہے۔

_99828962_gettyimages-78199910.jpg


شدت پسند اور کالعدم مذہبی جماعتوں میں سوائے تحریک نفاذ شریعت محمدی کے، کسی میں موروں سیاست نہیں ہے۔ مگر جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمٰن اپنے والد مفتی محمود کی وجہ سے لیڈر بنے، جبکہ جماعت اسلامی کے قاضی حسین احمد کے بعد ان کی بیٹی قومی اسمبلی کی رکن بنیں۔

موروثی یا خاندانی سیاست کی یہی حالت صوبہ خیبر پختون خواہ کی ہے جہاں اس وقت بڑا سیاسی خاندان پرویز خٹک کا ہے، روایتی طور پر وہاں بڑا سیاسی خاندان خان عبدالولی خان کا رہا ہے۔ ہوتیوں کا خاندان، سیف اللہ کا خاندان، یوسف خٹک کا خاندان، ایوب خان کا خاندان اور مولانا مفتی محمود کا خاندان اس موروثی سیاست سے فیض یاب ہوئے ہیں۔ قاضی حسین احمد کا خاندان بھی جماعت اسلامی میں موروثی سیاست کا آغاز کہا جا سکتا ہے۔

سندھ میں کیونکہ سیاست زیادہ تر جاگیرداروں کے ہاتھ میں ہے تو وہاں موروثی سیاست معاشرتی طور پر بہت زیادہ مضبوط ہے۔ لیکن سندھ کے شہری علاقوں میں الطاف حسین کی متحدہ قومی موومینٹ نے اپنے زیر اثر حلقوں میں ایک نئی جماعت ہونے کی وجہ سے موروثی یا خاندانی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا۔ اب جبکہ یہ جماعت اسٹیبلشمینٹ کے عتاب کا شکار ہے تو خدشہ ہے کہ اس میں بھی ایسی تبدیلیاں آئیں جو موروثی یا خاندانی سیاست کو واپس لانے کا سبب بنیں۔

سندھ میں عموماً موروثی سیاست کے حوالے سے بھٹو خاندان کا نام لیا جاتا ہے۔ تاہم وہاں، زیادہ تر سیاسی رہنما موروثی لیڈر ہی ہوتے ہیں۔ البتہ بھٹو خاندان کے بارے میں یہ کوئی بات نہیں کرتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو موروثی سیاست نہیں ملی تھی۔ وراثت کے لحاظ سے ممتاز بھٹو کو سیاست کرنا تھی اور اگر بھٹو کی حکومت کا تختہ نہ الٹا جاتا تو بے نظیر بھٹو کے لیڈر بننے کے امکانات بہت ہی کم تھے۔ اسی طرح بے نظیر بھٹو کی اپنی پر تشدد موت نے ایک ہیجانی کیفیت پیدا کی جس کی وجہ سے قیادت ان کے بیٹے کو ملی۔ تشدد اور مارشل لا وغیرہ نے پیپلز پارٹی میں موروثی سیاست کو مضبوط کیا۔

_99829108_gettyimages-78659884.jpg


بے نظیر بھٹو کو ان کے والد نے اعلیٰ تعلیم دلوائی تھی مگر وہ انھیں بین الاقو امی سیاست میں لانا چاہتے نہ کہ پاکستان کی قومی سیاست میں۔
مگر مارشل لا اور پھر بھٹو کی پھانسی نے حالات بدل دیے۔

بلوچستان میں سیاست کا محور قبائلی یا خاندانی وفاداریاں ہیں، سیاسی جماعتیں نام کی حد تک وجود رکھتی ہیں۔ اچکزئی، بزنجو، رئیسانی، مری، مینگل، بگٹی، زہری، غرض کسی کا نام بھی لیں تو ان سارے خاندانوں کی سیاسی نظام پر اجارہ داری اپنے اپنے قبائلی یا نسلی خطوں میں برقرار ہے۔ یہاں ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک، سابق وزیر اعلیٰ، کے علاوہ ڈاکٹر اللہ نذر کی زیر قیادت قوم پرست بلوچ لبریشن آرمی ایسی ہے جہاں فی الحال موروثی قیادت نظر نہیں آتی ہے۔

_99829104_gettyimages-85918400.jpg


سوائے ڈاکٹر اللہ نذر کی بلوچ لبریشن آرمی کے، بلوچستان میں سیاسی قیادت قبائلی نظام کی وجہ سے موروثی ہے۔اس کے علاوہ ایک اور ستم ظریفی یہ ہے کہ شدت پسند تنظیمیں، لشکر طیبہ، جماعت الدعوٰۃ، جماعت اہل سنت والجماعت اور تحریک طالبان پاکستان میں تاحال موروثی سیاست نظر نہیں آتی ہے۔ لیکن تحریک نفاذ شریعت محمدی میں موروثی قیادت واضح طور پر نظر آتی ہے کیونکہ صوفی محمد کے داماد فقیر اللہ نے قیادت سنبھال لی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محقیقین، عبدالقادر مشتاق، محمد ابراہیم اور محمد کلیم کے مطابق، موروثی سیاست کے بارے میں ایک نظریہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ کیونکہ تاریخی لحاظ سے بڑے سیاسی خاندان ریاستی وسائل، اپنی خاندانی دولت، حالات کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت اور مخالفین یا دوسروں پر تشدد کرنے کی صلاحیت پر اجارہ داری رکھتے ہیں اس لئے انہی خاندانوں کی اگلی نسل کے لیے سیاست میں اپنی حیثیت بنانا
یا منوانا آسان ہوتا ہے۔

_99829106_gettyimages-80025054.jpg


پاکستان میں موروثی سیاست یا خاندانی سیاست و قیادت نہ صرف اعلیٰ سطح پر مروج ہے بلکہ کونسلر کی سطح کے انتخابات میں بھی لوگ عموماً ایک ہی خاندان سے وابسطہ امیدواروں کو منتخب کرتے ہیں۔پھر ایک بات اور بھی کہی جاتی ہے کہ موروثی سیاست ان معاشروں میں زیادہ مضبوط ہوتی ہے جن میں جمہوری روایات پھلی پھولی نہیں ہوتی ہیں اور غیر جمہوری قوتیں گاہے بگاہے

جمہوری نظام میں مداخلت کرتی رہتی ہیں (بھارتی پنجاب میں اگر موروثی یا خاندانی سیاست کا حصہ 28 فیصد ہے تو پاکستانی پنجاب میں 53 فیصد)۔ تاہم اب ایک رجحان دیکھا جا رہا ہے کہ موروثی سیاست دیہی علاقوں کی نسبت شہری علاقوں میں کمزور ہو رہی ہے۔

روزا بروکس اپنی کتاب A Dynasty is not Democracy میں کہتی ہیں کہ موروثی سیاست یا قیادت کو بدلنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک غیر جانبدار عدالتی نظام حکومتوں کی کارکردگی کی نگرانی کرے جبکہ ایک طاقتور الیکشن کمیشن انتخابی نظام کی سختی سے نگرانی کرے۔ اس کے علاوہ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ قومی دولت کی بہتر تقسیم اور صنعتی ترقی بھی موروثی سیاست کو کمزور کر سکتی ہے۔

Source

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
[FONT=&amp]...البتہ انکی سابقہ بیوی جمائمہ خان جب تک پاکستان میں رہیں سیاسی طور پر فعال رہی
[/FONT]
atensari Just give me one example that jamaima khan participated in any political campaign?
​
 
Advertisement

ڈاکٹر اسرار کے بیٹے ہی انکے گدی نشین ہیں

اولاد کی گدی نشینی ہمارے ہاں بہت پرانی اور غلط روایت ہے

چاہے سیاسی ہو یا مذہبی
 
دیسی جمہوروں نے جمہوریت کو بھی نا چھوڑا، اسے بھی گدی کی ٹوپی پہنا دی​
 

ڈاکٹر اسرار کے بیٹے ہی انکے گدی نشین ہیں

اولاد کی گدی نشینی ہمارے ہاں بہت پرانی اور غلط روایت ہے

چاہے سیاسی ہو یا مذہبی


''A little knowlede is a dangerous thing'' Afsoos iss baat ka hai k apko Dr. sahab k aur unki tanzeem k baray mein maloomat toa hain lakin bohat kam. Un k baitay k ameer-e-jamat bun-nay (jis faisalay se mein kisi aur wajah k bais mutafiq nahi hon) ka pasmanzer kiya tha apko us k baray mein kuch ilm nahi hoga...werna ap ye baat kabhi na kertay.
 
Advertisement
نام نہاد جمہوریت پرست اصل میں منتخب آمریت/بادشاہت/ملوکیت پرست ہیں​

bhai imran khan aur jamima khan ka ziker is thread mein bilkul ghair zaroori kiya hai apnay...aik shaks jisnay sari zindagi iss baat ko yaqeeni banaya k koi bhi us k khandan mein se agay aa ker party ka uhda na sambhalay... us ko bhi iss mein shamil ker k apnay ziadti ki hai....apko aik aur khaber yahan deta jaon...reham khan se talaq ki aik berdi waja bhi ye he baat thi k wo siasat mein agay ana chahti thi aur party chairman ki biwi honay faida utha rahi thi...lakin khan k mana kernay k bawajood jab wo baaz na ayee tao lerdai iss hadh taq berdh gayee k talaq dena perdhi.
 
دیسی جمہوروں نے جمہوریت کو بھی نا چھوڑا، اسے بھی گدی کی ٹوپی پہنا دی
​



مولوی اسرار نے جمہوریت تو ایک طرف دین ومذھب کو بھی نا چھوڑا بیٹے کو گدی کا ٹوپا اور اپنے چیلوں کو ٹوپی پہنا کر چل دئیے

​
 
''A little knowlede is a dangerous thing'' Afsoos iss baat ka hai k apko Dr. sahab k aur unki tanzeem k baray mein maloomat toa hain lakin bohat kam. Un k baitay k ameer-e-jamat bun-nay (jis faisalay se mein kisi aur wajah k bais mutafiq nahi hon) ka pasmanzer kiya tha apko us k baray mein kuch ilm nahi hoga...werna ap ye baat kabhi na kertay.

:lol:

بس یہی" پس منظر" ہی تو گدی نشین کرواتا ہے ہر ایک کو

زرداری بھی اسی" پس منظر "کی وجہ سے صدر بن گیا تھا
 
bhai imran khan aur jamima khan ka ziker is thread mein bilkul ghair zaroori kiya hai apnay...aik shaks jisnay sari zindagi iss baat ko yaqeeni banaya k koi bhi us k khandan mein se agay aa ker party ka uhda na sambhalay... us ko bhi iss mein shamil ker k apnay ziadti ki hai....apko aik aur khaber yahan deta jaon...reham khan se talaq ki aik berdi waja bhi ye he baat thi k wo siasat mein agay ana chahti thi aur party chairman ki biwi honay faida utha rahi thi...lakin khan k mana kernay k bawajood jab wo baaz na ayee tao lerdai iss hadh taq berdh gayee k talaq dena perdhi.
یہ میری تحریر نہیں ہے
Source
عمران خان، ریحام خان کے مابین طلاق کے بارے میں میری بھی یہی رائے ہے. وہ عمران خان کو سیڑھی بنانا چاہتی تھیں
 
Advertisement

مولوی اسرار نے جمہوریت تو ایک طرف دین ومذھب کو بھی نا چھوڑا بیٹے کو گدی کا ٹوپا اور اپنے چیلوں کو ٹوپی پہنا کر چل دئیے
​
کوئی تمہیں گدی کی ٹوپی پہنا کر چلا گیا اور تم صدیاں گزرنے کے بعد وہی ٹوپی پہنے گھوم رہے ہو
 
:lol:

بس یہی" پس منظر" ہی تو گدی نشین کرواتا ہے ہر ایک کو

زرداری بھی اسی" پس منظر "کی وجہ سے صدر بن گیا تھا

Bhai kiya apko ye maloom hai k jab dr sahan america apna operation kerwanay gaye thay aur un ki jaan ko khatra tha jis ki paish-e-nazar unhon ne apnay baad kisi aur ko ameer naam zad ker diya tha....wo shaks unka koi risht-e-dar nahi tha. baat kehnay ka maqsad ye hai k wo koi apnay baitay ko aga nahi lana chahtay thay.
 
''A little knowlede is a dangerous thing'' Afsoos iss baat ka hai k apko Dr. sahab k aur unki tanzeem k baray mein maloomat toa hain lakin bohat kam. Un k baitay k ameer-e-jamat bun-nay (jis faisalay se mein kisi aur wajah k bais mutafiq nahi hon) ka pasmanzer kiya tha apko us k baray mein kuch ilm nahi hoga...werna ap ye baat kabhi na kertay.
بات علم ہونے یا نا ہونے کی نہیں، یہ اپنی مجبوری کے ہاتھوں مجبور ہے
 
Bhai kiya apko ye maloom hai k jab dr sahan america apna operation kerwanay gaye thay aur un ki jaan ko khatra tha jis ki paish-e-nazar unhon ne apnay baad kisi aur ko ameer naam zad ker diya tha....wo shaks unka koi risht-e-dar nahi tha. baat kehnay ka maqsad ye hai k wo koi apnay baitay ko aga nahi lana chahtay thay.

:lol:.....پس منظر
 
Advertisement
بات علم ہونے یا نا ہونے کی نہیں، یہ اپنی مجبوری کے ہاتھوں مجبور ہے

دوسروں پر تنقید آسان ہے ، لیکن کوئی ہماری بات نہ کرے

کوئی انکی بات کرے تو مولویوں کو مرچیں دیکھو کیسے لگتی ہیں
:lol:

جو اپنے منہ حاجی بنتے رہتے ہیں
:lol:
 
:lol:.....پس منظر

ye pasmanzar nahi ye aik misaal thi k ager apnay he baitay ko banana hota tao us waqt naam zad ker k jatay....khair ager kisi k dil mein kisi khaas waja koi bughz paya jata ho tao us k liye her daleel naaa kafi hoti hai
 
کوئی تمہیں گدی کی ٹوپی پہنا کر چلا گیا اور تم صدیاں گزرنے کے بعد وہی ٹوپی پہنے گھوم رہے ہو



کینیڈا کی مساجد کے باہرٹوپی پہن کر دو نمبر نجدی سرمہ اور مسواکیں بیچ کر نما زیوں کو ٹوپی پہنا نا کوئی آپ سے سیکھے

​
 

کینیڈا کی مساجد کے باہرٹوپی پہن کر دو نمبر نجدی سرمہ اور مسواکیں بیچ کر نما زیوں کو ٹوپی پہنا نا کوئی آپ سے سیکھے
​
ثواب حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ نہیں جانے نہیں دیتے
 
ye pasmanzar nahi ye aik misaal thi k ager apnay he baitay ko banana hota tao us waqt naam zad ker k jatay....khair ager kisi k dil mein kisi khaas waja koi bughz paya jata ho tao us k liye her daleel naaa kafi hoti hai
:lol:
بیکار بحث کر رہے ہو آپ
تم سب لوگ ٹھیک ہم غلط
چلو مان لیا
لیکن لوگ جانتے ہیں