Advertisement

پاکستان طالبان کو دبانے کی قوت رکھتا ہے

پاکستان نے افغان طالبان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ”آپریشن عمری“ کے نام سے تخریبی کارروائیوں کا سلسلہ بند کریں اور مذاکرات کے لئے تیار ہو جائیں بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اسلام آباد کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پاکستان نے چار ملکوں پر مشتمل گروپ کے تحت امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے سرتوڑ کوشش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ پندرہ برس سے جاری افغان جنگ کی صورتحال مشکل اور پیچیدہ ہے۔ فریقین اپنی اور مخالف گروہوں کی قوت کے بارے میں غلط فہمیوں کا شکار رہے ہیں، جس کی وجہ سے امریکہ کی خواہش ، افغان حکومت کی سرتوڑ کوششوں اور پاکستان کی طرف سے تعاون کے اعلانات کے باوجود مذاکرات اور افغانستان میں پائیدار امن کی بیل منڈھے نہیں چڑھ سکی ہے۔ پاکستان گزشتہ برس جولائی میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ لیکن پہلے اجلاس کے بعد ملا عمر کے انتقال کی خبر عام کر دی گئی۔ اس کے نتیجے میں مذاکرات کا یہ عمل ادھورا رہ گیا تھا۔

اس کے بعد سے طالبان مسلسل قوت حاصل کرتے رہے ہیں اور انہوں نے باہمی جھگڑے اور قیادت کے سوال پر اختلافات پر قابو پانے کے نقطہ نظر سے مذاکرات سے مسلسل انکار کیا ہے۔ یہ صورتحال اب بھی کسی نہ کسی حد تک موجود ہے۔ لیکن اس دوران پاکستان نے افغانستان ، چین اور امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کے لئے کوششوں کا آغاز کیا تھا۔ چہار ملکی نمائندوں کے کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں تاہم طالبان کو مذاکرات کی میز تک لانے کے لئے پاکستان کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ اگرچہ اسلام آباد کی طرف سے یہ کہا جاتا ہے کہ اسے افغان طالبان پر مکمل رسوخ حاصل نہیں ہے اور وہ اپنے معاملات میں آزاد ہیں۔ اس موقف کو بیرونی ممالک اور افغانستان مسترد کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مدد کے بغیر طالبان افغانستان میں اتحادی افواج کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ اس بیان میں کچھ سچائی ضرور ہو سکتی ہے۔ کیونکہ حقانی نیٹ ورک نے شمالی وزیرستان کو طویل عرصہ تک اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنایا ہوا تھا۔ اس گروہ سے متعلق لوگ یا افغانستان میں اتحادی فوجوں کے خلاف سرگرم دوسرے عناصر حقانی نیٹ ورک یا شمالی وزیرستان کے دوسرے باغی گروہوں کے تعاون سے افغان و اتحادی افواج کی جوابی کارروائی سے محفوظ رہتے تھے۔ یعنی دہشت گرد افعانستان میں کارروائی کرنے کے بعد فرار ہو کر شمالی وزیرستان میں اپنی پناہ گاہوں میں پہنچ جاتے اور اتحادی افواج کی دسترس سے باہر نکل جاتے۔

امریکہ کئی برس تک اس سوال پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ اس دوران 2007 میں سوات آپریشن کے بعد پاک فوج کی کارروائیوں سے بچنے کے لئے پاکستانی طالبان نے بھی افغانستان کے سرحدی علاقوں میں پناہ لینا شروع کر دی۔ افغان حکومت یہ کہہ کر ان کے خلاف کارروائی سے انکار کرتی ہے کہ یہ علاقے اس کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ دوسری طرف تحریک طالبان کے بھگوڑے عناصر نے افغانستان میں چین سے بیٹھنے کی بجائے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ دسمبر 2014 میں پشاور آرمی پبلک اسکول پر المناک حملہ کے بعد پاک فوج نے ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کا عزم کیا ہوا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے شمالی وزیرستان سمیت متعدد قبائلی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کے لئے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں کارروائی کرتے ہوئے طالبان کے حامی نیٹ ورک توڑنے میں بھی کامیابیاں حاصل کی گئی ہے۔

افغان حکومت بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اختلافات کا شکار رہی ہے۔ صدر اشرف غنی نے پاکستان کے ساتھ تعاون کی حکمت عملی اختیار کی تو کابل میں ان کے لئے مشکلات پیدا کی گئیں اور جب اشرف غنی کے جذبہ خیر سگالی سے متاثر ہو کر پاکستان نے طالبان کو گزشتہ برس مذاکرات کا آغاز کرنے پر مجبور کیا تو ملا عمر کے انتقال کی خبر عام کر کے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ تاہم اس دوران کابل میں پاکستان دشمن اور بھارت نواز عناصر کو بھی اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ مذاکرات کا راستہ روک کر پاکستان سے زیادہ افغانستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے ہیں۔ ملا عمر کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد قیادت کے کئی امیدوار سامنے آ گئے اور خود کو زیادہ سخت جان ثابت کرنے کے لئے ایک دوسرے سے بڑھ کر دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا۔ لیکن طالبان کی قیادت یہ محسوس کرنے لگی ہے کہ وہ جنگ اور دہشت گردی کے ذریعے اپنے سیاسی مقاصد حاصل نہیں کر سکتی۔ اگرچہ اس وقت ملک کے نصف حصے پر طالبان کا براہ راست یا باالواسطہ کنٹرول موجود ہے اور افغان فوج میں بھی طالبان کی حمایت پائی جاتی ہے۔ اکثر یہ اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں کہ افغان فوجی طالبان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ لیکن امریکہ اور دیگر مغربی طاقتیں طالبان کو تن تنہا کابل پر حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتیں۔

یہ بات بھی طے ہے کہ افغان طالبان کے بعض عناصر کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی کے باوجود افغانستان میں مزاحمت کی پوری تحریک صرف پاکستانی انٹیلی جنس یا فوجی اعانت کی وجہ سے منظم نہیں ہوئی۔ طالبان کو افغان شہریوں کی قابل ذکر تعداد کی حمایت حاصل ہے اور پاکستان کی مدد کے بغیر بھی افغان طالبان ایک مضبوط عسکری قوت کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ لیکن پاکستانی فوج کی طرف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف غیر مشروط جنگ کے اعلان اور قبائلی علاقوں میں پاکستانی حکومت کا اختیار بحال کرنے کے بعد طالبان کے لئے حالات ضرور تنگ ہوئے ہیں۔ افغان طالبان اسمگلنگ اور اہم لوگوں کو اغوا کر کے وسائل حاصل کرنے کے لئے پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرتے رہے ہیں۔ یہ راستے اب مسدود ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ بعض افغان انتہا پسند گروہ تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی کرتے ہیں جو افواج پاکستان کے مقاصد کو براہ راست ناکام بنانے کے مترادف ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان پشاور اور صوبے میں اغوا اور بھتہ وصول کرنے کے جرائم میں ملوث ہیں۔ اس طرح پاکستانی افواج کے علاوہ پاکستانی معاشرے میں موجود طالبان کے حامیوں کو بھی خاموشی اختیار کرنا پڑی ہے یا دفاعی پوزیشن پر جانا پڑا ہے۔

پاک فوج نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب بنانے کا عزم بھی کیا ہوا ہے۔ یہ خطیر سرمایہ کاری ملک میں امن بحال کئے بغیر ممکن نہیں ہے۔ پاکستان میں امن کا حصول اب افغانستان میں امن سے مشروط ہو چکا ہے کیونکہ پاکستان سے ملحقہ علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان کے عناصر کو اس وقت تک ناکارہ بنانا ممکن نہیں ہو گا جب تک افغانستان میں امن کی امید پیدا نہ ہو اور طالبان مذاکرات کا آغاز کرتے ہوئے طویل جنگ کا سلسلہ بند نہ کر دیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان افغانستان میں طالبان کو اپنی اسٹریٹجک قوت سمجھتا رہا ہے۔ لیکن بھارت کی خفیہ ایجنسی نے افغان عناصر کو پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے پر تیار کر لیا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے یہ بھی واضح ہوا ہے کہ بھارتی ایجنسی ”را“ افغانستان کے علاوہ ایران میں بھی اپنے پاﺅں جما چکی ہے اور اس کی سرگرمیوں کا محور پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔ ان حالات میں فی الوقت بھارت کے ساتھ پائیدار امن کی کوششیں کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتیں۔ اس لئے یہ بات قابل فہم ہے کہ پاکستان کو کم از کم افغانستان کی طرف سے مکمل تحفظ کے لئے کام کرنا ہو گا۔ یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں ہے کہ اب یہ مقصد طالبان کو جنگ پر آمادہ کر کے نہیں بلکہ امن کے لئے قائل کر کے ہی حاصل کرنا ممکن ہے۔ اس منصوبے میں چین کی خواہش اور دباﺅ بھی شامل ہو گا۔

ادھر افغان طالبان قوت حاصل کرنے کے باوجود ملکی معاملات میں بے اثر ہیں اور مسلسل افغان افواج اور ان کے اتحادیوں کے نشانے پر ہیں۔ اسی لئے اگرچہ افغان طالبان بظاہر مذاکرات سے انکار کرتے ہیں لیکن وہ امن کے لئے بات چیت شروع کرنے کے اشارے بھی دیتے رہے ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کی حراست سے طالبان کے قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے طالبان کا نام ہٹانے کا مطالبہ ، افغان طالبان کی اسی خواہش کا پرتو ہے۔ تاہم درپردہ ضرور یہ بات طالبان تک پہنچا دی گئی ہو گی کہ اگر وہ یہ مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مذاکرات کے لئے رضا مند ہونا پڑے گا۔ مذاکرات کی کوشش کرنے والا چہار ملکی گروپ یقینا کچھ مراعات دینے پر تیار ہو گا۔ صدر اشرف غنی طالبان کو سیاسی حصہ دینے کی بات کرتے رہے ہیں۔ لیکن یہ فوائد حاصل کرنے کے لئے افغان طالبان کو بھی کچھ مراعات دینا ہوں گی۔ ان میں دہشت گردی کا خاتمہ اور مذاکرات کا آغاز بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکی بے حد اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے طالبان
لیڈروں کو پاکستانی افواج کے عزم کا اندازہ ہو گا اور انہیں سمجھنا پڑے گا کہ اگر انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہ کیا تو پاکستان نے جس طرح طویل عرصہ تک سہولتیں فراہم کی ہیں، اسی طرح تصادم کی صورت میں طالبان کی مشکلات میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
طالبان کو دی گئی وارننگ سے یہ اندازہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ جی ایچ کیو اب بھارت کے مقابلے میں افغانستان کو اسٹریٹجک ڈیپتھ قرار دینے کی ڈاکٹرائن کو تبدیل کر رہا ہے۔ اگر یہ بات درست ثابت ہوئی اور افغان طالبان کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا تو ان کے لئے پاکستان جیسے ساتھی کے بغیر جنگ جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ اس وقت اگرچہ طالبان نواز تجزیہ کار یہ کہہ رہے ہیں کہ ناقص اور فرسودہ حکمت عملی کی وجہ سے طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن پاکستان کا ٹھوس اشارہ اس رویہ کو قلیل مدت میں تبدیل کرنے کی قوت رکھتا ہے۔

http://www.express.pk/story/493455/

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Please, first try to understand the formation of Taliban.... they are not one and are not backed up only by one. There are now Indian Taliban, American Taliban, Russian Taliban and some Chinese/Pakistani Taliban as well. Taliban is a buzzword, everyone who has created a private militia in Afghanistan hails the name of Taliban. The Taliban, who are backed up by US and India had always been against Pakistan.

With the start of CPEC in Pakistan, it is was imperative that the US and India backed taliban will start creating problems for Pakistan. Therefore, its a good strategy from Pakistan to first segregate the good and the bad taliban and then support the good taliban to fight the bad ones.
 
کوئ اچھّے يا برے طالبان نہيں بھائ ۔۔۔۔۔ ميری نظر ميں جو بھی بيگناہوں کو مذھب, جہاد کے نام پر مارے وہ برا ہۓ۔
 
حقانی نیٹورک کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ان کا بھی تو کوئی نہ کوئی کردار ہے اس تمام جھگڑے میں
 
حقانی نیٹورک کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ان کا بھی تو کوئی نہ کوئی کردار ہے اس تمام جھگڑے میں

yep... inka to buht gehra kirdar hay iss tamam jhagray main.... yeh Al-Qaeda k saath hi paida kiye gaye thay.... aur inko paisay Saudia k channel sey aatay thay/hain..... laikin Saudia bhi to Amreeka ka yaar hay na... kahan kabhi Amreeka ney bayan jari kia k Saudia in logon ko paisay na diya karey ?
 
Advertisement
کوئ اچھّے يا برے طالبان نہيں بھائ ۔۔۔۔۔ ميری نظر ميں جو بھی بيگناہوں کو مذھب, جہاد کے نام پر مارے وہ برا ہۓ۔

Mulla Umar k group ney kabhi bhi TTP ki himayt nhi ki aur na hi kabhi Pakistan per hamla kernay ki baat ki. Baqi koi mazhab k nam per marta hay aur koi collateral damage main.... dono hi buray hain
 
Mulla Umar k group ney kabhi bhi TTP ki himayt nhi ki aur na hi kabhi Pakistan per hamla kernay ki baat ki. Baqi koi mazhab k nam per marta hay aur koi collateral damage main.... dono hi buray hain

جی مجھے پتہ ہۓ کہ ملّا عمر صاحب نے تحريک طالبان کی حمايت نہيں کی، کم از کم کھلے عام۔ مگر کيا يہ بھی صحيح نہيں کہ تحريک طالبان کے ڈاکو پاکستان ميں تخريبی کاروائياں کرنے کے بعد سرحد پار جاکر انہی علاقوں ميں پناہ ليتے ہيں جہاں طالبان کا غلبہ ہۓ؟
 
Keeyon taliban koe dubanah by pakistan no need all baddd taliban shot dead so no worries they are our pashtun brothers.
 
جی مجھے پتہ ہۓ کہ ملّا عمر صاحب نے تحريک طالبان کی حمايت نہيں کی، کم از کم کھلے عام۔ مگر کيا يہ بھی صحيح نہيں کہ تحريک طالبان کے ڈاکو پاکستان ميں تخريبی کاروائياں کرنے کے بعد سرحد پار جاکر انہی علاقوں ميں پناہ ليتے ہيں جہاں طالبان کا غلبہ ہۓ؟

Agar aap khud kabhi Afghanistan gaye houn to aapko pata ho ga k un ilaqon main India k 25 consulates sirf 17Km k area main banay huay hain. To lazmi baat hay k wahan k Taliban "Indian Taliban" hi hongay. Nangarhar aur us k mulhiqa ilaqay poori tarha sey NATO forces k qabzay main thay aur wahan per hi French Contingent deployed tha.. iss k ilawa aap bhalay sey Taliban controlled area ka naqsha utha ker daikh lain... Taliban Afghanistan k junoob (south) sey hi uthay thay aur wahan k hi ilaqay unkay qabzay main thay bhi aur abhi bhi hain. North ki taraf to Amreeka ko sab sey pehlay welcome kernay walay Northern Alliance thi... unhon ney kabhi Taliban ko Panjshsair sey agaay nhi aanay diya.... wur shumal mashriqi Afghanistan main Taliban kabhi bhi nhi rahay..warna inhi ilaqon main America ki sab sey heavy Airfields yani Bagram Airfield aur FOB Fenty na hoti. aur agar hoti to ziada arsay reh nhi sakti thi
 
Advertisement

It's Pakistan's compulsion to intervene in Afghanistan which has been a hostile nation since independence 1947. If we don't interfere there, then Indians, Iranians, Americans and Russians will do it against us. We can't afford an anti-Pakistan Afghanistan on our eastern border.