دشمن کے لیے سود مند ہے کہ پاکستان میں سول ملٹری ٹکراؤ ہوتا رہے۔
جیسا کہ کل اسلام آباد میں نیشنل سیکیوریٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
جنرل باجوہ کی باڈی لینگویج دیکھ کے لگا جیسے وہ کسی رقیب روسیاہ کے ساتھ زبردستی مل رہے ہیں۔
خواجہ آصف اور دیگر کے چہرے دیکھ کر لگتا تھا جیسے ان کو اغوا کرکے کرسی سے باندھ کر بٹھایا گیا ہو۔
تو قارئین کرام، جس ملک کے ادارے اس طرح ایک دوسرے کو دشمن ہوں، وہاں سیکیوریٹی کی ضمانت کون دے گا؟
جی ایچ کیو نے پارلیمنٹ ہاؤس کے خلاف سازشیں کر کر کے خود کو اتنا بدنام کر لیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس بھی ملکی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر صرف اپنے مفاد کے لیے کام کر رہا ہے۔
نظام اس طرح نہیں چلا کرتے۔
دو دشمن آپس کی دشمنی نبھائیں گے یا ملکی مفاد میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ چلیں گے؟
ادھر سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد اپنی اشتہار بازی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق امریکہ حضور نے پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔
چار ہزار امریکی کمانڈوز ہر دم تیار ہیں کہ کب حکم ملے اور کب وہ پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیں۔
اور یہ کہ سود کی مد میں ادائیگی 51 ارب ڈالرز ہے، اور ہمارا اپنا بجٹ 50 ارب ڈالرز ہے۔۔۔ اس پر نواز شریف نے روپے کی قدر گراکر قرضہ مزید بڑھا دیا ہے، اور نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان ناکام بنایا ہے۔ دہشت گردوں کے سربراہ محفوظ ہیں، نواز شریف کی لندن میں الطاف حسین سے ملاقات ہوئی ہے۔۔۔اور مریم مریم مریم، مریم نواز فوج کے خلاف مہم کا آغاز کر چکی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ملحدین نے اپنے پیجز پر افواج کے خلاف زہر افشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ اور ہاں یہ بھی کہ امریکہ جب نیوکلیئر اثاثے اپنی تحویل میں لے لے گا تو اقتدار نواز شریف اور زرداری کے سپرد کرے گا۔
اب مجھے نہیں پتا کہ یہ پروپیگنڈہ مہم آئی ایس پی آر کا میڈیا سیل چلا رہا ہے یا دہلی یا پھر بنی گالہ میں بیٹھے ہوئے پاکستان دشمن عناصر۔
مقصد ان لوگوں کا بس افراتفری پھیلانا، پاکستانی عوام کو یہ باور کرانا کہ یہ اس ملک کا چل چلاؤ چل رہا ہے۔ ملکی ادارے آپس میں گتھم گتھا ہیں۔ حکومت (نون لیگی) پاکستان دشمنوں کی آلہ کار ہے۔
یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کو بچانے کےبس دو قوتیں سامنے آئیں گی: ایک اسلامی جمہوریہ چین اور دوسرے اسلامی مجاہدین افغان طالبان۔
چین اور افغان طالبان کے نام پڑھ کر تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ پروپیگنڈہ آئی ایس پی آر کا میڈیا سیل چلا رہا ہے، تاہم شک کا فائدہ دے کر ہم یہ الزام نامعلوم افراد پر لگا دیتے ہیں، جو یا تو کسی نادان دوست کی طرح ہم سے دشمنی نبھارہے ہیں یا پھر دانا دشمن کی طرح ہم کو ماموں بنا رہے ہیں۔
مزے کی بات کہ جس طرح ضیاء الحق مرحوم نے جعلی ملاّؤں کے کندھے استعمال کر کے اس کو اس کو اڑایا، اسی طرح ان کے جانشین کبھی عاصمہ جہانگیر کو قادیانی بنا دیتے ہیں اور دوسرے رشتہ داروں کو ملحدین۔۔۔ وہ بھی صرف اس لیے کہ ان کا حدف تنقید جی ایچ کیو مافیا ہوتا ہے۔
اور آخر میں یہ کہ امریکہ کو گلے کا طوق کس نے بنایا؟ لیاقت علی خان نے یا پھر آپ کے کمانڈر، سی آئی اے ایجنٹ ایوب خان نے؟
ایوب کے بعد یحیٰ، ضیاء اور مشرف۔۔ سب نے امریکہ کو اپنا شوہر نامدار نامزد کیا۔ پھر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لے لے کر رونا دھونا کس لیے؟