- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں متوازن ہیں اس لیے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملےگا۔
متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کو بہتر انداز سے جاننے والے اور بھارت کے خلاف کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھنے والے سابق آل راؤنڈر مدثر نذر نے دبئی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم بھی پاور ہاؤس ہے، ہر شعبہ مکمل ہے اور سب سے بڑھ کر بھارتی ٹیم کو فائدہ یہ ہے کہ ان کنڈیشنز میں اپنی لیگ کھیلی جو کہ حال ہی میں ختم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے بولرز بھارتی بلے بازوں کو امتحان میں ڈال سکتے ہیں۔
مدثر نذر کا کہنا ہے کہ دبئی کی پچ بیٹنگ کے لئے اچھی ہوگی، جارحانہ انداز میں کھیلیں اور اچھا ٹوٹل بنائیں تاکہ بولرز دفاع کر سکیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ ایک پریشر گیم ہے، اگر پریشر سے نکلنا نہیں جانتے تو پلیئر بن ہی نہیں سکتے، پریشر اور ڈر سے نکلیں، شارجہ میں ہونے والے پاک بھارت میچز نے ہمیں بہتر کھلاڑی بنایا تھا، ہمیں بڑے کراؤڈ میں کھیلنے سے اعتماد ملا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ شعیب ملک کا بہت اہم کردار ہے، ان کے پاس پوری دنیا میں لیگز کا تجربہ ہے، بھارت کے خلاف بہت میچ کھیلے ہیں، متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کا بھی تجربہ ہے اس لئے شعیب ملک کا ٹیم کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
Geo News, Geo TV - Latest News - Breaking News - Live News
Geo News, Geo TV - Read latest news, breaking news, world, royal family, king charles, prince harry, prince william, kate middleton, meghan markle, entertainment, hollywood, sports, cricket, business, celebrity, health, lifestyle, watch geo news on live.
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/fVsI2Yg.jpg





