ایک بات تو طے ہے کہ مسلم لیگ ن کا اگر کوئی سیاسی مستقبل ہے تو وہ مریم صفدر سےمنسلک ہے ۔کیونکہ شریف خاندان میں اتنی ہمت اور جمبہوریت نہیں کہ پارٹی میں سے کسی اور کو قیادت کا شرف بخشیں ۔ہاں حمزہ شہباز بھی تخت ن کے امیدوار ہیں لیکن حالیہ واقعات سے پتہ لگتا ہے کہ مریم اس بات کیلیے بلکل تیار نہیں کہ حمزہ کو اس حد تک با اختیار کیا جائے کہ ن لیگ اسکے ماتحت ہو جائے۔بلکہ مریم تو مریم اب تو حضرت جناب عزت مآب ابو لاشوخیاں جنید صفدر بھی خود کو ن لیگ کا واحد چشم و چراغ سمجھ رہے ہیں۔انکی باڈی لینگویج دیکھ کر صاف پتہ لگتا ہے کہ وہ بھی ہم پر حکمرانی کے خواب دیکھنا شروع کر چکے ہیں۔
مجھے کوئی اعتراض نہیں کہ مریم صفدر یا انکا بیٹا یا انکا داماد یا انکے بیٹے کا داماد ،ایک سال یا دس سال یا ایک صدی ن لیگ پر حکمرانی کریں کیونکہ میں انکی پیروی کی پابند نہیں ہوں ۔جس کی عزت نفس غلامی کی اجازت دیتی ہے وہ نسل در نسل انکو مانتا رہے مجھے بھلا کیا مسئلہ ہو سکتا ہے۔لیکن میرا سوال اس وقت ن لیگ کو پاکستان کیلیے بہتر سمجھنے والی عام عوام سے ہے کہ کیا آپ مریم صفدر کو پاکستان کیلیے بہتر سمجھتے ہیں؟کیونکہ اب ن لیگ کا مستقبل بس وہی ہیں ۔آپ اگر اب بھی ن لیگ کو سپورٹ کرتے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ مریم صفدر کو بطور رہنما یا وزیراعظم پاکستان کیلیے قبول کرتے ہیں۔
مریم صفدر کون ہیں؟
مریم صفدر کی کل قابلیت یہ ہے کہ وہ میاں نواز شریف کی صاحبزادی ہیں اسکے علاوہ نہ تو انکے پاس کوئی خاطر خواہ تعلیم ہے اور نہ کوئی تجربہ۔انکی سیاسی بصیرت سے کون واقف نہیں ۔جب جب میاں صاحب پر مشکل وقت آیا مریم بی بی کی بے ڈھنگی اور ایمیچیور سٹریٹجیز نے اسے اور بھی مشکل بنا دیا ۔جی ٹی روڈ ریلی ہی دیکھ لیں ۔عدالت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا مشورہ میاں صاحب کو انکی ان قابل صاحبزادی نے ہی دیا تھا اور چودھری نثار سمیت ن لیگ کے سینیر رہنما اس ریلی کے مخالف تھے پھر بھی میاں صاحب نے اپنی قابل بیٹی کا مشورہ مانا اور پھر جو ذلت اٹھائی وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی پڑی ہے۔
مریم صفدر کے کارنامے: شاید ہی پاکستان میں کوئی اور سیاسی رہنما ہو جسکے سیاسی کریئر کی ابتدا ایک کرپشن کیس میں پیشی سے ہوئی ہو۔مریم صفدر کی سیاسی زندگی کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کرنا ہے ۔یہ آپکے ہی مرہون منت ہے کہ آج پاکستان کا بچہ بچہ کیلیبیری فونٹ سے واقف ہے۔
مریم صفدر کی پہچان؛
محترمہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کوئی ان سے واقف ہو یا نہ ہو لیکن انکے "میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جایئداد " نہیں والا جھوٹ ہمارے گھروں کی دیواروں کو بھی یاد ہو گا۔یوں جھوٹ سے پہچان بنانے والی آپ تقریبا پہلی سیاسی رہنما واقع ہوئی ہیں۔
مریم صفدر کا تحمل؛ محترمہ میں صبرو تحمل اتنا ہے کہ جب پہلی دفعہ میڈیا کے سامنے براہ راست آیئں تو بولتی گیئں ،بولتی گیئں اور بولتی گیئں ۔جب بھی کسی رپورٹر نے سوال پوچھنے کی کوشش کی تو اسے ایک منٹ ،ایک منٹ بعد میں کہہ کر روک دیا ۔اور پھر وہاں سے کوئی جواب دیے بنا رفو چکر ہو گیئں اور وہ بے چارے رپورٹز اس بعد کا آج تک انتظار کر رہے ہیں۔
محترمہ کی شخصیت؛
آپکی شخصیت کے تو گن لفظوں میں گانا ممکن ہی نہیں ۔کبھی آپ بے نظیر کی کاپی میں سبز رنگ پہنتی ہیں تو کبھی خان کی کاپی میں تسبیح پکڑ لیتی ہیں۔طبیعت میں سبھاو اور مستقبل مزاجی اتنی ہے کہ پاکستان میں جو دوپٹہ آپکے سر سے ایک منٹ نہیں سرکتا لندن جا کر وہ دوپٹہ غائب ہو جاتا ہے اور اسکی جگہ ٹایٹ جینز لے لیتی ہے ۔اسطرح سے حالات کے مطابق خود کو ڈھال لینے کا ہنر بھی کسی کسی میں ہوتا ہے۔
پاکستان کیلیے خدمات؛
اور بالاخر ذکر کرتے ہیں ہمارے پیارے ملک پاکستان کیلیے آپکی خدمات کا جو کہ بے مثال اور لازوال ہیں۔یاد ہو گا آپ سب کو مریم بی بی اپنے نااہل ابا جی کے ہمراہ امریکا کے دورے پر گئی تھیں اور وہاں مشعل اوباما نے ترس کھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کیلیے کئی کڑوڑ کا فنڈ مریم بی بی کے سپرد کیا تھا ۔وہ فنڈ کہاں گیا کسی کو نہیں پتہ ہاں اسلام آباد میں اس فنڈ کے نام پر سکولوں کی دو چار بسیں ضرور نظر آتی ہیں ۔ویسے انھی دنوں مریم بی بی نے اپنی بڑی بیٹی کی شادی بھی کی تھی۔اچھا خیر کہاں بات کو شادی پر لے گئی ۔افواج پاکستان کو مضبوط کرنے کیلیے مریم نواز نے جو اقدامات کیے وہ بھی قابل ذکر ہیں ۔جب آپ ابا جی کے ساتھ وزیراعظم ہاوس میں رہتی تھیں اور ملکی امور میں تانکہ جھانکی سے باز نہیں آتی تھیں تب آپ نے ڈان لیکس جیسا شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔اسکے علاوہ ملک میں میریٹ کلچر زندہ کرنے کیلیے بھی آپ ہمیشہ کوشاں رہیں ۔کبھی آپ نا اہل ابا جی کی کرسی پر وزیراعظم بن کہ بیٹھ جاتیں تو کبھی سو ارب کے فنڈ پر چارٹرڈ اکاونٹینٹ بن کہ۔کبھی کوئی ایس ایس پی آپکے قدموں میں گرتی تو کبھی مملکت پاکستان کی وزیر اطلاعت آپکے پیروں میں فیض یابی کیلیے بیٹھی پائیں جاتیں۔
کہاں تک سنیں گے کہاں تک سناوں ۔میں نے اپنی ناقص یاداشت کے مطابق مریم صفدر کی عظیم الشان شخصیت کی بڑائی پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔پتہ نہیں میرا قلم اس جسارت کو صحیح طور ادا کر پایا ہے کہ نہیں لیکن بہر حال فیصلہ آپکا ہے کہ کیا مریم صفدر اور پاکستان ،اسلامی جمبہوریہ پاکستان ایک ساتھ چل سکتے ہیں؟

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/IR9Z9Mx.jpg