- Joined
- Mar 28, 2009
- Posts
- 52,093
- Reaction score
- 50,036
- Points
- 218
پاکستان امریکہ تعلقات،’باتیں دھمکی کی زبان سے نہیں صلح کی زبان سے طے ہوں گی‘
’پاکستان امریکہ کے ساتھ پرانی دوستی کے نتائج پہلے سے ہی بھگت رہا ہے
‘پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا فقدان راتوں رات ختم نہیں ہو گا۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کے بعد بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں برف اتنی جم گئی ہے اس کو پگھلنے میں وقت لگے گا۔تاہم انھوں نے کہا کہ اس وقت جو کوششیں ہو رہی ہیں اس سے ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں اور اس سے بہتر صورتحال پیدا ہو گی۔
امریکہ کے پاکستان پر افغانستان کے معاملے پر پائے جانے والے خدشات کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ پرانی دوستی یاری کے نتائج پہلے سے ہی بھگت رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ'ہم نے ستر ہزار جانوں اور اربوں ڈالر کا کا نقصان اٹھا لیا ہے، ہمارا پرامن کلچر اور برداشت پر مبنی معاشرہ تھا، وہ سب برباد ہو گیا اور اس سے برے نتائج ہمیں امریکہ کیا بھگتوائے گا۔ہم نتائج بھگت رہے ہیں اور جو نتائج ہمیں امریکہ کے ساتھ دوستی میں بھگتنے پڑے ہیں ابھی صرف ان کو ٹھیک کر رہے ہیں جس میں اللہ ہماری مدد کر رہا ہے اور قوم اس پر متحد ہے۔'
انھوں نے کہا کہ 'یہ باتیں دھمکی کی زبان سے نہیں صلح کی زبان سے طے ہوں گی۔ ہمارا محفوظ ٹھکانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان (طالبان) کے پاس افغانستان میں 45 فیصد علاقہ ہے اور یہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اپنے کارناموں اور کارکردگی کی وجہ سے انھیں مہیا کیا ہے۔ وہاں پر ان کی پناہ گاہیں ہیں جہاں سے وہ پاکستان میں اور افغانستان میں بھی حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔'وزیر خارجہ نے کہا کہ'یہ امریکہ کو بھی سوچنا چاہیے کہ وہ بھی تھوڑا اپنے گریبان میں جھانکے کہ اس نے 16 برس میں افغانستان میں کیا کارنامے سرانجام دیے ہیں۔'
امریکی وزیر خارجہ کا روایتی گرمجوشی سے عاری دورہ پاکستان
شاہد خاقان عباسی اور ریکس ٹلرسن کے درمیان مسکراہٹ کا تبادلہ ہوا
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور تبدیل ہوتی عالمی صورتحال کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ بری فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر دفاع خرم دستگیر خان اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے منگل کو امریکی وزیر خارجہ کے اسلام آباد کے مختصر دورے کے بارے میں اپنے مراسلے میں لکھ ہے کہ یہ دورہ اس روایتی گرجوشی سے عاری تھا جو کسی غیر ملکی اہم شخصیت کے دورے کے دوران دیکھنے میں آتی ہے۔اے ایف پی کا کہنا ہے کہ ریکس ٹیلرسن کا وزارتِ خارجہ کے ایک درمیانی سطح کے اہلکار نے چکلالہ کے ہوائی اڈے پر اترنے پر استقبال کیا جہاں سے وہ سخت سیکیورٹی پہرے میں گاڑیوں کے ایک قافلے میں اسلام آباد کے ڈپلومیٹک اینکلیو میں واقع امریکی سفارت خانے چلے گئے۔
ریکس ٹلرسن نے اس کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جہاں خاقان عباسی کی کابینہ کے دیگر اہم وزرا جن میں وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احس اقبال اور وزیر دفاع خرم دستگیر بھی موجود تھے۔برطانوی خبررساں ادارے روائٹرز کے مطابق حالیہ مہینوں میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات، واشنگٹن کی طرف سے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کی کارروائیوں سے مبینہ طور پر آنکھیں بندے کیے رکھنے کے الزامات کے بعد سے تناؤ کا شکار رہے ہیں۔
روائٹرز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے کے بارے میں نئی پالیسی کے اہم نکات پاکستان کے درینہ دشمن انڈیا کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے اور پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے کے لیے دباؤ قائم رکھنا ہے۔خبررساں ادروں کے مطابق دونوں وفد کی آمنے سامنے ہونے والی ملاقات میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ آگے بڑھنے اور گہرے تعلقات استوار کرنے کی طرف دیکھ رہا ہے۔
حال ہی میں امریکی خفیہ اطلاعات کی روشنی میں پاکستانی فوج کی ایک کارروائی میں حقانی نیٹ ورک کے قبضے سے ایک امریکی خاندان کی بازیابی کے بعد امریکہ اور پاکستان میں تعلقات میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرنس کے اس دورے کے بعد دسمبر میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا بھی پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
Source

- Featured Thumbs
- https://ichef.bbci.co.uk/images/ic/720x405/p05kvwws.jpg
Last edited by a moderator: