Advertisement

پاکستان اسٹیل ملز ...لیبر یونین، چوپٹ راج

پاکستان اسٹیل ملز، جسکا نام سنتے ہی ذہن میں یہاں کے مزدوروں اور محنت کشوں کی ایک شبیہہ ابھرتی ہے، جو کہ ایک زندان میں قید کے فریادی سے مماثلت رکھتی ہے۔ عام طور اس ادارے کے تابناک ماضی کو ’’اوپر والوں‘‘ کے کرتوتوں کی سیاہ چادر ملفوف کرتی نظر آتی ہے۔ خیر کچھ حد تک بات درست بھی ہے۔

لیکن کچھ حد تک یہ بات درست نہیں بھی ہے۔ بہ قول شاعر کہ
:
​
’’ ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ
دھوکہ دیتے ہیں یہ بازیگر، کھلا‘‘
​
خیر، جہاں تک بات رہی ’’اوپر والوں‘‘ کے کرتوتوں کی، تو وہ تو روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور ان باتوں کو یہاں دہرانا، سوائے الفاظ اور وقت کے ضیاع کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

لہٰذا آج بات اس کی کرینگے، جو کہ بادی النظر میں تو مانند چراغ ہوتے ہیں، لیکن گھر کو آگ لگانے میں انھی کا کردارسب سے اہم ہوتا ہے۔

جی ہاں، آج بات کرینگے یہاں کی لیبر یونین کی، جو کہ بظاہر تو یہاں کے مزدوروں کے حقوق کے پاسباں بنے پھرتے ہیں، لیکن کیسے ان جونکوں نے اپنی اس ماں جیسے ادارے کا خون چوسا اور کیسے یہ ان مزدور بھائیوں کے گھروں کے چولھے بجھا کر اپنی سیاسی دکانوں کو روشن کیئے بیٹھے ہیں۔

یہاں با ضابطہ طور پر چھ لیبر یونین موجود ہیں۔ کل ورکرز کی تعداد قریباً ساڑھے نو ہزار ہے، لیکن ان میں سے قریباً دو ہزار ایک سو سے زائد ملازمین یونین کے ورکر ہیں۔ اگر بات صرف یونین ورکر تک ہی رہتی تب تو یہ کچھ قابل فکر بات نہیں، لیکن یہ دو ہزار سے زائد یونین ورکر اپنے آپ کو کسی بھی ڈیوٹی یعنی کار سرکار سے مبرّا سمجھتے ہیں۔ مطلب کہ جو کچھ نہیں کرتے، گویا کمال کرتے ہیں اور یہ وہی ہیں جو اس جوہر کمال پر عجب علاقہ کمال رکھتے ہیں۔ نہ کام کرتے ہیں اور نہ ہی کرنے دیتے ہیں

2.jpg

ان کے کمالات میں یہ باتیں قابل تحسین حد تک کمال ہیں کہ ان یونین کے ورکروں کی اپنی تنخواہ و مراعات ایک عام مزدور کی بہ نسبت ساٹھ فیصد زیادہ ہوتی ہیں۔ اسٹیل ملز کی کالونی میں انکا بیس فیصد رہائش کا کوٹہ مختص ہے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ ہر یونین ورکر کے گھر کی گیس مفت ہے اور بجلی کے بل میں ہر یونین ورکر کو ڈیڑھ سو یونٹ بجلی کے مفت فراہم کیئے جاتے ہیں اور کراچی جیسے شہر میں، انکو پانی بھی بلکل مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

​
عام ورکریونین ورکرمراعاتشمار
لازمی​
مستثنیٰ​
ڈیوٹی پر حاضری​
1​
پوری قیمت​
مفت​
گھر کی گیس کا بل​
2​
پوری قیمت​
ماہانہ ڈیڑھ سو یونٹ مفت​
گھر کی بجلی کا بل​
3​
پوری قیمت​
مفت​
پانی کا بل​
4​
کوئی نہیں​
20%​
رہائشی کالونی میں مختص کوٹہ​
5​

ان کے قبضے میں باہتر دفاتر، بمعہ تمام فرنیچر، اے سی، کیبل، انٹرنیٹ، بجلی، پانی، گیس، اور اسی طرح تمام آسائشوں سے مزیّن ہے۔ گاڑیوں کا اور پیٹرول کا کچھ حساب ہمیں نہیں معلوم، یہ حساب ویسے بھی کچھ بے حساب سا لگتا ہے۔

لیکن اگر موٹا سا حساب لگایا جائے، تو صرف ان یونین ورکروں پر اٹھنے والے اخراجات اڑھائی ارب روپے سالانہ کے قریب بنتے ہیں۔

چلیں وہ بھی منظور سہی، اگرانکا کوئی فائدہ بقایا ملازمین کو بلواسطہ یا بلاواسطہ بھی کہیں سے ہوا ہو۔ شنید ہے کہ اسٹیل ملز کے اسکول ٹیچرز کی تنخواہیں گزشتہ سال نومبر سے نہیں دی گئیں، یہاں اسٹیل ملز کے کارخانے سنہ ۲۰۱۵ سے بند پڑے ہیں۔ بیس ارب سے زائد کے واجبات ریٹائرڈ ملازمین کے کھاتے میں ہیں۔

لیکن یہ یونین والے اپنی تنخواہ، بمعہ تمام تر مراعات ہر مہینے باقاعدگی سے وصول پانے کے عادی ہیں۔

یہ وہ جونکیں ہیں جو نہ اس مل کو چلنے دیتے ہیں اور نہ ہی چلانے دیتے ہیں۔ آپ کچھ کرلیں، یہ یونین والے اپنے کپڑے پھاڑ کر بیچ چوراہے میں مظلوم بننے کی اداکاری شروع کردیتے ہیں اور واسطے دیتے ہیں ان سات ہزار ورکروں کا، جن کا حق یہ خود مار کر کھاتے ہیں۔ پھر ہمارا میڈیا بھی ان یونین والوں کو مظلوم بنا کر پیش کرتا ہے۔ ان کی پشت پناہی کرنے والے اعلیٰ عہدیداران اور منسٹر ان کی ایک آواز پر لبیک کہتے نظر آتے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ اس سب کا حکومت کے پاس کیا حل ہے؟ کیا ابھی حال ہی میں دیئے جانے والے فنڈ کے رواں سال کے 1.85 ارب روپے اور آئندہ تین سالوں میں دیئے جانے والے 3.85 ارب روپے سالانہ یہاں کے مزدور کے گھر کا چولھا جلا سکیں گے؟ یا اسی بدمعاشیہ کے کشکول میں بطور بھتہ ڈالتے رہیں گے؟

یہاں اس حکومت کی الیکٹیبلز کی سیاست بھی انکے گلے پڑی ہوئی ہے۔ فی الحال یہاں تحریک انصاف کی لیبر یونین ہے، لیکن جیسے نواز اور زرداری کرپشن کے خاتمے کے خلاف یکجاہ ہوجاتے ہیں، وہیں یہ تحریک انصاف کے الیکٹیبلز بھی اپنے مفت کے مال کے بچاوٗ کے لیئے تمام دیگر پارٹیوں کی یونین سے مل جاتے ہیں۔

چند ماہ قبل، سپریم کورٹ نے حکومت سے انکی اسٹیل ملز کی حکمت عملی کے متعلّق استفسار کیا تھا، جسکا جواب آجتک ندارد۔ کیا واقعی اس حکومت کے پاس کوئی ایکشن پلان ہے بھی یا صرف یہ یہاں نیٹ پریکٹس کرینگے؟ اور کیا سپریم کورٹ اس مسئلے میں کوئی سو موٹو ایکشن لے گی، جیسے کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف لیا گیا؟

یا پھر یہ لوگ اسی طرح اس مردہ لاش کی بوٹیاں نوچتے رہیں گے؟ اور ہم اسی طرح تماشائی بنے دیکھتے رہیں گے؟

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
یہ کس قسم کا مزدور ہے ؟ جو کام نہیں کرتا اور سات سال سے پھر بھی ملازم بنا بیٹھا ہے
سچ تو یہ ہے کہ سٹیل مل کے ملازمین بھی حرام مال پر پلے ہیں
پہلے تو بھرتی ہی سیاست دانوں کی مداخلت سے ہوئے ، پھر کام کاج بھی کچھ خاص نہ کیا اور آخر میں مفتا لگانے ہی بیٹھ گئے
جو حلال کھانے والا ہوتا ہے وہ خود ایسے رزق کو چھوڑ چھاڑ جاتا ہے

۲۰۰۹ کے بعد سے اسٹیل مل کے زوال کی کہانی شروع ہوتی ہے۔ ۲۰۱۵ میں اسے بند کرنا پڑجاتا ہے۔

یونین والے یہاں نہ تو خود کام کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو کرنے دیتے ہیں۔
مفتے بھی انھی کے لگے ہوئے ہیں۔

لیکن ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتا۔ موجودہ مینجمنٹ بھی ان سے خائف رہتی ہے کہ یہ بات بات پر ایک تو کپڑے پھاڑ کر روڈ پر بیٹھ جاتے ہیں یا پھر فوراً سندھ حکومت کے نیچے چلنے والی عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے آتے ہیں۔

ابھی حال ہی میں یہاں مینجمنٹ نے یہاں کے گزشتہ سی بی اے کے چئیرمین صاحب، جنکی راج دھانی ختم ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور جو ایک چھوڑ، تین سرکاری گھروں پر ابھی تک قابض ہیں، کو نوٹس بھیجا کہ بھائی یہ گھر خالی کردو اور جو گاڑیاں اور دیگر مراعات تمھیں ملی ہوئی ہیں ان کو واپس کرو۔ ابھی یہ نوٹس ان کے گھر پہنچا ہی تھا کہ سی بی اے کے چئیرمین صاحب، جن کے اپنے صاحبزادے سول جج ہیں، اپنے ہاتھوں میں سٹے آرڈر لے کر بیٹھے ہوئے تھے۔

اب چلے گا دو یا تین سال تک کیس۔ پھر دیکھیں گے کہ تین سرکاری رہائشیں خالی کرنی ہیں یا نہیں، یا پھر یہ گاڑیاں اور ڈرائیور اور دیگر سہولیات کا کیا کرنا ہے؟

یہ سخت سیاسی نسل کا مزدور ہے۔ یہ جتنا زور سیاست میں لگاتے ہیں اگر اسکا آدھا بھی اپنے اصلی کام پر لگا لیں تو۔۔۔۔۔ تو۔۔۔۔۔ تو۔۔۔۔۔​
 
Unions every where have become a curse. This 19th century idea has lost its value. Look at France
Detroit and Pennsylvania , how unions have led to drop in productivity and escape of jobs to non union markets. Pakistan may tou union nahi badmash gangs hotay hain .
Right. These unions are basically a flank of these political parties. However, in Pakistan, they are all a part of this status quo. PTI's politics of electables has yielded no different results at Steel Mills than anywhere else.
 
بھائی تم کہاں اتنا روتے ہو۔ بس امدادی پیکج لیتے رہو اور مزے کرو۔
اس حکومت کے پاس اسکا تو کیا، کسی چیز کا کوئی اور حل نہیں ہے۔
جس سے آجتک پشاور کی میٹرو نہیں بنی، وہ اسٹیل مل چلائیں گے؟ سوچ ہی ہے آپکی
بہرحال، اچھے خواب دیکھنے کا کوئی بِل تو نہیں آتا، لیکن بعد میں خواب چکنا چور ہونے پر دل بہت دکھتا ہے۔ لہٰذا لگے رہو منّا بھائی، جب تک تنخواہ ملتی ہے۔
​
 
Advertisement
Kanra Ch is the biggest criminal of the Pak Steel destruction of Pakistan .
Damage to Pakistan is more than Pak India War and is continuous.
A Sale deed done in profits with all liabilities was struck down by Jahil Marric Failed Judge.
Now no one is ready to purchase for only land cost?
 
کانا چوہدری بھی ان لوگوں میں شامل ہے جنھوں نے اسٹیل ملز کے تاریک دنوں کی تاریخ قلمبند کی، اور اس کے قلم کو روشنائی فراہم کرنے والے تھے جنرل عبدالقّیوم آرمی والا۔ انھوں نے پرائیوٹائزیشن کی رپورٹ ہی غلط بنوائی، پھر اسے خود ہی سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کروایا۔ انکی انھی گراں قدر خدمات کے عوض نون لیک حکومت میں جرنیل صاحب کو منسٹری مل گئی۔

ورنہ یا تو آج نون لیک والوں کی اسٹیل ملز نہ ہوتیں، یا اگر ہوتیں تو حلال منافع سے زیادہ کچھ نہ کما رہی ہوتیں۔
​
 
بھائی تم کہاں اتنا روتے ہو۔ بس امدادی پیکج لیتے رہو اور مزے کرو۔
اس حکومت کے پاس اسکا تو کیا، کسی چیز کا کوئی اور حل نہیں ہے۔
جس سے آجتک پشاور کی میٹرو نہیں بنی، وہ اسٹیل مل چلائیں گے؟ سوچ ہی ہے آپکی
بہرحال، اچھے خواب دیکھنے کا کوئی بِل تو نہیں آتا، لیکن بعد میں خواب چکنا چور ہونے پر دل بہت دکھتا ہے۔ لہٰذا لگے رہو منّا بھائی، جب تک تنخواہ ملتی ہے۔
​
خاں صاحب سے کچھ زیادہ امیدیں بھی نہیں
بس یہ امید ہے کہ خاں صاحب اقربا پروری سے بچے ہوئے ہیں تو شاید کسی قابل شخص کو آگے لے آئیں
​
 
Advertisement
۲۰۰۹ کے بعد سے اسٹیل مل کے زوال کی کہانی شروع ہوتی ہے۔ ۲۰۱۵ میں اسے بند کرنا پڑجاتا ہے۔

یونین والے یہاں نہ تو خود کام کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو کرنے دیتے ہیں۔
مفتے بھی انھی کے لگے ہوئے ہیں۔

لیکن ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتا۔ موجودہ مینجمنٹ بھی ان سے خائف رہتی ہے کہ یہ بات بات پر ایک تو کپڑے پھاڑ کر روڈ پر بیٹھ جاتے ہیں یا پھر فوراً سندھ حکومت کے نیچے چلنے والی عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے آتے ہیں۔

ابھی حال ہی میں یہاں مینجمنٹ نے یہاں کے گزشتہ سی بی اے کے چئیرمین صاحب، جنکی راج دھانی ختم ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور جو ایک چھوڑ، تین سرکاری گھروں پر ابھی تک قابض ہیں، کو نوٹس بھیجا کہ بھائی یہ گھر خالی کردو اور جو گاڑیاں اور دیگر مراعات تمھیں ملی ہوئی ہیں ان کو واپس کرو۔ ابھی یہ نوٹس ان کے گھر پہنچا ہی تھا کہ سی بی اے کے چئیرمین صاحب، جن کے اپنے صاحبزادے سول جج ہیں، اپنے ہاتھوں میں سٹے آرڈر لے کر بیٹھے ہوئے تھے۔

اب چلے گا دو یا تین سال تک کیس۔ پھر دیکھیں گے کہ تین سرکاری رہائشیں خالی کرنی ہیں یا نہیں، یا پھر یہ گاڑیاں اور ڈرائیور اور دیگر سہولیات کا کیا کرنا ہے؟
​
گویا ہم لوگوں کو روتے ہیں لیکن یہاں تو نظام بھی کینسر زدہ ہے
​
 
کانا چوہدری بھی ان لوگوں میں شامل ہے جنھوں نے اسٹیل ملز کے تاریک دنوں کی تاریخ قلمبند کی، اور اس کے قلم کو روشنائی فراہم کرنے والے تھے جنرل عبدالقّیوم آرمی والا۔ انھوں نے پرائیوٹائزیشن کی رپورٹ ہی غلط بنوائی، پھر اسے خود ہی سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کروایا۔ انکی انھی گراں قدر خدمات کے عوض نون لیک حکومت میں جرنیل صاحب کو منسٹری مل گئی۔

ورنہ یا تو آج نون لیک والوں کی اسٹیل ملز نہ ہوتیں، یا اگر ہوتیں تو حلال منافع سے زیادہ کچھ نہ کما رہی ہوتیں۔
​
Pakistan itna Bebas hai key Inn Haramkhorron se yeah Bhi Nahi puch sakta
Why you destroyed Pakistan ?
 
خاں صاحب سے کچھ زیادہ امیدیں بھی نہیں
بس یہ امید ہے کہ خاں صاحب اقربا پروری سے بچے ہوئے ہیں تو شاید کسی قابل شخص کو آگے لے آئیں
​
یہی مدعا تو قابل غور رہا ہے کہ آیا خان صاحب اقربا پروری سے دور ہیں یا ان کے اقربا خان صاحب سے دور ہیں؟​