Advertisement

پاکستانی پاسپورٹ بے وقعت ہونے کا خدشہ


​
[h=1]رحمٰن ملک کا قوم کو نیا تحفہ، پاکستانی پاسپورٹ بے وقعت ہونے کا خدشہ[/h]

وفاقی وزیرداخلہ نے جاتے جاتے قوم کوایک اور بحران کا تحفہ دے گئے، مشین ریڈایبل پاسپورٹس پردستی مہر ثبت کرکے
میعاد بڑھانے کے انوکھے فیصلے نے امیگریشن ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستانی پاسپورٹ پوری دنیا میں اپنی وقعت کھوسکتا ہے اور یہ بھی خدشہ ہے کہ متعدد ممالک پاکستانی پاسپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں تفصیلات کے مطابق پرنٹنگ میکینزم کی سست روی کے سبب گزشتہ کئی سالوں سے بحران کا دوچار پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاسپورٹس کا اجرا عملی طور پر تعطل کا شکار ہوگیا ہے اور ملک بھر سے جمع ہونے والی 6 لاکھ سے زائد درخواستیں غیرمعینہ مدت کیلیے التوا کا شکار ہوگئی ہیں، ہمہ وقت چھوٹے بڑے بحرانوں سے دوچار رہنے والے محکمے میں آنے والے بدترین بحران پر روایتی طور پر رحمن ملک کی جانب سے اس وقت تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جب ذرائع ابلاغ نے معاملے کی سنگینی کا احساس دلانا شروع کیا۔

ہمیشہ کی طرح خود کو مرد بحران ثابت کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ نے بحران کی وجوہات اور اس کے حل کیلیے سنجیدہ اقدامات کرنے کے بجائے نادر شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کو دستی مہر ثبت کرکے اس کی میعاد میں پانچ سال بڑھانے کا حکم جاری کردیا، سونے پر سہاگہ یہ کہ سیاسی بنیاد پر تعینات کیے جانے والے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن واجد علی بخاری نے وزیر داخلہ کو معاملے کی پیچیدگیوں سے آگاہ کرنے کے بجائے اس سلسلے میں جمعے کو نوٹیفکیشن کا بھی اجرا کردیاگیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاسپورٹس کی تجدید نو کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے منسوخ شدہ پاسپورٹس کی تاریخ تنسیخ میں پانچ سال کا اضافہ کیا جائے گا، پاسپورٹ اینڈ
امیگریشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے ذریعے کئی بحرانوں کو دعوت دے دی گئی ہے۔

1536.jpg



جس کی بدترین شکل یہ ہوگی کہ بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹس بے توقیر ہوسکتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ بین الاقوامی امیگریشن قوانین کے مطابق مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ پرہاتھ سے تبدیلی نہیں کی جاسکتی اور ایسی صورت میں پاسپورٹ خود بخود ناقابل استعمال ہوجاتا ہے، مشرق وسطی کے ممالک دبئی،سعودی عرب اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سنگاپور،ملائشیا اورآسٹریلیا کی امیگریشن پہلے ہی مینول پاسپورٹس پرکسی بھی شخص کواپنے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دیتے اور اب اس مہرکے بعد منسوخ شدہ پاسپورٹس کو مینول پاسپورٹ بنادیا جائے گا جبکہ پاسپورٹ کی درخواست کی وصولی کے وقت منسوخ شدہ پاسپورٹ پر منسوخی کی ایک مہرلگائی جاتی ہے اور اب یہ دوسری مہر اس کی میعاد میں اضافے کی ہوگی۔

دنیا کے دیگرممالک کی امیگریشن کس مہر کو درست تسلیم کرے گی،ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے اس امرکا بھی خیال نہیں رکھا کہ ایف آئی اے امیگریشن کاکمپیوٹرائزڈ سسٹم منسوخ ہونے والے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کو قبول ہی نہیں کرتا اس لیے یہ پاسپورٹس پاکستان میں ہی اس وقت تک قابل استعمال نہیں ہوسکتے جب تک آئی بی ایم ایس کے سافٹ ویئر میں تبدیلی نہیں کی جاتی، جاری کردہ نوٹیفیکیشن یہ وضاحت کی گئی ہے کہ منسوخ شدہ پاسپورٹ کی میعاد دس سال سے زیادہ نہیں کی جاسکتی۔


ایسے افراد جن کے پاسپورٹ تین چارسال پہلے منسوخ ہوچکے ہیں اوراب انھوں نے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست دی ہے وہ شہری اس فیصلے کے نتیجے میں کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جبکہ پہلی مرتبہ پاسپورٹ کی درخواست دینے والے شہری کے لیے بھی کوئی حل سامنے نہیں آیا ہے،امیگریشن ماہرین کاکہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں دہرے پاسپورٹ کے حامل افرادکو روکنے کا بھی کوئی نظام نہیں رہے گا اور کوئی بھی شخص ایک مہر کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرسکے گا، ذرائع نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک بحرانوں کا ایک پنڈورا بکس کھولنے کے مترادف ہے، انھوں نے بتایا کہ لیمینیشن پیپر کے بحران پر تو آئندہ چند ماہ میں قابو پالیا جائے گا تاہم اس فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کئی سال تک جاری رہیں گے اور دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اپنی وقعت کھودے گا۔


http://www.express.pk/story/103194/
​
 
Advertisement
Yaar ak tu baat ka bangar bana too koe pakistani media say sekhay agar app kay passport main pages khali hain tu india main stemp hee lagti hy new passport nai detaiy ......
 
ویسے تو ہر پاسپورٹ میں نیا فوٹو اور نیا سٹیمپ ہر پانج سال میں ہونا لازمی ہوتا ہے بہت سے ملکوں میں مگر صرف ہمارے ملک میں ہر بات کا پتنگڑ بنتا ہے اور بہت سے مسلے اتنے مشکل ہوگئے ہیں کہ سمجھ سے بالاتر ہیں- آج کل پاکستان کے پاسپورٹ بھی کئی قسم کے بن رہے ہیں​
 
Advertisement
I have applied for urgent passport on 31 jan and after 45 days have passed, even the passport office does not know when it will be delivered to me.

Couple of days ago 14 march 11:00 PST, one hour program was telecast on AJJ TV, in which they did all the necessary investigation and told that, Govt is misguiding by telling that the Elimination paper is short, the report said, Govt has to pay Rs. 3 Billion to Pakistan Securities Press (the press that prints passport). The press has been demanding their bills for months and ultimately stopped the delivery of Passports.

The AJJ news investigative said that he has visited the press and told that The Security Press prints 20,000 passports daily and Printed Passports are available their, but due to non payment they are not being delivered.
 
Last edited:
jeeyaee bhuttooo another democracy revenge :lol::lol::lol: tusi great hoo ... thats why govt of Pakistan gave u the DR degree .... degree tu degree hoti hai k see bhi hoo [hilar][hilar][hilar]
 
This is tottally great blunder will happen with pakistani peoples, this is very importanat issue to solve right away, othervise every pakistan will face difficullty to enter any country.....
 
Advertisement
I have applied for urgent passport on 31 jan and after 45 days have passed, even the passport office does not know when it will be delivered to me.

Couple of days ago one hour program was telecast on AJJ TV, in which they did all the necessary investigation and told that, Govt is misguiding by telling that the Elimination paper is short, the report said, Govt has to pay Rs. 3 Billion to Pakistan Securities Press (the press that prints passport). The press has been demanding their bills for months and ultimately stopped the delivery of Passports.

The AJJ news investigative said that he has visited the press and told that The Security Press prints 20,000 passports daily and Printed Passports are available their, but due to non payment they are not being delivered.
lamination paper dear...........(bigsmile)(bigsmile)
 
In Jahilon ko lao ge to yehi ho ga .... BAS ab naseehat ho gai ho gee .. Aainda inko VOTE dene ki ghalti na karna