Advertisement

پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودیہ

تاریخ: 13 اپریل، 2015​
t987cj.jpg

پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودی عرب
تحریر: سید انور محمود
​

پاکستان کی پارلیمنٹ نے چھ اپریل سے دس اپریل تک اپنے پانچ روزہ ہنگامہ خیز مشترکہ اجلاس کے آخر میں یمن کی صورتحال پربارہ نکاتی متفقہ قرارداد منظور کرلی جسکے مطابق یمن تنازع پر پاکستان غیر جانبدار رہے گا۔پاکستانی پارلیمان نے یمن میں حوثی باغیوں کےخلاف سعودی کمان میں اتحاد کی عسکری کارروائی میں شمولیت کی سعودی عرب کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی قرارداد میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ یمن کے بحران کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی میں فعال اور سرگرم کردار ادا کرے (سب کو پتہ ہے یہ دونوں ادارئے دینا کے کسی بھی مسلئے کو حل کرنے سکت نہیں رکھتے)۔ تاہم پاکستانی پارلیمان نے اس عزم کو بھی دہرایا ہے کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت یا حرمین شریفین کو کسی قسم کے خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔سعودی عرب نے پاکستان سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں بّری، بحری اور فضائی تعاون اور مدد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔اس قراردادکا مختصر ترجمہ سو لفظوں کی کہانی کے موجد مبشر علی زیدی نے جوکیا وہ یہ ہے کہ ’تیل کے بدلے خون نہیں دے سکتے، پاکستان کا عرب بھائیوں کو جواب‘ (پارلیمنٹ کی قرارداد کا درست ترجمہ یہ ہی ہوگا) ۔

ابھی تک سعودی عرب یا یمن جنگ میں شامل سعودی عرب کے اتحادی کسی بھی ملک کی وزارت خارجہ نے کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا لیکن سعودی عرب کے مشیر اعلیٰ برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالعزیز کے بقول یمن کے مسئلے میں پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کا ساتھ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں ایک طرف باغی اور دوسری طرف قانونی حکومت ہے،ایسی صورتحال میں ثالثی کی بات مذاق کے مترادف ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ ڈاکٹر انور محمد قرقاش نے پاکستانی پارلیمان میں یمن کے تنازعے پر غیر جانبدار رہنے کی متفقہ قرار داد منظور ہونے کے بعد جمعے کی شب ٹوئٹر پر اپنے بیانات میں اس فیصلے کی مذمت کی تھی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘عرب خلیج اس وقت خطرناک جنگ میں ہے، اس کی سٹریٹیجک سکیورٹی خطرے کے دہانے پر ہے اور اس وقت اس سچ کو واضح کرنا ہوگا کہ اصل اتحادی کون ہیں، میڈیا اور بیانات کی حد تک رہنے والے اتحادی کون ہیں’۔ ڈاکٹرقرقاش نے مزید کہا کہ پاکستان کو خلیج تعاون کونسل کی چھ ریاستوں کے ساتھ اپنے سٹریٹیجک تعلقات کے حق میں واضح موقف اختیار کرنا ہوگا۔اس اہم مسئلے پر متضاد اور مبہم آراء کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ اماراتی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک کاہلی پر مبنی غیرجانبدارانہ موقف کے سوا کچھ نہیں، جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مصدقہ اطلاع تک امارتی وزیر کے بیان پر ردعمل نہیں دے گا۔ دفتر خارجہ کےبرعکس پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار جو پارلیمینٹ میں اجلاس کے دوران مکمل خاموش رہے متحدہ عرب امارات کے وزیر کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا وزیر دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ یو اے ای کے عوام کےلیے بھی برادرانہ جذبات رکھتی ہے۔ اصولا تو جواب دینا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے لیکن چونکہ ملک میں وزیر خارجہ نام کا کوئی شخص موجود ہی نہیں ہے اور نواز شریف خود اس وزارت کے انچارج ہیں لہذا جواب وزیر داخلہ کی طرف سے آیا ہے جو نہیں آنا چاہیے تھا، پتہ نہیں مشیر وزارت خارجہ سرتاج عزیز کہاں ہیں۔

اماراتی وزیر مملکت خارجہ ڈاکٹر انور محمد قرقاش نے پاکستان کی ایران کے بارے میں پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ لگتا ہے کہ اسلام آباد اور انقرہ کے لیے خلیجی ممالک کی بجائے تہران زیادہ اہم ہے۔ اگرچہ ہمارے معاشی اور سرمایہ کاری کے اثاثے ناگزیر ہیں لیکن اس اہم موقعے پر سیاسی حمایت موجود نہیں ہے۔پاکستان اور ترکی کی مبہم اور متضاد رائے واضح ثبوت ہیں کہ لیبیا سے لے کر یمن تک کی ذمہ داری کسی کی نہیں بلکہ عرب ریاستوں کی ہے اور ہمسایہ ممالک کے لیے یہ بحران ایک اصل امتحان ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ نے اپنے اس بیان میں دو بڑئے واضع پیغام دیئے ہیں کہ پاکستان کو یمن بحران پر مبہم موقف کی بھاری قیمت چکانا ہوگی یعنی پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے اور دوسرا اُنکا پیغام جو سراسر متعصابانہ ہے کہ تمام غیر عرب مسلمانوں کےلیے ہے کہ یہ لڑائی عربوں کی ہے جس میں کوئی عجم اُنکا ساتھ نہیں دئے رہا ہے، پاکستان کےلیے اُنکے بیان کا حاصل جمع یہ ہے کہ ’پاکستانی پارلیمینٹ کی قراداد کے بدلے اب کشکول میں کچھ نہیں ڈالینگے، پاکستان کوعرب بھائیوں کا جواب‘ (پارلیمنٹ کی قرارداد کا درست نتیجہ یہ ہی ہوگا)۔

گیارہ مئی 2013ء کے انتخابات سے قبل نواز شریف اپنی تقریوں میں پوری قوم کو سبز خواب دکھاتے رہے، بدقسمتی سے اُنکے پاس قابل اور کام کرنے والوں لوگوں کا قحط ہے یہ ہی وجہ ہے کہ نہ وزیر خارجہ ہے اور نہ ہی وزیر دفاع، خواجہ آصف کو سابق چیف جسٹس کے کسی فیصلے کی بنیاد پر ہنگامی طور پر وزیر دفاع بنایا گیا تھا، کتنا قابل وزیر داخلہ ہے اس کا اندازا تو سب کو اُس وقت ہی ہوگیا تھا جب وزیردفاع سے انتہائی غیر مناسب اور غیر سفارتی انداز میں پاکستانی کے پالیسی بیان کو پڑھا اورسعودی عرب کی طلب کو نہایت بھونڈے انداز میں پیش کیا، اسی پالیسی بیان میں سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھ کر اس میں حوثیوں کا لفظ استعمال کیا گیا۔ پانچ دن کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس کے بارہ نکات کےزریعے پاکستانی حکومت سعودی عرب کی توقعات پوری کرسکے اور سعودی حکومت کو یہ یقین دلا سکے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو ابھی کوئی خطرہ نہیں، لڑائی یمن میں ہو رہی ہے سعودی عرب پر ابھی کسی نے حملے کی نہ تو کوشش کی ہے اور نہ دھمکی دی ہے۔ جہاں تک ثالثی کی بات ے تو سعودی عرب اور اُسکے اتحادی کسی ثالثی کو ماننے کو تیار نہیں اور پھر ہماری حکومت کی اس طرز حکمرانی اور اس طرز سفارت کاری کے ذریعے حکومت کیسے ایک ثالث کا کردار ادا کرپائے گی۔

ایک بات نواز شریف یاد رکھیں کہ ایک اندازئے کے مطابق سعودی عرب میں گیارہ لاکھ، متحدہ عرب عمارات میں آٹھ لاکھ اسی ہزار، کویت میں ایک لاکھ، اومان میں پچاسی ہزار، قطر میں باون ہزار اور بحرین میں پینتالیس ہزار یعنی 23لاکھ سے زیادہ پاکستانی جن میں زیادہ تر مزدور پیشہ ہیں ان خلیجی ممالک میں روزگار سے لگے ہوئے ہیں، ان 23 لاکھ پاکستانیوں کی وجہ سے ملک میں 23 لاکھ خاندان کچھ بہتر زندگی گذار رہے ہیں اور یہ ہی 23 لاکھ پاکستانی ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ لانے کا بہت بڑا زریعہ ہیں۔ مارچ کے شروع میں وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ کر ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اُس وقت وزارت اطلاعا ت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت ہوئی تھی، اسکے بعد ہی سعودی عرب نے 25 مارچ کو یمن میں فضائی بمباری کا آغاز کیا۔ پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اس سے فوج مانگی تھی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ فوجی اسے دفاعی مقاصد کے لیے یا لڑائی کے لیے چاہیے تھی۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ نواز شریف سعودی شاہ سے فوج کے تعلق سےکوئی ایسا وعدہ کرآئے ہوں جو اب وہ پورا نہیں کرپارہے ہوں اور اگر وہ سعودی عرب کو پاکستان کا سچا دوست سمجھتے ہیں اورجو ہے بھی تو اسے پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کرنا چاہیے اور سعودی حکومت کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستانی فوج سعودی عرب میں موجود ہوگی۔وزیراعظم کو پاکستانی عوام کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے اور اگر سعودی عرب سے کوئی وعدہ کیا ہے تووہ اپنے عوام کو بتادینا چاہیے۔ اسکے ساتھ ہی سعودی عرب اور دوسرئے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جان و مال کے ساتھ اُنکے روزگارکی سلامتی کی ذمہ داری بھی حکومت پاکستان کا اولین فرض ہے۔

​
 
Last edited:
Advertisement
Re: پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودی&#1

Because of these corrupt and Dumb Butt league,pakistan will be in big trouble.You see Turkey has nothing to loose ,not many turks work in the middle east.Economically turkey depends more on jews than on Arabs.But pakistan 80% foreign exchange comes from middle east.
 
Re: پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودی

چا چا جی، میں نے ایک دو ہفتے پہلے اسی بات کا رونا رویا تھا کہ پاکستان کے لیے اپنی معاشی مجبوری ( تیس لاکھ کمانے والے پردیسیوں) کے تحت فیصلے لینے میں مکمل خودمختاری ایک بہت بڑا امتحان ہے
لیکن سونے پہ سہاگا یہ ہے کہ اماراتی وزیر کے بیان نے اس معاملے میں آگ لگا دی ہے، یہ کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں بلکہ واقعی کافی ہتک آمیز رویہ ہے، جس کا خمازہ عربیوں کا بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے
پہلے عربی اس پوزیشن میں تھے کہ پاکستان پر پریشر ڈال سکتے لیکن اگر یہ دھمکیاں دے گے تو اپنا ہی نقصان کریں گے
 
Last edited:
Advertisement
Re: پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودی

چا چا جی، میں نے ایک دو ہفتے پہلے اسی بات کا رونا رویا تھا کہ پاکستان کے لیے اپنی معاشی مجبوری ( تیس لاکھ کمانے والے پردیسیوں) کے تحت فیصلے لینے میں مکمل خودمختاری ایک بہت بڑا امتحان ہے
لیکن سونے پہ سہاگا یہ ہے کہ اماراتی وزیر کے بیان نے اس معاملے میں آگ لگا دی ہے، یہ کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں بلکہ واقعی کافی ہتک آمیز رویہ ہے، جس کا خمازہ عربیوں کا بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے
پہلے عربی اس پوزیشن میں تھے کہ پاکستان پر پریشر ڈال سکتے لیکن اگر یہ دھمکیاں دے گے تو اپنا ہی نقصان کریں گے

ایک قابلِ توجہ پہلو خطے میں بن رہی نئی صف بندی کے بعد یہ بھی ہے کہ خلیجِ عرب کے ممالک امریکہ کے ایران سے نئے نئے رومانس کے بعد خود کو پہلے سے بہت زیادہ غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، خطے میں مضبوط فوجی قوت پاکستان، ایران، ترکی اور کسی حد تک مصر ہی ہیں۔ اس سیاق و سباق میں اماراتی اور سعودی صرف گیدڑ بھبھکیوں جوگے ہی رہ گئے ہیں، اگر ہماری مقتدرہ اپنے ادارہ جاتی مفادات سے اوپر اٹھ کر ملک کا سوچے تو وہ اس صورتحال سے بہت فائدہ اٹھا سکتی ہے اور ان عربیوں کو ایران کا ہوّا دکھا کر اوقات میں بھی رکھ سکتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
 
Re: پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودی&#1

any one threatening to Pak of pakistani labor in Gulf; listen carefully.
if they harm any single pakistani, pakistan should raise human rights violations and ask for democratic reforms in Kingdoms, arbion ki na phati tu dekhna.
They r newly orphan, ziada takleef hai tu millions of egyptians r working in gulf then ask for Egyptian army.
Time for Pakistan to show some guts; send the army, earn some Dollars, establish basis in Gulf and enjoys arabs insecurity.
Nothing to worry about; just have some spine and arbi minat tarley pe na aeen tu kehna.
 
Re: پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودی&#1

Kahein per nighaein, kahein per nishanna... Wala maamla hay aur fouj khoob jaanti hay kay yeh sab story koun challa rahaa hay.. Jou kaam Afghanistan ki story say naa hou sakka woh ab Yemen ki story say karnay ka program hay.. Aur yeh story sab stories ki maan hay,,, Allah Pakistan kou apni hifaazat mein rakhay. Amen.
 
Re: پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودی&am

Kahein per nighaein, kahein per nishanna... Wala maamla hay aur fouj khoob jaanti hay kay yeh sab story koun challa rahaa hay.. Jou kaam Afghanistan ki story say naa hou sakka woh ab Yemen ki story say karnay ka program hay.. Aur yeh story sab stories ki maan hay,,, Allah Pakistan kou apni hifaazat mein rakhay. Amen.
couldnt agree more
 
Advertisement
Re: پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودی&am


یہ دیکھیں ‫#‏یمن‬ میں ‫#‏حوثی‬ کے ساتھ ‫‏ایرانی‬ غنڈے حزب اللہ والے بھی اہلسنت کے خلاف لڑ رہے ہیں-

لیکن ہماری حکومت تو کہتی ہے یہ لڑائی تو فرقہ وارانہ نہیں!!! پاکستان حکومت انکھیں بند کر کے ظلط مؤقف اپنانے میں یدطولا رکھتی ہے-
‫#‏بیغیرت




so here is what i learnt about pakistani foreign policy (which is ofcourse in hands of holy cows).


its ok for iran and shia to enter a sunni country and invade it and kill plunder and rape muslim majority.but if anyone tries to stop these rafdi invaders than this is considered secatarianism,terrorism and against good relations with "neghbours?[hilar]

"
thank GOD that all muslims do not think like this.or zionists agenda of elimination of islam had succeeded!"
====

Evidence is emerging that Hezbollah terrorists have been fighting alongside Shia Houthi rebels in Yemen, where a bloody civil war has been raging for the past several weeks.

The first report of Hezbollah assistance surfaced on Friday in pan-Arab news outlet Asharq al-Awsat, which claimed that the body of a "former Hezbollah militiaman" was discovered among the dead in Yemen's Shabwa province. Fierce fighting been raging in Shabwa over the past several days as the Houthis, backed by supporters of Yemen's previous ousted president Ali Abdullah Saleh, have been making ground against forces loyal to the country's current, embattled president Abdu Rabu Mansour, despite intense Saudi airstrikes against Houthi positions.
On Saturday, Lebanon's al-Mustaqbal newspaper claimed that "several" Hezbollah fighters had died fighting in Yemen alongside the Houthis.
============



[h=1]Several Hezbollah fighters killed in Yemen, while helping the Shiite Houthi rebels, report[/h]
http://yalibnan.com/2015/04/11/seve...yemen-while-helping-the-shiite-houthi-rebels/



====


so its very clear now that iran and hizbullah and rafawid from around the world are helping houthi shia minority in taking over sunni majority yemen.yemen,s parliament passed resolution to seek help from abroad.
but neither america nor proxy countries like pakistan are willing to help yemen against this rebellion.
but same america and pakistan attack sunni islamists wherever they can with all the weapons they got and drones (even yesterday drone attack on waziristan killed dozens)
so now its very clear.world war 3 has started and yahood o nasaara and hanood o budhists have joined forces with rafawid and some other deviant sects to eliminate muslims from planet.i have been reading in zionist sites since years that they desperately want to eliminate each and every muslim from planet earth.now their plan has entered the last phase.first phase was 9/11.

those who think secular armies will defend muslims will soon see whats the reality.but very few of us will remain to see the truth.tragically
 
Re: پاکستانی پارلیمینٹ کی قرارداد اور سعودی

پاکستانی پارلیمنٹ ۔۔۔۔۔ کیا کہنے ! ۔۔ یہ مسخرے تو پہلے ہی ایک ایجنڈے پر یکسوُ تھے اور پاکستان کی ۔۔۔۔۔ بجا بھی دی، عمران خان اور خورشید شاہ کھُلے طور سے ایک فرقے کے حامی نکلے اور نواز شریف کا تو ابھی حال ہی میں نیت کا آپریشن ھوا ھے، ڈاکٹروں نے سوچنے سے منع کر رکھا ھے ۔۔ کیا لطیفہ ھے کہ سعودی عرب آپ سے فوج مانگ رھا ھے، آپ دینے سے انکاری بھی ھیں لیکن ساتھ اُن کو اطلاع بھی دے رھے ھیں کہ حضور آپ کو کچھ خطرہ نھیں، کبھی ھوا تو پھر سوچیں گے ۔۔ گویا خطرے کا تعین ھم کریں گے ۔۔ بندہ پُوچھے کہ ریاست نے معاھدہ کر رکھا ھے، اگلوں نے اپنی ذمہ داری خوب پُوری کی ھے، آپ کی باری آۂی ھے تو غزلیں سُنا رھے ھو ۔۔ چلو آپ کی مرضی لیکن جب ایرانی کیمپ میں بیٹھ گۓ ھو تو ساتھ ساتھ عربوں کو بھی چمکارنے کی احمقانہ کوشش کیوں ؟
اب تو یمنی باغیوں نے نجران کی طرف سے سعودی سرحد کے اندر گولہ باری شروع بھی کر لی ھے اور آپ کہتے ھو اگر حرمین شریفین کو خطرہ ھوا تو ھم قیامت مچا دیں گے ۔۔ بھیا ! آپ کی یہ والی بکواس بھی بکواس ھی ھے، آپ نے تب بھی کچھ نھیں کرنا کیوں کہ آپ کے فیصلے دینی جوش کی بجاۓ ایرانی خوف کے تحت ھو رھے ھیں ۔۔ عربوں کو پاکستانی لارے لپے کی بجاۓ اپنے بل پر جینے کا سوچنا چاھیے اور پاکستان کا خصوصی درجہ ختم کر کے اسے بھی بھیک کی بجاۓ اپنی روزی کمانے کا موقعہ دینا چاھیے ۔۔ جو شخص بھی پاکستانی سالمیت کا حامی ھے، وہ یمن کے اندر فوج کے جانے کا حامی نھیں ھو سکتا لیکن سعودٰیوں نے کب کہا کہ یمن کے لیے فوج دے دو ؟ اگر ھم فوج بھیجنے پر آمادگی کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کر دیتے کہ یمن کے اندر ھمارا کچھ واسطہ نھیں، ھاں سعودی عرب کے اندر ھم اپنا فرض ادا کریں گے تو بھی بات بن جاتی، بھرم رہ جاتا، سرے سے انکار ھی وہ قدم تھا جس نے ھمارا ایران کی طرف ھونا بے نقاب کر دیا اور عربوں نے ھمارے بارے میں ایک مختلف انداز میں سوچنا شروع کیا ھے ۔۔
َََََ
 
Last edited: