Advertisement

پاکستانی فلم “زومبیڈ” میں ایک صوبے کی توہین

Loading X post…
Open original post on X

عید کے دن ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم “زومبیڈ” میں ایک سین انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے جس میں خون آلود اور خوان آشام چلتی پھرتی لاشوں کو ایک صوبے کے روایتی اور ثقافتی دُھن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا دکھایا گیا ہے۔ میں اس صوبے کا نام نہیں لے رہا مگر ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی فلم میں اُس صوبے کی سیاسی قیادت کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہو۔ اس فلم کی منظوری فلم سنسر بورڈ دیتا ہے جس میں ایسے مناظر کو عموماً صوبائی منافرت کی بنیاد پر کاٹ پھینکا جاتا ہے۔آگے چل کر پھر ایک اور مختلف دھن کے ذریعے اس معاملے کو بیلنس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔