امریکہ (اور یقینناً دوسرے مغربی ممالک) میں پراپرٹی کی قیمت یا گھروں کے کرایوں میں جو فیکٹر سب سے اہم کردار ادا کرتا ھے وہ ھے لوکیشن۔ لوکیشن کا مطلب یہ نہیں کہ گھر کے پاس رنگ روڈ ھے یا انڈرپاس۔ لوکیشن کا مطلب یہ ھے کہ اس علاقے میں کتنے پبلک سکولز قائم ہیں۔
پبلک سکول میں داخلے کا معیار آپ کی رہائش کی لوکیشن پر ہوتا ھے۔ جس علاقے میں آپ رہتے ہیں، اس علاقے میں واقع پبلک سکولز آپ کو داخلہ دینے کے پابند ہونگے۔ یہی وجہ ھے کہ ایسے پبلک سکولز جہاں سے مشہور شخصیات پڑھی ہوتی ہیں، وہاں کے علاقے میں لوگ اپنی رہائش رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے کی پراپرٹی کے ریٹس بڑھ جاتے ہیں۔
امریکہ میں پبلک یعنی سرکاری سکولز مفت تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ ان سکولوں میں امریکی شہریوں کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے آئے ہوئے لوگوں کے بچے بھی بالکل مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان کے برعکس امریکی پبلک سکولز کا معیار بہت بلند ہوتا ھے اور یہی وجہ ھے کہ امیر اور غریب، صنعتکار اور مزدور، سب کے بچے ایک جیسے سکولوں میں پڑھتے ہیں۔ ان پبلک سکولوں کے اخراجات اس ٹیکس سے ادا ہوتے ہیں جو وہاں کی عوام اپنی حکومت کو دیتی ھے اور حکومت بھی اس ٹیکس کو ایک امانت سمجھتے ہوئے تعلیم پر خرچ کرتی ھے۔
پنجاب کے دل لاہور میں ایسے کئی علاقے ہیں جہاں سڑک کے ایک طرف مہنگے ترین پرائیویٹ سکولز قائم ہیں اور سڑک کے دوسری طرف خستہ حال سرکاری سکولز۔ اگر کبھی صبح یا دوپیر کو ایسے مقامات سے گزرنے کا اتفاق ہو تو آپ دیکھیں گے کہ ایک طرف لگژری ائیرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں ڈرائیورز کے ہمراہ صاف ستھرا یونیفارم پہنے بچے اپنی گاڑیوں سے اترتے ہیں تو سڑک کے دوسری طرف کم سن بچے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے، پھٹے پرانے یونیفارم اور بھاری بستے اٹھائے سخت گرمی میں پیدل سکول آرہے ہوتے ہیں۔
یہ بچے ہر روز دن میں دو بار اپنے ہم عمر بچوں کو جب اے سی والی گاڑیوں سے اتر کر ' پرپز بلٹ ' کیمپس میں قائم پرائیویٹ سکولز جاتے دیکھتے ہونگے تو ان کے دلوں پر کیا گزرتی ہوگی؟ کیا ان کا حق نہیں بنتا کہ وہ بھی اچھے سکولوں میں تعلیم حاصل کریں؟ کیا ان کے غریب والدین سے حکومت ٹیکس وصول نہیں کرتی؟ تو پھر ان غریب بچوں پر یہ سہولیات ممنوع کیوں؟
جمہوریت، عوام، مساوات کی ساری باتیں ڈھکوسلا اور بکواس ہیں۔ یا تو حکمران اپنے بچوں کو بھی سرکاری سکولوں میں بھیجیں یا پھر سب کے بچوں کو ایک جیسے سکولوں میں تعلیم دلوائیں۔ پھر اگر میں کچھ کہوں گا تو کچھ لوگوں کو مرچیں لگتی ہیں۔ شریف فیملی کے اقتدار کی ہسٹری ملاحظہ فرمائیں:
١٩٨٣ میں نوازشریف صوبائی وزیر بنا۔ ١٩٨٥ میں وزیراعلی بنا۔ ١٩٨٨ میں ایک دفعہ پھر وزیراعلی منتخب ہوا۔ ١٩٩٠ میں نوازشریف وزیراعظم بنا۔ ١٩٩٠ میں ن لیگ کی طرف سے غلام حیدروائیں کو وزیراعلی بنایا گیا جو 1993 تک رہا۔ ١٩٩٦ میں نوازشریف دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوا۔ ١٩٩٦ میں شہبازشریف وزیراعلی بنا۔ ٢٠٠٨ میں شہبازشریف دوبارہ وزیراعلی پنجاب بنا۔ ٢٠١٣ میں نوازشریف تیسری دفعہ وزیراعظم منتخب ہوا۔ ٢٠١٣ میں شہبازشریف تیسری دفعہ وزیراعلی منتخب ہوا۔
پچھلے 33 برسوں میں سوائے 1993 سے 1996 تک، اور پھر 2000 سے 2007 تک، شریف فیملی مسلسل پنجاب اور مرکز میں اقتدار پر قابض رہی۔ اس دوران بقول نوازشریف کے، ان کے کاروبار نے اتنی ترقی کرلی کہ کھربوں کی جائیدادیں بیرون ممالک بنا لیں۔
اگر کچھ نہیں بنا سکے تو غریبوں کے بچوں کیلئے سرکاری سکول اور ہسپتال۔
جمہوریت کی موجودہ شکل اور ایسے سیاستدانوں پر ہزار بار _____ !!! بقلم خود باباکوڈا
قصور عوام کا بھی ہے. ہم نے ملک بار بار ایک ایسے بندے کے حوالے کیا ہے جو نہ یہاں اپنا پیسا رکھنا چاہتا ہے، نہ کاروبار کرنا چاہتا ہے اس ملک میں اور جس کے بیٹے ملک کا پیسا باہر لے جا کر انویسٹ کرتے ہیں. اب یہی بندہ ہمیں کہے کہ میں ملک سے محبت کرتا ہوں اور اس کی تقدیر بدل دونگا تو ہم مان لیتے ہیں. کیا ہم تھوڑا عقل استعمال کر کے یہ جاننے کی کوشش نہیں کر سکتے کہ یہ بندہ کیوں کر ملک کے ساتھ مخلص ہو سکتا ہے...
آج کپتان نے جو تقریر قومی اسمبلی میں کی ہے، میں سمجھتا ہوں یہ کپتان کے سیاسی کیریئر کی سب سے بہترین تقریر تھی_ میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے ہیں کہ بیان کر سکوں کہ کتنی زبردست باتیں کی گئی ہیں_ ماشاءاللہ :)
آج کپتان نے جو تقریر قومی اسمبلی میں کی ہے، میں سمجھتا ہوں یہ کپتان کے سیاسی کیریئر کی سب سے بہترین تقریر تھی_ میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے ہیں کہ بیان کر سکوں کہ کتنی زبردست باتیں کی گئی ہیں_ ماشاءاللہ :)
لیکن مجھے عمران خان کی تقریر سن کر بہت افسوس ہوا۔ جب میں نے اس کا موازنہ نواز شریف کی پرسوں کی تقریر سے کیا تو مجھے اور بھی افسوس ہوا کہ اتنا ڈمبو، ڈفر، ڈھکن شخص پاکستان کا وزیراعظم بنا ہوا ہے جبکہ پاکستان کے پاس ایک قابل شخص عمران خان کی صورت میں موجود ہے۔
لیکن مجھے عمران خان کی تقریر سن کر بہت افسوس ہوا۔ جب میں نے اس کا موازنہ نواز شریف کی پرسوں کی تقریر سے کیا تو مجھے اور بھی افسوس ہوا کہ اتنا ڈمبو، ڈفر، ڈھکن شخص پاکستان کا وزیراعظم بنا ہوا ہے جبکہ پاکستان کے پاس ایک قابل شخص عمران خان کی صورت میں موجود ہے۔
خاص طور پر کپتان نے جو آخر میں آئی ایم ایف کی اکنامسٹ کے چھ نقاط پیش کیے اور اس کا پاکستان کے حالات کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کیا---- میں سمجھتا ہوں ---- صرف انہی پوائنٹس ہی اگر ہماری قوم سمجھ جائے تو ۔۔۔۔۔ انشاءاللہ نیا پاکستان
is liye to ye K@njer SKMH pe Bhonkte hain k Imran ne Iqtedar k baghair Hospital ovr university bana li ovr hum sirf off-Shore Companiyan he banate rah gay...:P
KP mein tau Punjab se ziada Private Shools hein, balke whan tau baray bara siasat dan, khasker Education Minister aur senior minister, baray private school chains k malik hein. PTI k voh daway kidhar gaey k sab schoolon ko ek jesa kar dein g.