Advertisement

پاکستانی امریکن کیخلاف توہین رسالت کا مق&#

امریکی شہری کیخلاف توہینِ رسالت کا مقدمہ



آخری وقت اشاعت: اتوار 9 دسمبر 2012 ,* 15:39 GMT 20:39 PST



120907094835_rimsha_masih_blasphemy_afp_304x171_af_nocredit.jpg


چند ماہ پہلے اسلام آباد ہی میں مسیحی لڑکی رمشا کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا


اسلام آباد کی پولیس نے ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری کے خلاف مبینہ طور پر توہین رسالت کا مرتکب ہونے پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کرکے اُنہیں گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش کے سلسلے میں اُنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تھانہ آئی نائن سرکل کے سب ڈویژنل پولیس افسر ڈی ایس پی اشرف شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم ڈاکٹر افتخار نے ’رتبۂ رسول‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی تھی جس میں پولیس کے بقول ایسے الفاظ درج تھے جو پیغمبرِ اسلام کی شان کے خلاف تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اس کتاب کے اشاعت اور اس میں لکھے گئے الفاظ کے خلاف لوگوں کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اُنہوں نے آئی جے پرنسپل روڈ بھی بلاک کردی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک میں بھی خلل پڑا تھا۔
مقامی پولیس کے بقول اس صورتِ حال کو مدنطر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔


ملزم ڈاکٹر افتخار کے خلاف مقدمہ کسی سرکاری اہلکار کی طرف سے درج نہیں کروایا گیا۔ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او لعل دین کے مطابق اس مقدمے کا مدعی محمد عثمان ملزم کا بھتیجا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ڈاکٹر افتخار خاصے عرصے سے امریکہ میں مقیم رہے ہیں اور اُنہوں نے کمیسٹری میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ توہین مذہب کے قانون کی دفعہ دو سو پچانونے سی کے تحت درج کیا گیا ہے جس کی سزا موت ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گُذشتہ پانچ سال سے پاکستان میں مقیم ہیں اور اس عرصے کے دوران ہی اُنھوں نے کتاب لکھی ہے۔
پولیس نے مذکورہ کتاب اور دیگر مواد قبضے میں لے لیا ہے اور ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ کے دوران اسلام آباد میں توہینِ مذہب کا دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے عیسائی لڑکی رمشاء مسیح کے خلاف بھی توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم عدالت نے پہلے تو رمشاء مسیح کی ضمانت منظور کی اور پھر اُس کا نام اس مقدمے سے خارج کردیا۔

​
 
Re: پاکستانی امریکن کیخلاف توہین رسالت کا مق&a

Pakistani nation is doing(in absolute majority) everything against Quran/hadith but these liars become thekedaar of namoos-e-risalat. ***** ho aisy society per.
 
Re: پاکستانی امریکن کیخلاف توہین رسالت کا مق&a

another Pakistani Imran firasat has made a movie with assistance of American paadri terry jones. http://www.businessinsider.com/the-innocent-prophet-2012-11 . this movie is full time blasphemy against islam,s prophet.writing more on this subject Is too painful for me.this nation is really being cursed due to its war against mujahideen of islam and putting hurdles against mujahideens struggle for islamisation of Pakistan.now it seems that the last wealth this nation had ,i.e the love of prophet,is not like before .with that gone what mercy of Allah we expect?
 
Last edited: