Advertisement

'پانی کا ضیاع نہ رکا تو بحران دور نہیں'

'؛'پانی کا ضیاع نہ رکا تو بحران دور نہیں

8F446B19-96D8-45C6-B381-3BB5A0A6E3D7_w1023_r1_s.jpg


ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کی آبی ضروریات کے تناظر میں ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ نہ صرف پانی کے ضیاع کو روکنے بلکہ اسے ذخیرہ کرنے کے لیے چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیم بنانا بھی ضروری ہے۔

اسلام آباد — پاکستان میں حکومتی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں پانی کے استعمال کے موجودہ طریقے کو تبدیل اور اس کے ضیاع کو نہ روکا گیا تو آبی بحران دور نہیں ہے۔ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کی آبی ضروریات کے تناظر میں ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ نہ صرف پانی کے ضیاع کو روکنے بلکہ اسے ذخیرہ کرنے کے لیے چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیم بنانا بھی ضروری ہے۔

سرکاری تحقیقاتی ادارے ’پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز‘ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف نے وائس آف امریکہ سے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’اگر ہمارے پانی کے ذرائع وہی رہتے ہیں، ہمارا اسٹائل پانی کے استعمال کرنے کا وہی رہتا ہے، مس منیجمینٹ بھی وہی رہتی ہے، آبادی جیسے بڑھتی جا رہی ہے تو ایک وقت آئے گا کہ یہ بحران ہو سکتا ہے۔‘‘

​
D3B7982D-62E4-470B-A14C-4E20D67DD895_w650_r1_s.jpg


اُن کا کہنا تھا کہ زیرِ زمین پانی کے استعمال میں اضافے سے پانی کی سطح نیچے جا رہی ہے اور پانی کا معیار بھی خراب ہو رہا ہے۔’’ہمارے پاس جو پانی بارش کی صورت میں دریاؤں میں آتا ہے اس کو ہمیں زیادہ سے زیادہ محفوظ کرنا ہے۔ دوسرا پانی استعمال کرنے کی عادات جو ہیں، ان کو ہم نے تبدیل کرنا ہے۔۔۔۔ آپ کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ جب آپ اپنے طریقے کو تبدیل کریں گے تو ہم اس قابل ہوں گے کہ جو کمی آئے گی اس کو ہم برداشت کر لیں۔‘

ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ نہ صرف شہری آبادی میں اضافے کے سبب پانی کی ضروریات بڑھ رہی ہیں بلکہ اُن کے بقول 2025ء تک ملک کی زرعی ضروریات کے لیے بھی پانی کی طلب مزید بڑھ جائے گی۔’’تمام شہروں میں پینے کا جو پانی ہے اس کے اوپر ایک بڑا دباؤ آ رہا ہے۔ تو اس وقت جیسے جیسے ہماری ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں، زیرِ زمین پانی کی سطح نیچے جا رہی ہے جیسے جیسے پانی نیچے جا رہی ہے۔ اس کی مقدار اور کوالٹی دونوں خراب ہوتی جا رہی ہیں۔‘‘اُن کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے پانی کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

F2CE5652-B89D-4FE0-B82C-911601B769AF_w650_r1_s.jpg


​
ڈاکٹر محمد اشرف کا کہنا تھا کہ پانی کی اہمیت اور اس کے ضیاع کو روکنے کے لیے اس وقت جو مہم چلائی جا رہی ہے، وہ نا کافی ہے۔’’یہ پانی کے استعمال کرنے کی عادات اتنی آسانی سے تبدیل نہیں ہوتیں۔ اس کے لیے آپ کو بہت زیادہ وسیع مہم چلانے کی ضروت ہے۔ آپ کو مناسب ٹیرف لگانے کی ضرورت ہے۔ پانی جو آپ دیتے ہیں اس کو میٹرڈ کر کے دینے کی ضرورت ہے۔‘‘اُن کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم بنانے کی بھی ضرورت ہے۔’’پانی کا ایک قطرہ آپ کے سسٹم سے باہر نہیں جانا چاہیے۔ جو ڈیم ہیں، آبی ذخیرے ہیں، وہ آپ کی ضرورت ہے اور رہے گی۔ چونکہ وقت کے ساتھ ساتھ آبادی بڑھتی جائے گی، آپ کی ضروریات بڑھتی جائیں گی۔‘‘

پاکستان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں فی کس پانی کی دستیابی لگ بھگ ایک ہزار مکعب فٹ ہے جبکہ 1951ء میں یہ مقدار پانچ ہزار مکعب فٹ سے زیادہ تھی۔حکام کے مطابق اس کی وجہ آبادی میں تیزی سے اضافہ اور ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کی کمی ہے۔

Source
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
یہ ٹیرف اور میٹرڈ پانی کا ایک مخصوص ایجنڈا ہے جسکی مخصوص معاشی نکتہ نظر کے مغربی ادارے پرچار کرتے ہیں اور وقتاََ فوقتاََ تیسری دنیا کے ممالک پر مسلط کرنے کی کوشش پہلے بھی کر چکے ہیں اور لگتا ہے وہ دوبارہ اس مہم کو چلانے کی کوشش میں مصروف ہیں- ڈاکٹر اشرف کو اس معاشی ایجنڈا اور ہمارے کسانوں کو قرضے اور غربت میں دھکیلنے کے اس منصوبہ میں شامل ہونے پر شرم آنی چاہیے- اس سے پہلے پاکستان کے آبی ماہر ین نے ایسی کسی مہم کا حصہ ببننے کی مخالفت کی ہے اور نہ ہی کسی صورت ملک کو اس راہ پر چلنے دیا جاۓ گا-

پانی کے ضیاع کو روکنا، نئے آبی ذخائرکے لیے ڈیمز کا قیام، فیلڈ میں پانی کا موثَر استعمال اور خصوصا۔۔ پانی کا ضیاع کرنے والی فصلوں مثلاََ گنا وغیرہ کا بتدریج خاتمہ اور کھیت میں بجائ کے وقت امپرومٹ وغیرہ معلوم مسایل ہیں جنہیں حل کرنا اور ان پر ملکی وسایل کا فوری طور،جنگی بنیاروں ، پر خرچ کرنا لازمی ہے کہ ہمارے کسان کی معاش قایم رہ سکے اور فصلوں میں بھی اضافہ ہو سکے یہ سب ضروری ہے اور سب کو ان عوامل اور ان کے ممکنہ حل کا بخوبی علم ہے-پانی ایک بنیادی ضرورت ہے اور اس کی مناسب فراہمی ہر کس کو برابر اور بنیادی زمہ داری ہے-- مگر ٹیرف اور میٹرڈ فارمز وغیرہ کا راگ الاپنے والوں کا ایجنڈا مختلف ہے اور بیرونی مملک کی شہ پر ہے
 
It is true that Water is a blessing of God and we waste water like grains and if we did not stop the wastage of water then we will be unable to stop the water crises. As water crises also rise between all the provinces of Pakistan and many International NGOs in Pakistan raising awareness about water crises in future and it is the responsibility of the government to build new big dams and water reservoirs to save water.
 
we are going to have a war with India soon over water shortages.... if only we could be bothered to think about things other than how we can use the law to keep Qadyanis out of powerful positions by having them declare their religion....
 
Advertisement
we are going to have a war with India soon over water shortages.... if only we could be bothered to think about things other than how we can use the law to keep Qadyanis out of powerful positions by having them declare their religion....
"لبرلز کے پاس ہر مسئلے کا ایک ہی حل ہے "مولوی پر ڈال دو
 
"لبرلز کے پاس ہر مسئلے کا ایک ہی حل ہے "مولوی پر ڈال دو

Well they ARE partially right... what time does the public have to worry about such issues when mullah has them focused on the clothing of random women as if that is our biggest concern...
 
Well they ARE partially right... what time does the public have to worry about such issues when mullah has them focused on the clothing of random women as if that is our biggest concern...
لبرل جماعتوں کے دھرنوں، جلسے جلسوں میں عوام کے ٹھاٹے مارتے ہجوم کو ناچ گانے سے فرصت ملے تو اس طرف دھیان دے. متعلقه وزارت اور ادارے وقت اور وسائل عورتوں کے کپڑوں پر بحث کرنے میں صرف کرتے ہیں تو اسی وزارت اور ادارے کو بند کر دیا جائے