Hello, Bhai sb, Yum e Yakjehti e Kashmir choro, Yum e Yakjehti e Pakistan shuru karo.... Pehle apna country bacha lo phir Kashmir ka soch lena....
Apni plate khali hai aur dosre ki plate me hath marne chalay...
Hello, Bhai sb, Yum e Yakjehti e Kashmir choro, Yum e Yakjehti e Pakistan shuru karo.... Pehle apna country bacha lo phir Kashmir ka soch lena....
Apni plate khali hai aur dosre ki plate me hath marne chalay...
Janab wala ye sari jang our larai kashmir ki waja se hai,Kashmir Pakistan ka masela hai India ka nahi,Army se poochoo 3 jangain kis lie ke India se????
65 sal se apne aap ko qoum to bana nahi sake,baat kashmir chorne ki,kul aap ye baat Balouchistan ke bare main bhi keh do ge,khofe khuda karain aap loog ,Pakistan ki salmiat ki baat karain, Abhi India ne Pakistan ka pani band nahi kia, woh qoum ko sehra main piasa mare ga phir aap ko kashmir yaad aaie ga.
Hello, Bhai sb, Yum e Yakjehti e Kashmir choro, Yum e Yakjehti e Pakistan shuru karo.... Pehle apna country bacha lo phir Kashmir ka soch lena....
Apni plate khali hai aur dosre ki plate me hath marne chalay...
aap ko maloom nahi keh hamery mulk mien bharat shararat kar raha hay or Allah S.W.T. ney farmai hay keh shararti ko woh pasand nahi karta to hum bhi un logon ko pasand nahi kaertey, ab tak Pakistan ney 20 saal ki jang lari hay, koi mai ka laal essa hay jo assi jang kar sakey, so zara sabar dikhaiey or sach ko dikhiey, sach ko boliey or sach ka saath dejiey, haan agar aap Pakistan mein rehtey hain to Pakistan sey ghadari mut kijiey. or Pakistan ko bura mut kaheiy
Hello, Bhai sb, Yum e Yakjehti e Kashmir choro, Yum e Yakjehti e Pakistan shuru karo.... Pehle apna country bacha lo phir Kashmir ka soch lena....
Apni plate khali hai aur dosre ki plate me hath marne chalay...
Sir Kashmiri to Pakistan k sath milna nahi chahte, aur wo Pakistan k Mujahideen se tang hain,,, in molvion k bheje mujahid jaa k un k ghar b lutatay hain, aur ki auraton se ziadti b karte hain, lakin PTV ap ko kuch aur dikhata hai... Kabi wahan k rehne walay Kashmirion k baat sun k dekhain, aur dosri baat ye k Fooj kashir ko is lie beeeche me lati hai k isi k name pay to saray paise khanay hote hain, Jab do country alag ho gae hain to phir larai ki baaat ki hai, wo apnay country me rahain aur ap apnay country mein.apnay ap ko strong karo jese wo kar rahay hain. Pani k masle pe Jamat Ali Shah sb achay khasay dollars kha k Pakistan ki lutia dabo chukay hain....
Janab wala ye sari jang our larai kashmir ki waja se hai,Kashmir Pakistan ka masela hai India ka nahi,Army se poochoo 3 jangain kis lie ke India se????
65 sal se apne aap ko qoum to bana nahi sake,baat kashmir chorne ki,kul aap ye baat Balouchistan ke bare main bhi keh do ge,khofe khuda karain aap loog ,Pakistan ki salmiat ki baat karain, Abhi India ne Pakistan ka pani band nahi kia, woh qoum ko sehra main piasa mare ga phir aap ko kashmir yaad aaie ga.
مولوی صاحب کو صرف چیئرمین شپ کی خواہش ہوتی ہے اور وہ نواز حکومت نے پوری کر دی ہے ،اب پانچ سال مزید احتجاج ،نواز شریف اب کشمیر پر نہیں بولے گا ،مولانا یہ کام کریں گے اسے کیسے لٹکانا ہے
Sir 20 saal ki kon c jung, wo jung jis me ap k muhalay ka molvi kisi masoom bache ki brainwashing kar bhejta tha Jihad k lie Kashmir mein aur us bachay k badle me paise leta tha... khud apna beta kabi dosre city tak akela nahi bheja,,, molvi saab bad un k baite ne ye kaam shuru karlia, ye konsi jung aur konsa jihad hai???? Kashmir is trump card of Pakistan. jis ko wo bohat use kar chukay hain,,, ab ye trump card ghis
chuka hai aur istamal k kabil nahi.....
aap ko maloom nahi keh hamery mulk mien bharat sharat kar raha hay or Allah S.W.T. ney farmai hay keh shararti ko who pasand nahi karta to hum bhi un logon ko pasand nahi kaertey, ab tak Pakistan ney 20 saal ki jang lari hay, koi mai ka laal essa hay jo assi jang kar sakey, so zara sabar dikhaiey or sach ko dikhiey, sach ko boliey or sach ka saath dejiey, haan agar aap Pakistan mein rehtey hain to Pakistan sey ghadari mut kijiey. or Pakistan ko bura mut kaheiy
Sir Kashmiri to Pakistan k sath milna nahi chahte, aur wo Pakistan k Mujahideen se tang hain,,, in molvion k bheje mujahid jaa k un k ghar b lutatay hain, aur ki auraton se ziadti b karte hain, lakin PTV ap ko kuch aur dikhata hai... Kabi wahan k rehne walay Kashmirion k baat sun k dekhain, aur dosri baat ye k Fooj kashir ko is lie beeeche me lati hai k isi k name pay to saray paise khanay hote hain, Jab do country alag ho gae hain to phir larai ki baaat ki hai, wo apnay country me rahain aur ap apnay country mein.apnay ap ko strong karo jese wo kar rahay hain. Pani k masle pe Jamat Ali Shah sb achay khasay dollars kha k Pakistan ki lutia dabo chukay hain....
Yar India ki zuban nah bolo,kashmiri Pakistan ko chahte hain ya nahi???? India refrendum se kuion darta hai???? app India ko qail karain ke refrendum per razi ho,qoum ko mayoos nah karain, nah chahna chand loogoon ki masoom khawahish hai yo poori nahi ho gi inshallah,aaj jis azad hise main app baithe hain ye bhi qabalion ne app ko azad ker ke dia hai ...jin ko aaj deshat gardi ke nam per mara jara hai.
Sir mein Pakistani hon to India ki zuban kiun bolonga,,, na he muje RAW koi paise deti hain, ye meri apni assessment hai..15 saal pehle PTV pe kashmir walay prog dekh k muje b bohat dukh hota tha... but reality kuch aur hai.... Kashmiri Na jese India k sath nahi jana chahte wese Pakistan k sath b milna nahi chahte. ap Maqbuza Kashmir ko choro Azad Kashmir me Referendum karalo, lag pata jae ga...
5 فروری کو ہر برس یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے. اس دن کو منانے کا آغاز 1990ء کو ہوا جب جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد کی اپیل پر اس وقت کے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نوازشریف نے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے اپیل کی کہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی جائے۔ ان کی کال پر پورے پاکستان میں 5 فروری 1990ء کو کشمیریوں کے ساتھ زبردست یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ملک گیر ہڑتال ہوئی اور ہندوستان سے کشمیریوں کو آزادی دینے کا مطالبہ کیاگیا۔ اس دن جگہ جگہ جہاد کشمیر کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگیں گئیں۔ بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر کے کشمیریوں کے ساتھ نہ صرف یکجہتی کا مظاہرہ کیا بلکہ وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد تشریف لے گئیں جہاں انہوں نے قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس کے علاوہ جلسہ عام سے خطاب کیا،کشمیریوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مہاجرین کشمیر کی آباد کاری کا وعدہ کیا۔ تب سے اس دن کو ہر برس سرکاری طور پر منایا جاتا ہے۔پورے ملک میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔ جبکہ آزادکشمیر اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ سیشن سے صدر یا وزیراعظم پاکستان خصوصی خطاب فرما کر جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ صرف 5 فروری 2004ء کو سابق صدر پرویز مشرف کی بھارتی حکمرانوں کے ساتھ تازہ دوستی میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہ کیا گیا اور اس روایت کو نظر انداز کر دیا گیا جو کشمیر کی تحریک آزادی کے نئے مرحلے پر ڈالی گئی تھی۔ بھارت نے ہمیشہ الزام لگایاہے کہ پاکستان کشمیریوں کو اس کے خلاف اکسا رہا ہے اور کشمیریوں کو اسلحہ کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ بھارت کے اس الزام کا حال ہی میں خود بخوددرست اندازہ ہو گیا جب وادی میں شرائن بورڈ کو 800 کنال اراضی کی منتقلی کے گورنر کے فیصلے کے خلاف لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور کشمیر میں ایک طرح کاعوامی انقلاب آ گیا۔ اس انقلاب پر بھارت نوازدانشور اور صحافی بھی ششدر رہ گئے۔ عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ارون دھتی رائے، ہندوستان ٹائمز کے ایڈیٹر ویر سنگھوی، ٹائمز آف انڈیا کے کنسلٹنٹ ایڈیٹر سوامی ناتھن، کالم نگار جگ سوریا جیسی شخصیات کو مجبوراً اپنے خصوصی مضامین میں بھارتی حکومت سے کشمیریوں کو آزادی دینے اور کشمیر سے آزاد ہونے کا مطالبہ کرنا پڑا۔ کشمیریوں کے سول انقلاب نے پاکستان پر الزام تراشی کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔
کشمیری صدیوں سے غیر ملکی تسلط اور قابض حکمرانوں کے مظالم کے شکار رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہ ہاری، ان کو ایمان فروشوں کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن تحریک آزادی کسی نہ کسی شکل میں جاری رہی۔ 1586ء سے 1752ء تک کشمیر پر مغلوں کی حکومت رہی، لیکن مغلوں نے محلات اور باغات کی تعمیر کے علاوہ کوئی دوسرا خاص کارنامہ سرانجام نہ دیا۔ 1752ء سے 1819ء تک افغان اس خطے پر مسلط رہے جنہوں نے کشمیریوں کی دولت کو وہاں سے باہر منتقل کر دیا جس طرح انگریزوں اور ان کی پروردہ ایسٹ انڈیا جیسی کمپنیوں نے برصغیر کی دولت کو لوٹ کر ولایت منتقل کر دیا، ان کا لوٹا ہوا ہیرا جو برصغیر کی ملکیت ہے آج بھی ملکہ برطانیہ کے پاس موجود ہے یہی کوہ نور ہیرا ہے جو ملکہ کے تاج کی زینت بنا ہے۔ 1819ء سے 1846ء تک کشمیر کو سکھوؤں نے اپنی کالونی بنائے رکھا اورعوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔ اور پھر ایک ایسا مرحلہ بھی آیا کہ تاریخ کا ایک بدترین سودا ہوا، انگریزوں نے صرف 75 لاکھ نانک شاہی سکوں میں کشمیر کی سرزمین اور انسانوں کو ڈوگروں کے ہاتھ بیچ دیا۔ اس سے بڑی انسانی حقوق کی اور کیا خلاف ورزی ہو گی کہ انسانی حقوق کے علمبردار کہلائے جانے والے انگریزوں نے انسانوں کا سودا کیا۔ 100 سال تک ڈوگروں نے کشمیریوں کو بدترین غلامی کا شکار بنائے رکھا۔ انھوں نے ہوا کے بغیر ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا، اگر کوئی بچہ پیدا ہوتا تو ٹیکس ادا کرنا پڑتا اور کوئی موت واقع ہوتی تو اس کے لواحقین ٹیکس جمع کراتے، اس سے قبل قحط سالی نے کشمیریوں کو گردو نواح کے علاقوں میں ہجرت پر مجبور کر دیا تھا۔ کشمیر جو دنیا کی زرخیز ترین سرزمین ہے جہاں قدرتی وسائل کی بہتات ہے جہاں کی زمین حقیقت میں سونا اگلتی تھی خون سے لالہ زار بن چکی ہے۔ یہ ڈوگروں کے مظالم ہی تھے جن کے باعث کشمیری اٹھ کھڑے ہوئے اور 13 جولائی 1931ء کو 22 نوجوانوں نے اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر شہادتیں پیش کیں لیکن وہ جھکے نہیں۔ ان شہداء کے خون کا قرض ان کے بعد 5 لاکھ شہداء نے چکا دیا۔ 1947ء میں لاکھوں کشمیریوں کو پاکستان بھیجنے کے بہانے شہید کیا گیا اور جموں سیالکوٹ کی گذر گاہیں، نالے انسانوں کے خون سے بھر گئے۔ 10 اکتوبر 1947ء کو برطانوی اخبار لندن ٹائمز نے لکھا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے اپنی نگرانی میں 2 لاکھ 37 ہزار مسلمانوں کو جموں اور اس کے گردو نواح میں شہید کیا۔ اسٹیٹس مین اخبار کے ایڈیٹر ریان سٹیفن نے اپنی کتاب Horned Moon میں لکھا ہے کہ ڈوگرہ مہاراجہ نے 1947ء کے خزاں تک 2 لاکھ مسلمانوں کو قتل کرا دیا تھا۔ اور آج آزادکشمیر کے سابق حکمران سردار قیوم فرما رہے ہیں کہ وہ لاکھوں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے مہاراجہ کو متحدہ کشمیر کا حکمران تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔ان کے بیٹے سردار عتیق کی حکومت کو بچانے کے لئے پروفیسر عبد الغنی بٹ خصوصی طور پر پاکستان آئے اور انھوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سردار عتیق کی حمایت کرنے کے لئے ملاقات کی اور اب ایک بار پھر وہ اسی سلسلے میں پاکستان میں سرگرم ہیں۔ اس پر سوائے افسوس کے اور کیا ہو سکتا ہے کہ شہداء کے لہو پر سیاست کرنے والوں نے مزار شہداء پر اپنے محلات تعمیر کئے۔ انہوں نے اپنے لئے مراعات و مفادات کے حصول کو قوم کی اجتماعی سوچ اور قربانیوں پر ترجیح دی۔ تحریک آزادی کو سیر و تفریح، کاروبار و حکمرانی کا ذریعہ بنایا گیا۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ہر چیز کو بزنس کے نقطہ نگاہ سے پرکھنے والے آج بھی کشمیر کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ ان کو صرف مفاد حاصل کرنا ہے اپنے بچوں کو کسی بھی صورت میں ڈاکٹر انجینئر بنانا ہے۔ اس سوداگر گروپ نے کشمیر میں آزادی پسندوں کے قتل عام میں ملوث سرکاری افسران سے رشوت اور مراعات کے بدلے ان کے بچوں کو پاکستانی پیشہ ورانہ اداروں میں داخلے دلائے اور شہداء و مہاجرین کے بچوں کے حقوق پر ڈاکے ڈالے۔اس کے علاوہ جعلی ڈگریوں پر داخلے کرا کر کشمیریوں کو بدنام کیا گیا۔ تاریخ ان سے پائی پائی کا حساب چکائے گی۔ ان سے اس کا بھی حساب لیا جائے گا کہ ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک رسولﷺ، ایک مقصد کے باوجود ان کے راستے جدا جدا کیوں تھے۔ ان میں دھڑے بندیاں کیوں تھیں، ایک گھر میں متعدد پارٹیاں کیوں بنائی گئیں۔ لاکھوں جوانوں کے سر کٹانے کے باوجود ہر کوئی لیڈر کیوں بننا چاہتا ہے۔ مظلوم قوم کو جماعتوں اور تنظیموں میں کیوں تقسیم در تقسیم کر دیا گیا ہے۔ انتشار اور افراتفری پھیلانے والوں کی سرپرستی اور رہنمائی کرنے والے بھی تاریخ کے اس احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔
برصغیر کے مسلمانوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے دکھ و درد کو محسوس کیا اور اس پر عملی اقدامات کئے۔ 13 جولائی 1931ء کو سرینگر میں مسلمانوں کے قتل عام نے لاہور میں سب کو غمگین کر دیا، لاہور میں ہی فوراً آل انڈیا کشمیر کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا واحد مقصد کشمیریوں کی تحریک آزادی کی عملی امداد کرنا تھا۔اس وقت لوگ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد سے زیادہ مادی اور عملی امداد پر یقین رکھتے تھے۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی نے ہندوستانی مسلمانوں کو تحریک پاکستان کے لئے بھی ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔ مفکر اسلام عظیم فلاسفر اور دانشورڈاکٹر علامہ اقبال کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا اس دوران آل انڈیا مسلم لیگ نے ایک قرارداد کشمیریوں کی حمایت میں منظور کی۔ حالات تیزی سے بدل رہے تھے لیڈر شپ میدان میں آ چکی تھی یہ لیڈر شپ مخلص، ہمدرد اور قوم پر مرمٹنے والی تھی، شو مئی قسمت آج کی لیڈر شپ قوم کو خود پر مارنے اور مٹانے کے درپے رہتی ہے۔
مئی 1936ء کو قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیریوں کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے سرینگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کشمیریوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔ قائداعظم کو اندازہ تھا کہ ڈوگرہ حکمران مسلمانوں کے عقیدے اور اقدار کے برخلاف اقدامات کریں گے۔ قائداعظم کے دورے کے بعد جواہر لعل نہرو نے بھی سرینگر کا دورہ کیا۔ حالانکہ وہ خود کشمیری تھا لیکن 1931ء کے قتل عام کے بعد اسے مقبوضہ وادی آنے کی توفیق نہ ہوئی جس پر کشمیری مسلمان برہم تھے۔ مسلم کانفرنس نے نہرو کے خلاف احتجاج کیا جبکہ قائداعظم کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔ قائداعظم نے جون 1944ء کو سرینگر کا دوسرا دورہ کیا۔ انہوں نے مسلم کانفرنس اور نیشنل کانفرنس کو اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی۔ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ نے قائداعظم سے ملاقات نہ کی۔ وہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے درپے تھے جبکہ قائداعظم مسلمانوں کو متحد ہو کر جدوجہد آزادی تیز کرنے کی طرف لے جا رہے تھے۔
مہاراجہ کا قائداعظم سے ملاقات نہ کرنا قدرتی بات تھی۔ قائداعظم کے اثرات ختم کرنے کیلئے 1945ء کو نہرو نے بھی سرینگر کا دورہ کیا۔شیخ محمد عبداﷲ نے نہرو کا استقبال کیا اور دریائے جہلم پر نہرو کے حق میں جلوس نکالا۔ اس جلوس پر مسلم کانفرنسیوں نے پتھراؤ کیا اور جوتے پھینکے۔ بش کی طرح نہروجوتوں کے حملے میں بال بال بچ گئے لیکن کشمیریوں کوقائداعظم کیساتھ تعاون اور عقیدت کی سزا دینے کا ایک دور شروع ہوا جو نہرو خاندان نے جاری رکھا۔ اندراگاندھی ،راجیو گاندھی اور اب ان کے جانشین نہروپرجوتوے برسانے کا انتقام کشمیریوں سے لے رہے ہیں۔ کشمیریوں کے خلاف مظالم کے تمام حربے آزمالئے ہیں۔ کشمیریوں کو قتل کیاجارہا ہے۔ انہیں کالے قوانین کے تحت جیلوں اور اذیت خانوں میں تھرڈڈگری ٹارچر کیاجاتا ہے۔ ان پر گرم استریاں پھیری جاتی ہیں انہیں چولہوں پر بیٹھایاجاتا ہے۔ ان کے مکانات کو زمین بوس کیاجاتا ہے۔ ان کے تجارتی مراکز کو نذرآتش کرکے معیشت کو تباہ کیا جاتا ہے۔ دوران انٹروگیشن ان کو چیرا پھاڑا جاتا ہے۔ ان کی عزتوں اور پاکدامن خواتین کی عصمتوں کو پامال کیا جاتا ہے لیکن ثابت ہوگیا کہ کشمیری ان مظالم سے جھکے نہیں ۔ان میں انتقام کی آگ مزید بھڑکی۔ ان کو آزادی کا شدت سے احساس ہوا اورمصیبت کے اس دور میں اگر کوئی یک جہتی کرے تو اس سے ہمت واستقامت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ روایتی نہیں بلکہ غیرروائیتی اور عملی یکجہتی اور تعاون کیا جائے۔ کشمیریوں کی آزادی پاکستان پر قرض ہے۔ بعض ناسمجھ کشمیرکو پاکستان پر بوجھ قرار دیتے ہیں۔ اگر سندھ طاس معاہدے کے غیراصولی معاہدے کی طرح کشمیریوں کی غلامی اور مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے کے بدلے میں کوئی معاہدہ کرلیاگیا تو اس کا بھی وہی حشر ہوگا جو سندھ طاس معاہدے کا ہوا ہے۔
عالمی معاہدوں کے باوجود اس معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ دنیاکے سامنے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا اعلان کیا گیا اور قراردادوں پر دستخط کئے گئے لیکن60سال گزرنے کے باوجود ان قرارداوں پر عمل نہیں کیاگیا جبکہ ان تمام حالات میں کشمیر پر فوجی قبضے کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی۔ تاشقند، شملہ، اعلان لاہور جیسے معاہدوں سے قبل اقوام متحدہ میں جو بھی معاہدے اور دعوے ہوئے ان پر عمل نہیں کیاگیا۔ عالمی ثالث نے سندھ طاس معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن جہلم، چناب، نیلم جیسے دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرکے پانی کو روک دیا جاہے۔ ان دریاؤں پر ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جو کشمیر کے عوام کو سپلائی کرنے کے بجائے ناردرن گرڈ سے بھارتی ریاستوں کودی جاتی ہے اور کشمیر اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے۔ غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے کشمیریوں کی معیشت کو تباہ حال کردیاگیا ہے۔ کشمیر میں تسلط کو مضبوط کرنے کیلئے بعض کشمیریوں، پاکستانی حکمرانوں کی یک طرفہ لچک اور معذرت خواہانہ پالیسی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ جب شیخ محمدعبداﷲ نے زراسی خودمختاری کا مظاہرہ کیا تو انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا اور جب پاکستان ٹوٹنے پر1971ء کے بعد کشمیر پالیسی پر کمزوری دکھائی گئی اور کشمیری مایوس ہوگئے تو25فروری1975ء کی محاذ رائے شماری کے پلیٹ فارم سے آزادی کی جدوجہد کو ترک کرکے بھارت کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیااس معاہدے کو اندرا عبداﷲ اکارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے جس وقت اندراگاندھی اور شیخ محمدعبداﷲ کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تو وزیراعظم پاکستان ذوالفقارعلی بھٹو نے اس کے خلاف ہڑتال کی کال دی کشمیریوں نے اس کال پر عمل کیا اور28فروری1975ء کو فقیدالمثال ہڑتال کی گئی۔ شیخ محمدعبداﷲ کانگریس والوں کو گندی نالی کے کیڑے قراردیتے تھے ان کے ساتھ مل کر حکومت قائم کرلی لیکن کشمیریوں نے ذوالفقارعلی بھٹو کی کال پر مکمل عمل کیا۔ بھٹو صاحب نے کشمیر پر100سال تک جنگ لڑنے کا بھی اعلان کیاتھا یہ پہلا موقع تھا کہ کشمیریوں اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔28فروری1975ء کو ذوالفقارعلی بھٹو کی کال پر ہڑتال کے بعد کشمیریوں اور پاکستان کی مکمل یک جہتی کے اظہار کا تسلسل 5 فروری ہے جسے محترمہ بینظیربھٹو نے سرکاری طورپر منانے کافیصلہ کیا تھا۔ محترمہ نے1995ء میں برطانوی لیبرپارٹی کے تعاون سے کشمیر پر برائٹن ڈیکلریشن میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پہلی مرتبہ جب سینئر صحافی واجد شمس الحسن کو برطانیہ میں سفیر بناکر بھیجا گیا تو ان کو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیاگیاتھا۔ ان کو واضح طورپر محترمہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ہدایت دی تھی۔ کشمیری مجاہدین کو فریڈم فائٹرزکا خطاب محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہی دیا تھا۔
اس مسئلے کو حل کرانے کیلئے کوششوں کو تیز کیا جائے۔ دنیا نے جان لیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے اور جب تک دونوں ایٹمی ملکوں کے تعلقات کشیدہ رہیں گے تب تک دونوں ممالک عالمی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔ لیکن یہ بھی ضروری نکتہ ہے کہ پاکستان اور بھارت دوطرفہ مذاکرات سے مسئلہ کشمیر سمیت کوئی بھی حساس مسئلہ حل نہیں کر سکتے ہیں۔ ممبئی دھماکوں کے بعد بھارت کا اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی میں مسئلے کو اٹھانا اور لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرانا اس کا ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی حملوں کی ایک خاتون عینی شاہد نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اسے بھارتی حکام نے امریکی اہلکاروں کے حوالے کر دیا تھا جنہوں نے اسے امریکہ میں پہنچا کر اس سے تفتیش کی۔ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لئے بھارت نے بھی اپنی خودمختاری امریکہ کے پاس گروی رکھ دی ہے۔ وہ کسی بھی صورت میں کشمیرمیں رہناچاہتا ہے۔ پارلیمنٹ میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں آزاد کشمیر کو بھارتی علاقہ قرار دے کر اسے پاکستان سے آزاد کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوگا یا مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے آسانی سے کوئی بات دو طرفہ مذاکرات کی میز پر تسلیم کرنے کو تیار ہو گا۔ صرف تاخیری حربے آزما ئے جا رہے ہیں مسئلے کو تب تک طول دیاجا رہا ہے جب کشمیری تھک کر یا مایوس ہو کر پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف استعمال ہو جائیں۔
وقت کا تقاضا ہے کہ فوج کے انخلاء، تمام قیدیوں کی رہائی، کالے قوانین کا خاتمہ، کشمیریوں کے درمیان اتحاد کے لئے کوششیں کی جائیں۔ یہ وقت کسی کی حمایت اور کسی کو دیوار سے لگانے کا نہیں۔ کشمیریوں کو کسی ایک پارٹی، تنظیم، خطے، ذات، حکمران، علاقے، مسلک کے عملی تعاون کی ضرورت نہیں بلکہ تمام اپنے تمام تر اندرونی اختلافات اور مسائل کے باوجود کشمیر کاز کے لئے بڑھ چڑھ کر پہلے سے بھی زیادہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ پاکستان میں 1947ء سے اب تک 30 لاکھ سے زیادہ کشمیری مہاجرین آباد ہیں۔ ان کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔ جبکہ 1990 کے بعد تقریباً 45 ہزار مہاجرین آزاد کشمیر کے مختلف کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔ مظفر آباد میں کامسر اور راڑہ دومشی سمیت متعدد کیمپ 2005 کے زلزلہ میں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ان کی زمین لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گئی۔ جبکہ دیگر کیمپوں میں بھی مکانات گر گئے۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ مہاجرین کی مستقل آبادکاری کی جائے اور مہاجرین مقیم پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں مقیم مہاجرین کو بھی قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں نمائندگی دی جائے اور نامزدگی کے بجائے باضابطہ انتخاب میں مہاجرین کے نمائندے سامنے لائے جائیں تا کہ ان کے روزمرہ کے مسائل حل ہو سکیں۔ مہاجرین کے کارڈ کو ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے مہاجرین کے لئے گزارہ الاؤنس میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا کئی برس گزر گئے اس پر عمل نہ ہوا۔ مہاجرین کو کم از کم ایک ہزار روپے فی کس ماہانہ اضافہ دیا جانا چاہئے۔ جبکہ ان کے لئے مختص کوٹہ پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔ نیز 1947اور 1965 کے مہاجرین کے لئے قائم کالونیوں میں بھی جدید سہولیات بہم پہنچائی جانی چاہئیں۔ مہاجرین کشمیر کا تشخص برقرار رہنا ضروری ہے ۔ پاکستان بھر میں جگہ جگہ یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات منعقد ہو تی ہیں۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں کشمیر کنونشن ہوتا ہے۔ کوہالہ اور آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے پلوں پر انسانی زنجیر بنائی جاتی ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے درمیان مضمون نویسی کا مقابلہ ہوتا ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا عزم کرتی ہے اور تحریک آزادی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کا تجدید عہد کیا جاتا ہے۔
مولانا فضل کی جماعت پاکستان بننے کی دشمن تھی کیا وہ کشمیر کو پاکستان بنا سکتی ہے ؟؟؟ پچھلے کنے سالوں سے یہ بدمعاش مولوی کشمیر کمیٹی کا چیرمین ہے لیکن کس مولوی نے اس کے بارے میں کچھ نہی کہا ، جماعت اسلامی سمیت
مولانا فضل کی جماعت پاکستان بننے کی دشمن تھی کیا وہ کشمیر کو پاکستان بنا سکتی ہے ؟؟؟ پچھلے کنے سالوں سے یہ بدمعاش مولوی کشمیر کمیٹی کا چیرمین ہے لیکن کس مولوی نے اس کے بارے میں کچھ نہی کہا ، جماعت اسلامی سمیت
Chalo kashmir kameti ki chairman ship tum sambhal lo ub shaid hel nikal aaie............kernah kuch nahi, qise malangoon ke......Fazulrehman ka sub ko pata hai keh woh kia ker rahe hain,ye sirif jamaat islami ka hi masela nahi poori qoum ka hai,app per bhi utni hi farz hai jitna kisi our per, insani haqooq ke champion ub kahan hain,Indoneshia ka hisa alag ho sakta hain, ireteria azad mulk ban sakta hai,rusia toot sakta hai,Israiel ka zahoor ho sakta hai, to kashmir pakistan ke sath kuion nahi mil sakta?
Kasoor sirif musalman hona hai, agar qoum samajh jaie.
Sir mein Pakistani hon to India ki zuban kiun bolonga,,, na he muje RAW koi paise deti hain, ye meri apni assessment hai..15 saal pehle PTV pe kashmir walay prog dekh k muje b bohat dukh hota tha... but reality kuch aur hai.... Kashmiri Na jese India k sath nahi jana chahte wese Pakistan k sath b milna nahi chahte. ap Maqbuza Kashmir ko choro Azad Kashmir me Referendum karalo, lag pata jae ga...
اصل میں یہ مسئلہ عالمی طاقتوں کے درمیان ایک سنڈوچ بنا کر رکھ دیا گیا ہے اور بھارت اور امریکا اس مسئلے کو حل کرنے کے حق میں نہیں ہے یہ ان کے علاقائی مفادات ہے اور وہ ایک آزاد ریاست کا شوشہ اس لئے چھوڑتے ہیں کہ پاکستان کے مواقف کو کمزور کیا جا سکے،پاکستان کی حکومت اصل فریق اور وکیل ہے لیکن اسے سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استمعال کیا جاتا ہے،جیسے میں نے پھلے کہا کے انڈیا پاکستان کے پانی پر قابض ہو چکا ہے اور پاکستان کو بنجر کرنے کا منظر اتنا بھیانک ہے کہ ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے ،عسکری لحاظ سے وہ پانی چھوڑ کر آپ کی افواج کی پیش قدمی روک سکتا ہے
Sir 20 saal ki kon c jung, wo jung jis me ap k muhalay ka molvi kisi masoom bache ki brainwashing kar bhejta tha Jihad k lie Kashmir mein aur us bachay k badle me paise leta tha... khud apna beta kabi dosre city tak akela nahi bheja,,, molvi saab bad un k baite ne ye kaam shuru karlia, ye konsi jung aur konsa jihad hai???? Kashmir is trump card of Pakistan. jis ko wo bohat use kar chukay hain,,, ab ye trump card ghis
chuka hai aur istamal k kabil nahi.....
Why are you so bent on insulting Pakistan when it should be clear to you what goes on in this world, corruption is something all countries suffer from, some due to oversupply of money they have no problem but Pakistan is suffering from inability of politicians of Pakistan to flourish and stand tall.
This is not an insult for Pakistan or for us, this is a self correction. Corruption is every where but level is different, i think you didn't visit pakistan since long , just visit and observe what is happening there, whats happening from top to bottom, Corruption corruption and corruption. The level of corruption you will see in Pakistan is no where else. I will favour a bomb attach on National assembly if only politicians are wrong, but the problem is that we are wrong, We are corroded, we are in wrong direction. That is why are choosing a leader who support our corruption, who support our illegal agendas.
Why are you so bent on insulting Pakistan when it should be clear to you what goes on in this world, corruption is something all countries suffer from, some due to oversupply of money they have no problem but Pakistan is suffering from inability of politicians of Pakistan to flourish and stand tall.