Advertisement

پانچ اہم اشیاء ، جو فریج میں ہرگز نہ رکھیں



495x278x15662_26739563.jpg.pagespeed.ic.YVzQzDhG0Q.jpg

ہم میں سے اکثر لوگ فریج استعمال کرنے کے عادی ہوچکے ہیں اور معاملہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ ہر چیز کو فریج میں رکھنا معمول بن چکا ہے۔ فریج میں کوئی بھی چیز رکھنے کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ یوں خراب نہیں ہوگی، لیکن یہ فارمولا ہر چیز پر لاگو نہیں ہوتا۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں ،جو فریج میں جاتے ہی خراب ہوجاتی ہیں۔ وہ چیزیں کونسی ہیں، آئیں ان پر نظر ڈالتے ہیں۔ تربوز اور خربوزہ جب بھی آپ پھل فریج میں رکھتے ہیں تو ایسا کرنے سے ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ نصف حد تک کم ہوجاتے ہیں۔ Antioxidants درحقیقت ایسا مادہ ہے، جو انسان کے جسم میں موجود سیلز کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تربوز اور خربوزے کو فریج کی بجائے باہر رکھا جائے، تو اس میں موجود Beta-Caroten نامی Antioxidants کی سطح کو دوگنا کردیتا ہے، جو آپ کی جلد اور بینائی کے لیے بہترین ہے۔ درحقیقت فریج کی ٹھنڈی ہوا اینٹی آکسیڈنٹ کو بڑھنے نہیں دیتی البتہ تربوز اور خربوزے کو کاٹ کر فریج میں ضرور رکھا جاسکتا ہے۔ تلسی کے پتے اگر تلسی کے پتے کو 40 ڈگری سے کم درجہ حرارت پر رکھا جائے، تو وہ کالا پڑجاتا ہے۔ اس لیے اسے ایسی جگہوں پر رکھنے کی کوشش کریں،جہاں گرمی زیادہ ہو، لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس کی ڈنڈی کو لازمی طور پر پانی میں ڈبوکر رکھنا چاہیے۔ لہٰذا اسے کبھی فریج میں رکھنے کی غلطی نہ کیجیے۔ آلو ٹھنڈی ہوا آلو میں موجود نشاستہ کو مٹھاس میں بدل دیتا ہے، جس سے آلو کا ذائقہ تبدیل ہوکر میٹھا ہوجاتا ہے۔ آلو کو 45 ڈگری درجہ حرارت پر رکھنا چاہیے، لیکن کوشش کریں کہ آلو دھوپ سے دور رہیں کیونکہ زیادہ عرصے تک دھوپ میں پڑے آلو کڑوے ہوجاتے ہیں۔ پیاز پیاز کو حفاظت سے رکھیں۔ اس کو آلو کے بالکل قریب نہ رکھیں کیونکہ پیاز میں سے ایک گیس کا اخراج ہوتا ہے، جو آلو کو جلد خراب کردیتی ہے۔ کوشش کریں کہ پیاز فریج میں نہ رکھیں البتہ کٹی ہوئی پیاز فریج میں رکھی جاسکتی ہے۔ ٹماٹر ٹھنڈی جگہ پر رکھنے سے ٹماٹر کا اصل ذائقہ ماند پڑجاتا ہے۔ ٹماٹر کو ہمیشہ کسی سوکھی اور ایسی جگہ رکھنا چاہیے، جہاں تھوڑی تھوڑی ہوا کا گزر بھی ہو، ایسی جگہ رکھنے سے ٹماٹر کا اپنا ذائقہ برقرار رہتا ہے۔ (اُردو ٹرائب سے ماخوذ) ٭٭٭



http://dunya.com.pk/index.php/special-feature/2016-05-24/15662
​
 
بہتر ہے بندہ فریج ہی نہ گھر میں رکھے