افغانستان کی صورتحال پر سعودی عرب کی تجویز اور پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ کی کونسل کا 17واں غیر معمولی اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل شرکت کر رہے ہیں۔ او آئی سی کے کُل 57 رکن ممالک میں سے 20 کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ 10 کے نائب وزرا یا وزیر مملکت اپنے ملکوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں اقوام متحدہ، یورپی یونین، عالمی مالیاتی اداروں، علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں، جاپان، جرمنی اور دیگر نان او آئی سی ممالک کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ مگر اسی دوران انڈیا میں بھی اتوار کو افغانستان میں بحران اور علاقائی روابط پر ایک ڈائیلاگ ہو رہا ہے جس میں وسطی ایشیائی ممالک کرغزستان، تاجکستان، قزاقستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ تاہم ان ممالک کے وفود پاکستان میں ہونے والے اجلاس میں اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی ضرور کر رہے ہیں۔ اس ایک روزہ انڈیا-سینٹرل ایشیا ڈائیلاگ کی صدارت انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر کر رہے ہیں اور اس میں کرغزستان، تاجکستان، قزاقستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔ اپنی نوعیت کی اس تیسری کانفرنس میں افغانستان کے علاوہ علاقائی روابط اور تجارت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق تاجک وزیرِ خارجہ سروج الدین مہرالدین انڈیا کا دورہ مذکورہ ڈائیلاگ کے ساتھ ساتھ دو طرفہ دورے کے سلسلے میں بھی کر رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ نومبر کی 10 تاریخ کو ان تمام وسطی ایشیائی ممالک کے مشیرانِ قومی سلامتی نے انڈیا میں ایسے ہی ایک اور ڈائیلاگ میں شرکت کی تھی جس کا موضوع افغانستان تھا۔ اس ڈائیلاگ میں روس اور ایران کے مشیرانِ قومی سلامتی بھی تھے
دلی میں اتوار کو ہونے والے اجلاس میں شریک یہ ممالک او آئی سی کے رکن ہیں اور ان میں سے تین (تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان) کی سرحد افغانستان کے ساتھ لگتی ہے۔ لیکن اُن کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں او آئی سی کے اجلاس میں جانے کے بجائے انڈیا جانے کا فیصلہ کیا جس سے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ وہ افغانستان کے معاملے پر انڈیا سے بھی تعاون برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
پاکستان میں او آئی سی اجلاس، انڈیا میں ڈائیلاگ
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے او آئی سی اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے انتہائی مسرت کا موقع ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ’یہ غیر معمولی اجلاس افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال بالخصوص انسانیت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لے گا اور افغان عوام کی مدد کے لیے ایسے ٹھوس اقدامات تجویز کرے گا جنھیں عالمی برادری کی جانب سے حمایت و تعاون کی اشد ضرورت ہے۔‘
پاکستان نے ماضی میں افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کے اجلاس میزبانی کی ہے۔ مگر افغانستان کے ایک سابق نائب وزیر خارجہ محمود صیقل نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سنہ 1980 میں افغانستان میں سوویت مداخلت پر بھی پاکستان نے او آئی سی وزرا خارجہ اجلاس کی میزبانی کی تھی مگر اس بار او آئی سی کے کسی غیر جانبدار رکن کو اجلاس کی میزبانی کرنی چاہیے تھی۔
کیا نئی دہلی میں ہونے والا اجلاس پاکستان کے جواب میں ہے؟
اسی دوران انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں پانچ مسلم اکثریتی وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایک ڈائیلاگ میں شرکت سے کچھ حلقے یہ تاثر لے رہے ہیں کہ یہ ڈائیلاگ ایک طرح سے پاکستان میں ہونے والے او آئی سی اجلاس کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔ انڈیا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پانچوں وزرا خارجہ مشترکہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی سے رابطہ بھی قائم کریں گے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس موقع پر شرکا سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’ہم سب افغانستان کے ساتھ گہرے تاریخی اور تہذیبی تعلقات بھی رکھتے ہیں۔ اس ملک میں ہمارے تحفظات اور مقاصد ایک جیسے ہیں: ایک جامع اور نمائندہ حکومت، دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جنگ، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانا اور خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ۔‘۔ اُنھوں نے دورہ کرنے والے وزرا سے کہا کہ ’ہمیں افغانستان کے لوگوں کی مدد کے طریقے تلاش کرنے چاہییں۔‘

یہ تو مجرا کرنے ادھر جانا چاہتا تھا مگر جان کے خوف سے رک گیا مولوی خرگوش کے دانتوں والا تو کہتا تھا فتح مکہ کا نظارہ ہے مگر آج تک جانے کی زحمت نہیں کرسکا اور اب سوکھے مرتے ہوے بچوں کو دیکھ کر خرگوش سمیت سب نے بے غیرتی سے آنکھیں بند کرلی ہیں

Nothing!...they were already called by india and they had confirmed their joining there prior to this submit...however they sent their representative???Just dont fall for Indian media every time...use your own mind also...