Advertisement

پانامہ کیس میں اہم پیش رفت

پانامہ کیس میں اہم پیش رفت​


​

کل کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے بنچ اور خواجہ حارث کے درمیان ایک اہم بات چیت ہوئی اور اس کے بعد شام کو کیس کے حوالے سے ایک اہم بریک تھرو ہوا جس کو سمجھنا آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔ سب سے پہلے سماعت کے دوران کی گفتگو ملاحظہ کیجیے​


​

کل کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ایڈوکیٹ خواجہ حارث سے یہ پوچھا کہ کیا وزیراعظم صاب دبئی میں نوکری کرتے تھے؟ جس پر خواجہ حارث نے تسلیم کیا وہ نوکری کرتے اور دبئی کی کمپنی میں ملازم تھے۔ جج صاحب نے اگلا سوال کیا کہ اور کیا ان کے پاس 'اقامہ'' بھی تھا ؟ اس سوال کے جواب میں بھی خواجہ حارث نے بغیر سوچے سمجھے جلدی میں سچ بول دیا اور تسلیم کیا کہ ہاں ان کے پاس اقامہ بھی تھا۔ اب دو پوائنٹس بہت اہم ہیں۔ ​


​

اول: نواز شریف نے یہ ملازمت اور کانٹریکٹ اپنے گوشواروں میں نہ تو ڈیکلئیر کر رکھا ہے بلکہ اس کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھا گیا تھا جبکہ وہ بطور وزیراعظم کہیں دوسرے ملک میں نوکری نہیں کر سکتے اور دبئی کی اس نوکری کا کنٹریکٹ جے آئی ٹی کی دستاویزات میں شامل ہے، اور​

دوم: یہ ملازمت جو کہ چھ سال کے عرصے پر محیط تھی، اس کے آخری ڈیڑھ سال کے عرصے کے دوران نوازشریف پاکستان کے وزیراعطم تھے اور اس طرح ایک ''کانفلکٹ آف انٹریسٹ'' کا ناقابلِ تردید پوائنٹ سامنے آتا ہے۔​


​

خواجہ حارث کے ملازمت، اقامہ اور عرصہ مدت تسلیم کر لینے کے بعد جج صاحبان کے ہاتھ ایک ایسا غیر متنازعہ پوائنٹ آ چکا ہے جس پر اب جج صاحبان خود بھی چاہ کر نواز شریف کو نہیں چھوڑ سکتے اور اب نااہلی تو بہت معمولی بات ہو چکی ہے کیونکہ اعتزاز احسن کے بقول ملک کے وزیراعظم کا کسی دوسری ملک میں نوکری کرنا قانونی اور آئینی حساب سے جرم ہے۔ اور اسی نقطے کے بعد ترجمان تحریکِ انصاف فواد چوہدری نے پریس ٹاک کے دوران کہا تھا کہ نوازشریف کو اب نااہلی سے کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے​


​

اچھا یہ باتیں تو تھیں کل کی سماعت کی لیکن شام کو ایک حیرت انگیز ڈویلپمنٹ ہوئی، اور وہ یہ کہ کل شام کو خلیج ٹائمز نے ایک سٹوری بریک کی جس کے مطابق جے آئی ٹی نے دبئی کی جس لاء فرم سے تعاون مانگا تھا، انہوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ نواز شریف دورانِ وزارتِ عظمیٰ اس کمپنی کے نا صرف ملازم تھے بلکہ چیک کے ذریعے تنخواہ بھی وصول کرتے رہے ہیں کیونکہ یہ ''لیبر لاز'' ہیں جن کے مطابق بذریہ چیک تنخواہ نہ دینا خود میں ایک جرم ہے اور ایسا کرنے پر کمپنی بند ہو سکتی ہے۔ آسان لفظوں میں یوں بیان کرتا ہوں ​


​

نواز شریف نے اگست 2006 سے اپریل 2014 تک کیپیٹل ایف زیڈ ای نامی کمپنی میں دبئی میں بطور چئیرمین آف دا بورڈ کام کیا اور کے عوض اس نے دس ہزار درہم ماہانہ تنخواہ (بذریعہ چیک) وصول کی اور ان کی یہ نوکری کمپنی کے تحلیل ہو جانے تک چلتی رہی۔ دبئی کے قانون کے مطابق اگر تنخواہ کی وصولی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے تو کمپنی اس کی ذمہ ہو گی تاہم یہ کہا گیا کہ ابھی تک اس کمپنی کی ملکیت کا پتہ نہیں چل سکا۔ ​


​

خلیج ٹائمز کے مطابق اب نوازشریف کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ اس کو کہتے ہیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ جو ججوں کو دھمکیاں لگاتے تھے، بیس کروڑ عوام کے پیسے کو لوٹ کر فرعون بنے بیٹھے تھے، اللہ نے ان کو ایسی دلدل میں پھنسا دیا ہے کہ اب یہ کچھ بھی کر لیں انشاءاللہ اس دلدل سے باہر نہیں آ سکتے اور اب پہلی بار اس چور خاندان کا احتساب ہوتے دنیا دیکھے گی کیونکہ اب عدالت اس کیس کو زیادہ لمبا نہیں کھینچے گی بلکہ اگلے چند ہی روز تک نااہلی اور ٹرائل کیس کا فیصلہ متوقع ہے۔ پہلے مرحلے پر نااہلی ہو گی۔ میری طرف سے پوری قوم کو ایڈوانس مبارک​


​

تحریر و تجزیہ: عاشور بابا ​

facebook.com/AashoorBaba​
 
Advertisement
Advertisement
20067308_346294765788581_4272832847032614912_n.jpg
 
حیرت کی بات تو یہ ہے کہ پچھلے تیس سال سے یہ بد بخت نواز شریف اور اس کا پورا ٹبر ملک اور قوم کو لوٹتا رہا اور
کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی
ملک اور قوم کے وہ قیمتی تیس سال جو اس حرام خور نے اپنے کھرب پتی بننے میں ضایع کئے بمعہ لوٹی ہوئی دولت کے اس سے کیسے واپس لیے جائیں ؟؟​
 
Last edited:
Advertisement
الله تبارک نے اس بہروپئے چور حرام خورفراڈی نورے بٹ کا اصل غلیظ اور مکروہ چہرہ دکھا دیا اس اس پورے چور خاندان کو ننگا کر دیا الله برحق ہے الله سچ ہے
 
جس نواز شریف کو صبح شام گالیاں دے سکتے ہیں، اس کو ہٹا دیں اور ان کو لے آئیں جن کے ایک فوٹو لیک کرنے والے معمولی افسر کا نام لینے کی جرات کسی سپرم کورٹ اور محترمہ جے آئی ٹی کو نہ ہوئی۔
ہمیں ایسا لولا لنگڑا کرپٹ سیاستدان قبول ہے جو سپریم کورٹ، جے آئی ٹی میں درجنوں پیشیوں میں حاضر ہونے کے بعد اب عوام کی عدالت میں بھی خود کو پیش کرنے کو تیار ہے، ہمیں انگلی کی پوروں سے چمٹا ہوا ایسا بیکٹریا نیازی نہیں چاہئے جو نہ سپریم کورٹ میں پیش ہو، نہ الیکشن کمیشن آئے اور نہ ہی عوام کی عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہو کیونکہ وہ جانتا ہے کہ تینوں جگہ اس کی رسوائی ہی رسوائی ہے۔
​
 
Advertisement