- Joined
- Apr 17, 2014
- Posts
- 5,975
- Reaction score
- 4,258
- Points
- 113
پانامہ لیکس اور ٹرک کی بتی
ٹرک کی بتی
پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے سے لے کر اب تک کم از کم میں نے اسے پر کاہ جتنی اہمیت نہیں دی۔ کیوں کہ ایسا کرنے کا مطلب ہے کہ گویا ہم اپنے حکمرانوں کی لوٹ مار کو ثابت کرنے کے لئے اس کے محتاج ہیں۔ یایوں کہہ لیں کہ کیونکہ اس میں بے نظیر، زرداری، مشرف، اورچوہدری برادران کا نام نہیں آیا تو کیا اس کا مطلب ہے کہ وہ کرپٹ نہیں ہیں؟حالآنکہ سب جانتے ہیں کہ زرداری حکومت کی لوٹ مار موجودہ حکومت سے کہیں بڑھ کر ہے۔جبکہ ہزاروں (سابقہ موجودہ) ایم این ایز اور ایم پی ایز الگ سے ہیں جنہوں نے اگرچہ لوٹ مار کی ہے، مگر راڈار پر نظر نہیں آتے۔ ِ
ِ
اور آج جب کہ انہی پانامہ لیکس کو لے کر رائیونڈ مارچ ہو رہا ہے(اور سارے ملک میں ایک بے چینی اور حل چل کا ماحول ہے)، تو اپنے موقف کو دھرانے کی ضرورت محسوس ہوئی۔حقیقت پوچھی جائے تو میں بھی ان بے شمار لوگوں میں سے ہوں،جنہیں اس مارچ کی غرض و غایت کا صحیح اندازہ نہیں اور اس سے نا آشنا ہیں ہے کہ اس سے حاصل وصول کیا ہو گا؟کیا چیز ہو جائے تو کہا جائے گا کہ مارچ کامیاب ٹھہرا؟ ِ
ِ
جڑ پر وار
اگر مارچ کرنے کی نوبت آ ہی گئی تھی، تو بہتر تھا کہ پانامہ لیکس کی ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگنے کی بجائے کرپشن کی جڑ پر وار کیا جاتا اور ایک بہتر مطالبہ لے جا کر رائیونڈ میں ڈیرہ ڈالا جاتا۔کے پی کے اسمبلی میں "کنفلکٹ آف انٹرسٹ "کا بل پاس ہو چکا ہے۔ کیا ہی بہتر ہوتا کہ مارچ کے شرکاء یہ مطالبہ لے کر رائیونڈ جاتے کہ اسی قسم کے بل کو قومی اسمبلی میں بھی پاس کیا جائے۔ حکمرانوں سے سیدھا سیدھا مطالبہ ہوتا کہ وہ دو چیزوں میں سے ایک کا انتخاب کر لیں۔ یا حکمرانی کر لیں، یا وہ اور ان کی آل اولاد اور قریبی رشتہ دار(کسی قسم کا) کاروبار کر لیں۔دونوں چیزیں اب ایک ساتھ نہیں چلیں گی۔اگر حکومت کرنی ہے تو اپنے ذاتی کاروبار ختم کر دیں، اور اگر ایسا نہیں کر سکتے، تو حکومت چھوڑ کر ان کے لئے جگہ بنا دی جائے جو اس شرط پر راضی ہوں۔اور یہ کوئی نئی چیز نہیں۔ مسلمانوں کے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ جب خلافت کا بار گراں اٹھانے کے بعد حسب معمول کاروبار کے لئے نکلے تو دوسرے کبار صحابہ رضوان اللہ تعالی اجمعین نے اس کی مخالفت کی کہ اگر کاروبار ہوگا تو کار حکومت کون اور کیسے چلائے گا۔ چنانچہ بیت المال سے واجبی وظیفہ مقرر کر دیا گیا۔اگر ایسا ہی کوئی سلسلہ ارض پاک میں ہو جائے، تو کرپشن کے بے شمار دروازے بند ہو جائیں گے۔ ِ
ِ
شرط اول؛۔
پی ٹی آئی احتساب چاہتی ہے، اور ساری قوم بھی یہی چاہتی ہے، مگر یاد رہے، احتساب کیلئے ایک ایماندار اور بے داغ حکومت کا قائم ہونا لازم ہے۔جب تک ایسا نہیں ہوتا، تب تک احتساب کا مطالبہ کرنا، خود چور کو جج نامزد کرنے جیسا ہے۔ایسی صورت میں کیس کا کیا فیصلہ ہونا ہے، وہ سب کو معلوم ہے۔ ِ
خدا پاکستان اور عالم اسلام کا حامی و ناصر ہو ِ
٭٭٭