- Joined
- Dec 15, 2011
- Posts
- 3,317
- Reaction score
- 3,475
- Points
- 113
[h=2]ٹی ٹی پی نے رینجرز حملے کی ذمے داری قبول کرلی[/h] April 3, 2013 ظاہر شاہ
تصویر میں بائیں جانب تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نظر آرہے ہیں۔ وڈیو عکس
پشاور: پاکستانی طالبان نے کراچی میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے جس میں رینجرز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
کالعدم، تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ رینجرز کو طالبان دشمنی اور طالبان کیخلاف آپریشن پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان سیکولر حکمرانوں کی حفاظت کررہے ہیں جو دوسروں کے ایجنڈے پر کام کررہے اور خود بھی سیکولر نظام کا حصہ ہیں۔
پشاور کے قریب واپڈا کے گرڈ سٹیشن پر حملے کے متعلق ایک سوال کےجواب میں احسان اللہ نے کہا: نہیں ، ہم اس میں ملوث نہیں اور اس کی تردید کرتے ہیں کہ اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں (تھا)۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا، پی ٹی سی ایل اور عوامی استعمال کی دیگر تنیصیبات پر حملہ ہماری ترجیح نہیں اور اب انہیں مزید نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
جب ان سے سوال کیا کہ آیا طالبان نے اسکول، ہسپتال، واپڈا اور دیگر اداروں کی عوامی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو احسان اللہ نے کہا: ہاں اب ہم عوامی مفاد کے عمارتوں اور شہری اداروں کو مزید نشانہ نہیں بنائیں گے، اور ہم ایسے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ہم نے بڈھ بیر کے کسی ( واپڈا ) اہلکار کو اغوا نہیں کیا اور ہمیں علم نہیں کہ گرڈ سٹیشن پر کس نے حملہ کیا ہے، واپڈا گرڈ سٹیشن پر حملے کے بعد اغوا ہونے والے چار اہلکاروں کے متعلق سوال پر انہوں نے ڈان کو جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کی وضاحت
پاک فوج کے ترجمان ادارے ، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) نے پشاور میں شیخ محمد گرڈ سٹیشن پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور عوامی دباؤ کے پیش نظر طالبان اس حملے کی تردید کر رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بڈھ بیر میں شیخ محمد گرڈ سٹیشن پر کالعدم تحریک طالبان نے حملہ کیا۔ اس بارے میں مستند اور ناقابل تردید شواہد بھی موجود ہیں۔ ماضی کی طرح اس مرتبہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کیا جس کی وجہ میڈیا اور عوامی ردعمل ہے جسکے پیش نظر طالبان اس حملے کی تردید کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں پولیس اور واپڈا کےسات اہلکار شہید ہوئے اور ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
تصویر میں بائیں جانب تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نظر آرہے ہیں۔ وڈیو عکسپشاور: پاکستانی طالبان نے کراچی میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے جس میں رینجرز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔