Advertisement

ٹھٹھرتے جسموں کو گرم کپڑوں سے ڈھانپئے

ﺍَﻟﺴَّــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُــﻢ ﻭَﺭَﺣْـﻤَــﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَــﺮَﻛـَﺎﺗــﻩ

سردیاں آرہی ہیں، اس بار ایک مرتبہ موسمي بازار ضرور جائیں. کرنا کیا ہے؟؟؟
دوسو، پانچ سو، ہزار یا جتنی آسانی ہو، کے سویٹر اور گرم جرسیاں لے لیں، کچھ موزے بھی لے لیں.
بچوں کے سائز کے...
بہت سارے آجائیں گے...


اگر ان کو دُھلوا سکیں تو بہت اچھی بات، ورنہ ایسے ہی سہی.
اب یہ سویٹر، یہ جرسیاں ، یہ موزے جہاں کوئی سردیوں میں بچہ، سڑک کنارے پڑا کوئی مجذوب، کسی مزدور یا غریب شخص جس کا لباس سردیوں کے حساب سے ناکافی ہو اسے دے دیں.
گھوم پھر کر بھی دیکھا جاسکتا ہے.
اب کچھ لوگ کہیں گے کہ لنڈے کے کیوں، نیا کیوں نہیں؟؟؟
تو عرض ھے کہ...


ایک نیا جتنے میں آئے گا اس میں دس بارہ بچوں یا بڑوں کے لئے سردیوں کا انتظام ہوجائے گا۔
ہاں اگر...
آپ کے گھر میں اضافی ہوں تو ضرور دیں.
یہ کوئی مشکل کام نہیں، انتہائی آسان اور سستا نسخہ ھے.
پوسٹ کاپی کریں، شیئر کریں، یہ بھی نیکی ھے.
کسی ایک شخص نے بھی آپ کی پوسٹ سے متاثر ہوکر کسی ٹھٹھرتے جسم کو گرم کپڑے سے ڈھانپ دیا تو سمجھئے آپ کا کام ہوگیا.
​

45827572_2049126511812697_6877790860642091008_n.jpg
​
 
Last edited by a moderator: