Advertisement

ٹھوکنے کا مطلب پوچھنے پر پروگرام بند


ٹھوکنے کا مطلب پوچھنے پر جیسمین کا پروگرام بند


Web Desk

اسلام آباد: برطانوی دارالحکومت لندن میں رہائش پذیر الطاف حسین کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کی وضاحت طلب کرنے پر پاکستانی نیوز چینل سماء کا پروگرام ٹونائٹ ود جیسمین منظور کو بند کرادیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ایک متنازعہ تقریر کی گئی تھی جس میں صحافیوں کو کتوں سے تشبہہ دی گئی تھی اور انہیں نام لیے بغیر ٹھوک دینے کا انتباہ بھی کیا گیا۔


متحدہ کے قائد کے خطاب کے بعد بعض صحافیوں کی طرف سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے اس حوالے سے وضاحت مانگی گئی کہ کون سا کتا کس پر بھونک رہا ہے اور ٹھوک دینے سے کیا مراد ہے؟۔


سماء نیوز سے وابستہ خاتون اینکر پرسن جیسمین منظور نے ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون سے استفسار کیا کہ کیا مجھے بھی ٹھوک دیا جائے گا؟


جس پر ایم کیو ایم کے رہنما نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے قائد کا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا انہوں نے بعض صحافیوں سے متعلق بات کی تھی۔
جیسمین منظور نے ایک بار پھر ان سے اس بات کی وضاحت چاہی کہ کیا اس کا یہ مطلب لیا جائے کہ ایم کیو ایم نے ناپسندیدہ صحافیوں کی فہرست تیار کررکھی ہے؟

ذرائع کے مطابق مذکورہ پروگرام کے بعد ایم کیو ایم کے ایک سابق صوبائی وزیر نے سماء نیوز کے دفتر فون کرکے اس پروگرام پر انتہائی ناپسندیدگی اور مالکان پر برہمی کا اظہار کیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فون کے بعد ٹو نائٹ ود جیسمین منظور کا پروگرام بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سماء نیوز پر جیسمین منظور کا پروگرام پیر سے جمعہ شب 10 سے 11 بجے نشر کیا جاتا ہے۔ پارٹی کی جانب سے ناپسند کیا جانے والا پروگرام بدھ کی شب نشر کیا گیا تھا جس کے بعد جمعرات اور جمعہ کو جیسمین منظور کو پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ملی۔


ذرائع نے مزید بتایا کہ جیسمین منظور کو بطور سزا دو روز فارغ رکھا گیا تاہم اب انہیں پیر سے دوبارہ پروگرام کرنے کی اجازت مل گئی ہے لیکن خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ اس طرح کے سوالات سے باز رہا جائے۔


http://urdu.thenewstribe.com/pakistan/2013/05/18/jasmeen-manzoor/
​
 
Advertisement
Re: جیسمین منظور کو سزا

hahhahahahahahahah. she don't deserve to be an anchor if she don't know tafoo Nomanclature .
 
Re: جیسمین منظور کو سزا

Admin./Moderator please delete above post by Ahud1. It is in bad taste. We want civilized discussion here.
 
Re: جیسمین منظور کو سزا

شائد جذبات میں زیادہ بول گیئں ورنہ لگتی تو نہیں ایسی کہ الطاف بھائی کی شان میں گستاخی کرے
 
Advertisement
Re: جیسمین منظور کو سزا

[admin is ko deleet nahi karay ga,admin khud enjoy kar raha hay,is ko deleet b karay aur is banday ko 2 din tak block b karay,jis ne aisi behoda pic post ki hay:angry_smile:QUOTE=Mojo-jojo;1605302]Admin./Moderator please delete above post by Ahud1. It is in bad taste. We want civilized discussion here.[/QUOTE]
 
Re: جیسمین منظور کو سزا

she went for umrah to saudi arabia with her family,she was left message on fb.
 
Advertisement
Re: جیسمین منظور کو سزا

jaaaaaag dajallllllllllllll jag
936876_546995218691818_1879908399_n.jpg
 
Advertisement
yya pro mqm anchor hy kabhi nahi mqm kay khilaf apnay programe main bol sakti