Advertisement

ٹک ٹاک پر شيخیاں بگھارنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

Loading X post…
Open original post on X

گوجرانوالہ میں ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کو حوالات کی سیر کرادی، نوجوان ثاقب اسلحہ کی نمائشی ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا ۔

سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے محلہ اسلام آباد کے رہائشی نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، نوجوان ثاقب لقمان اسلحہ کی نمائشی ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتا تھا۔

ڈی ایس پی عمران عباس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، یہ اسلحہ کی نمائش کرتا تھا، گرفتار کیا ہے، ملزم اپنی ویڈیوز کے ذریعے منفی رجحانات کو فروغ دیتا تھا ۔

شہری بھی سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں، شہری کہتے ہیں سوشل میڈیا پر ایسا کرنیوالوں کو پکڑنا چاہیے، سخت سزا دینی چاہیے۔

سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کی سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں تاہم والدین کو بھی اپنے بچوں پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔

​
source