- Joined
- Feb 18, 2014
- Posts
- 6,292
- Reaction score
- 10,580
- Points
- 113
Source: http://dw.de/p/1DQEJ
مغربی افریقہ کے صحرائی ملک مالی میں قدیم نادر تحقیقی دستاویزات معدومیت کے خطرے سے دوچار
مغربی افریقہ کے صحرائی ملک مالی میں قدیم نادر تحقیقی دستاویزات معدومیت کے خطرے سے دوچار
ٹمبکٹو کی صدیوں پرانی نادر تحریریں تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ کئی سو سال کی اسلامی تحقیق کا نچوڑ ہیں۔ اُس دور میں ٹمبکٹو افریقہ میں اسلامی اور قرآنی تعلیمات کا مرکز ہوا کرتا تھا۔
شدت پسندوں نے یونیسکو اور مغربی ممالک کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی خاطر ٹمبکٹو میں ہزاروں تاریخی نمونوں کو جمع کر کے احمد بابا انسٹیٹیوٹ میں نذر آتش کر دیا تھا۔ اس دوران چار ہزار سے زائد تحریریں جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔ یہ آج بھی اسے ادارے میں موجود ہیں، مگر خاک کی صورت میں۔
مالی کے کچھ شہریوں نے اِنہیں محفوظ بنانے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔
شدت پسندوں نے یونیسکو اور مغربی ممالک کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی خاطر ٹمبکٹو میں ہزاروں تاریخی نمونوں کو جمع کر کے احمد بابا انسٹیٹیوٹ میں نذر آتش کر دیا تھا۔ اس دوران چار ہزار سے زائد تحریریں جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔ یہ آج بھی اسے ادارے میں موجود ہیں، مگر خاک کی صورت میں۔
مالی کے کچھ شہریوں نے اِنہیں محفوظ بنانے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔
دھاتی کنٹینرز میں اسمگلنگ
ء2012میں شدت پسندوں نے جب شمالی مالی میں حملے شروع کیے تو اس دوران بہت سے تاریخی مقامات کو تباہ کر دیا گیا اور اس موقع پر مالی کے کچھ باسیوں نے ان تاریخی دستاویزات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے انہیں ٹمبکٹو سے اسمگل کر کے ملکی دارالحکومت بماکو پہنچا دیا تھا۔ یہاں ان تاریخی دستاویزات کو چھانٹے بغیر دھات کے ڈبوں میں رکھا گیا ہے۔ اب انہیں محفوظ بنانے اور ڈیجیٹلائز کرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
تحریروں کو محفوظ کر لینے والا
عبدالقادر حیدرہ نے ان تحریروں کو محفوظ کرنے کا ذمہ اپنے سر لیا ہوا ہے۔ وہ ایک خاندانی کتب خانہ چلاتے ہیں اور وہ اپنی دستاویزات کے ساتھ ساتھ ٹمبکٹو کی ان تحریروں کو بھی بچانا چاہتے ہیں، جو تباہی کے خطرے سے دوچار ہیں۔
تمام لوگوں کی دستاویزات تک رسائی
ان تاریخی دستاویزات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے دو مقاصد ہیں۔ ایک تو اگر کسی وجہ سے اصل تحریروں کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اُن کی ڈیجیٹل کاپیاں موجود ہوں اور دوسرے یہ کہ جو بھی چاہے، اِن دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکے۔ اِن دستاویزات کو اُن کی اصل حالت میں محفوظ رکھنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے۔
گتے کے ڈبوں میں منتقلی
ڈیجیٹلائزیشن کے بعد ان دستاویزات کو تیزابیت سے پاک ڈبوں میں منتقل کر کے رکھا جائے گا۔ ان میں سے ہر تحریر مختلف نوعیت کی ہے اور ان کے سائز بھی ایک دوسرے سے جدا ہیں۔ اس وجہ سے انہیں رکھنے کے لیے ہاتھ سے خصوصی ڈبے تیار کرنا ہوں گے۔
خالی بک شیلف
کوئی بھی کتاب ٹمبکٹو کے ماما حیدرا میموریل کتب خانے میں موجود نہیں ہے۔ یہ امر بھی ابھی تک غیر واضح ہے کہ آیا یہ تاریخی دستاویزات دوبارہ کبھی اس لائبریری کی زینت بنیں گی یا نہیں۔ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ نادر نمونے بماکو میں زیادہ محفوظ ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ ان کے بغیر ٹمبکٹوکی ساکھ متاثر ہو گی۔
بے یار و مددگار کتب خانے
احمد بابا نامی ادارہ آغا خان ٹرسٹ کے علاوہ جنوبی افریقہ اور سعودی عرب کے مالی تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میں صرف ایک لائبریری اور آرکائیو ہی نہیں ہے بلکہ اس میں ایسے جدید آلات بھی نصب ہیں، جن کی مدد سے دستاویزات کو ڈیجیٹلائز اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ ادارہ ویران ہے اور خستہ حال ہو چکا ہے۔
سیاہ دن
شدت پسندوں نے یونیسکو اور مغربی ممالک کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی خاطر ٹمبکٹو میں اہم تاریخی نمونوں کو جمع کر کے احمد بابا انسٹیٹیوٹ میں نذر آتش کر دیا تھا۔ اس دوران چار ہزار سے زائد تحریریں جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔ یہ آج بھی اسے ادارے میں موجود ہیں، مگر خاک کی صورت میں۔
ٹمبکٹو خطرے سے دوچار
بیسویں صدی میں اپنی اقتصادی اہمیت کھونے کے بعد صرف سیاحت ہی ٹمبکٹو کے لوگوں کا واحد ذریعہ معاش تھا۔ 2012ء میں شروع ہونے والے تنازعہ کے بعد سیاحوں نے بھی اس شہر کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔
غیر یقینی مستقبل
مالی کی سیاسی صورتحال کشیدہ ہے اور ملکی فوج اس قدر کمزور ہے کہ وہ مستقل بنیادوں پر سلامتی کی صورتحال کو قابو میں نہیں رکھ سکتی۔ 2012ء میں ٹمبکٹو کے اکثر باسی نقل مکانی کر گئے تھے اور وہ آج تک واپس نہیں لوٹے ہیں کیونکہ انہیں حالات پر بھروسہ نہیں ہے۔
The Timbuktu Manuscripts showing both mathematics and a heritage of astronomy in medieval Islam.
- Featured Thumbs
- http://www.dw.de/image/0,,17968586_303,00.jpg
Last edited:





