ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش

1749781710321.png

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی اور کہا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے تجارت کے ذریعے پاک بھارت جنگ روکی، پاکستان اور بھارت نے میری بات کو سمجھا، دونوں ملکوں کے درمیان جنگ روکنے کے لیے کوئی بات نہیں کررہا تھا لیکن یہ بڑا کام تھا

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم ان سے تجارتی معاہدوں پر بات کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1933325351683313689
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ شروع ہونے والی تھی، پاکستان اور بھارت کی قدر کرتا ہوں، دونوں ملکوں کے حکمران عظیم ہیں۔

امریکی صدر نے بتایا کہ بھارت پاکستان سے کہا کشمیر پر دشمنی بہت عرصے ہوگئی، میں سب کچھ حل کرا سکتا ہوں، میں آپ کا ثالث بنوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ روکنے پر فخر ہے، دونوں ملکوں کے پاس خطرناک تعداد میں جوہری ہتھیار ہیں، میرے خیال میں جنگ روکنے پر پوری ری پبلک پارٹی کو کریڈٹ دینا چاہیے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے ایلون مسک کی جانب سے تحفے میں دی گئی گاڑی کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے ٹیسلا پسند ہے اور ایلون مسک مجھے پسند کرتے ہیں، الیکٹرک گاڑیوں پر ایلون مسک سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ مجھے پسند نہیں ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top