Advertisement

ٹرمپ کا روس کے قریب 2 جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم

012334108f8e620.jpg


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کی دھمکیوں کے ردعمل میں دو نیوکلیئر آبدوزیں (سب میرینز) روس کے قریب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ’ میں نے دو ایٹمی آبدوزیں مناسب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے، بس احتیاطاً، صرف اس لیے کہ یہ بیوقوفانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف بیانات نہ ہوئے تو۔’

انہوں نے مزید کہا کہ’ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں، اور یہ اکثر غیر ارادی نتائج پیدا کر سکتے ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ یہ اُن میں سے ایک موقع نہیں ہوگا۔’



012158266a10e0c.png



ٹرمپ نے واضح نہیں کیا کہ ان کا مطلب نیوکلیئر پاورڈ (ایٹمی توانائی سے چلنے والی) سب میرینز تھا یا نیوکلیئر آرمڈ (جوہری ہتھیاروں سے لیس) آبدوز، انہوں نے ان مقامات کا بھی ذکر نہیں کیا جہاں ان آبدوزوں کو تعینات کیا گیا، کیونکہ امریکی فوج ایسے مقامات کو خفیہ رکھتی ہے۔

دنیا کے زیادہ تر جوہری ہتھیار امریکا اور روس کے پاس ہیں، امریکا اپنی نیوکلیئر ’ ٹرائی ایڈ’ (زمین، سمندر، اور ہوا سے لانچ کیے جانے والے ہتھیاروں کی حکمتِ عملی) کے ایک حصے کے طور پر ایٹمی آبدوزوں کو مسلسل گشت پر رکھتا ہے۔

ٹرمپ اور میدویدیف ، جو روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین ہیں، نے حالیہ دنوں میں ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسائے ہیں۔ منگل کو ٹرمپ نے روس کو ’ 10 دن کے اندر’ یوکرین میں جنگ بندی پر راضی ہونے کی ڈیڈ لائن دی تھی، ورنہ ماسکو اور اس کے تیل خریدنے والے ممالک پر محصولات عائد کیے جائیں گے۔

ماسکو، جو یوکرین کے ساتھ امن کے لیے اپنی شرائط پیش کر چکا ہے، نے اس ڈیڈ لائن پر کوئی عمل درآمد ظاہر نہیں کیا۔

پیر کو میدویدیف نے ٹرمپ پر ’ الٹی میٹمز کا کھیل’ کھیلنے کا الزام لگایا تھا اور یاد دلایا تھا کہ روس کے پاس سوویت دور کی جوہری صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں آخری صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر جب ٹرمپ نے اُنہیں ’سوچ سمجھ کر بات کرنے‘ کی تنبیہ کی۔

Loading X post…
Open original post on X

Source




​
 
Last edited: