Advertisement

ٹانک بڑی تباہی سے بچ گیا، خود کش بمبار مارا گیا

tank110121.jpg

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کش بمبار کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقےدیال روڈ پر خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کےدوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی علاقے میں کالعدم ٹی ٹی پی کےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی گئی، دہشتگرد کےساتھیوں کی تلاش کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں ، سہولتکاروں کےخاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی یہ دوسری کارروائی ہے، اس سے قبل سرواکئی میں انٹیلی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران دہشت گرد اللہ نور کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اللہ نور کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اللہ نور آپریشن کے دوران برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، آپریشن میں مختلف ہتھیار، گولیاں، گرینیڈز اور آلات مواصلات برآمد ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کر لیے، آپریشنز 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگورمیں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے، سکیورٹی فورسز نے دونوں مقامات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے۔

واضح رہے کہ 2 فروری کو پاک فوج نے دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے تھے جبکہ ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوئے تھے، دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔