پنجاب کے شہر لاہور میں بیرے کے ہاتھوں گاہک کے مبینہ قتل کا نیا رخ سامنے آگیا, لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع ایک ہوٹل پر احسن نامی ایک بیرے نے گاہک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ویٹر اور گاہک میں پراٹھا لانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
پولیس حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا مقتول رضوان بھٹی 3 سال پہلے لاہور سے کراچی منتقل ہوا تھا، اور وہ ان دنوں عارضی طور پر شاہدرہ میں رہ رہا تھا، جب کہ قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بھی ہو سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق تنازعہ کے وقت ہوٹل پر کوئی موجود نہیں تھا، ویٹر احسن فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے,رپورٹس کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیمیں واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔
حکام کے مطابق مقتول کی شناخت رضوان بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ جو گزشتہ تین سال سے کراچی میں رہائش پذیرتھا۔ فائرنگ سے ہوٹل میں بھگڈرمچ گئی جبکہ ملزم ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پرفرارہوگیا,ایس پی سول لائنزاور فرانزک ٹیموں نے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8waiterhjhsjhsjhdhjd.png
Advertisement





