Advertisement

ویلنٹائنز ڈے مبارک

ویلنٹائنز ڈے مبارک۔۔

تمام پاکستانیوں کو میری طرف سے محبت کا یہ عظیم اور رنگا رنگ دن مبارک ہو، محبت کرنے والوں کے لئے یہ دن عید سے بڑھ کر ہوتا ہے، اس دن کی بڑی فضیلتیں اور بڑی برکتیں ہیں، اس دن کو خوب جئیں، ْایک دوسرے کو تحفے تحائف دے کر اپنی محبت کا اعادہ کریں، نفرتوں کے پرچارکوں کو دکھا دیں کہ اس ملک میں اب صرف اور صرف محبت کا پرچار ہوگا، ۔۔

۔۔ہیپی ہیپی ویلنٹائنز ڈے۔۔

Valentines-Day-2018-Glitters.gif

Happy-Valentine-Day-Love-for-ever-gif-animation-image-1.gif

Advertisement

اتنی سی اک دعا ہے کہ آنے والا ہر لمحہ

حسین چاہتوں کے پھول بخشے، عروج بخشے
تمہاری دنیا میں روشنی ہو
تمہاری محفل میں خوشیاں ہوں
تمہارے ہونٹوں پہ مسکراہٹ
کبھی بھی تم تک دکھوں کی دستک نہ پہنچ پائے
تمہاری آنکھوں میں جو ستارے چمک رہے ہیں یونہی چمکتے رہیں ہمیشہ
تمہارے دل تک جدائیوں ، بے وفائیوں کی کوئی اندھیری کرن نہ پہنچے
خدا کرئے کہ ہر دل کا قرار لوٹو
مگر تمہاری ہر اک تمنا ہر اک خواہش
تمہارے ہونٹوں تک آتے آتے
تمہارے قدموں میں آن پہنچے
جو ہو سکے تو تمہارے حصے کے سب غموں کو میں اپنے اندر اتار لوں
یہ ممکن تو نہیں ، لیکن دعا تو میرا حق ہے
یہ مختصر سی دعا کا تحفہ سنبھال رکھنا
تم بس اپنا خیال رکھنا

silhouette-of-a-loving-couple-on-a-valentines-day-background_1048-760.jpg
 
Advertisement
?????? ?? ???????? ??? ??????? ?? ????? ???
????? ????? ??? ????? ???? ?? ???? ????? ??? ??????? ????? ??? ??? ?? ???? ???
???????? ?? ?? ?? ?? ???????? ?? ???? ??? ?? ?? ???? ???? ??? ?? ???? ??
 
@Zinda_Rood
ہر وہ تہوار جو منایا جاتا ہے اسکے پیچھے کوئی تاریخ ، اور وجہ ہوتی ہے ، اور بنا وجہ کے کسی چیز کو منانا ، عبدل دیوانے جیسی بات ہے جو ،،،،عیوئے ،،، ہر کی کی شادی پر ناچنا شروع کر دیتا ہے
 
@Zinda_Rood
ہر وہ تہوار جو منایا جاتا ہے اسکے پیچھے کوئی تاریخ ، اور وجہ ہوتی ہے ، اور بنا وجہ کے کسی چیز کو منانا ، عبدل دیوانے جیسی بات ہے جو ،،،،عیوئے ،،، ہر کی کی شادی پر ناچنا شروع کر دیتا ہے

خوشی، مسرت کے حصول کے لئے کوئی وجہ ہونا ضروری ہے؟، جب، جہاں، جیسے ملے اسے لے لو۔۔۔
 
Last edited:

خوشی، مسرت کے حصول کے لئے کوئی وجہ ہونا ضروری ہے، جب، جہاں، جیسے ملے اسے لے لو۔۔۔
here is difference between human and animals.
نفس پرستی ،سے آنے والے مزے کو خوشی کا نام نہیں دیا جا سکتا ، ایسا عمل کیسی خوشی ہو سکتا ہے جس کے خلاف ایک عظیم اکثریت منفی رائے رکھتی ہو؟
 
Advertisement
بھئی ہمارے نزدیک تو ہر اس شخص کو ویلنٹائن ڈے منانے کا حق ہے جو اپنی بہن کو بھی یہ دن منانے کا حق کھلے دل سے دے۔
 
بھئی ہمارے نزدیک تو ہر اس شخص کو ویلنٹائن ڈے منانے کا حق ہے جو اپنی بہن کو بھی یہ دن منانے کا حق کھلے دل سے دے۔

بہت اچھی بات ہے، لیکن اس سے ذہن میں ایک سوال اٹھتا ہے. کیا آپ دیگر معاملات زندگی میں بہنوں کو اسی طرح مساواتی حقوق دیتے ہیں ؟؟ جیسا کہ

جائیداد میں حصّہ
کسی معاملے میں گواہی
اپنی طرح کے تعلیمی ادارے میں تعلیم
اپنی طرح کے پیشے میں ملازمت وغیرہ

.ہمارے معاشرے میں ہر کسی کو صرف منتخب انصاف اور حقائق پسند ہیں

​
 
here is difference between human and animals.
نفس پرستی ،سے آنے والے مزے کو خوشی کا نام نہیں دیا جا سکتا ، ایسا عمل کیسی خوشی ہو سکتا ہے جس کے خلاف ایک عظیم اکثریت منفی رائے رکھتی ہو؟

اس میں کوئی نفس پرستی نہیں، یہ محبت کے اظہار کا ایک نفیس اور پاکیزہ تہوار ہے، اس تہوار کو وہ لوگ نفس پرستی کا تہوار کہتے ہیں جن کا ذہن لڑکی دیکھتے ہی زنا تک پہنچ جاتا ہے، ان لوگوں کو اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے اور اس میں سے گندگی نکال پھینکنی چاہیے۔۔
جہاں تک اکثریت والی بات ہے تو اگر میں غلط نہیں تو آپ نواز شریف کے مخالف ہیں، تو نواز شریف کو چونکہ ایک عظیم اکثریت ووٹ دیتی ہے، اس لئے آپ کی لاجک کے تحت آپ کو بھی اس کی مخالفت چھوڑ دینی چاہیے۔۔۔

Advertisement
سیدھے رستے پر رہو تو بہتر ہے ، اگر مخالفین جہالت کی انتہا پر ہیں تو روشن خیالی کی انتہا پر جانا کوئی اچھا جواب نہیں
 
بہت اچھی بات ہے، لیکن اس سے ذہن میں ایک سوال اٹھتا ہے. کیا آپ دیگر معاملات زندگی میں بہنوں کو اسی طرح مساواتی حقوق دیتے ہیں ؟؟ جیسا کہ

جائیداد میں حصّہ
کسی معاملے میں گواہی
اپنی طرح کے تعلیمی ادارے میں تعلیم
اپنی طرح کے پیشے میں ملازمت وغیرہ

.ہمارے معاشرے میں ہر کسی کو صرف منتخب انصاف اور حقائق پسند ہیں

​

جی بالکل! بہنوں کا جائداد میں بالکل حق ہے اور شرعی حق ہے۔ یہ حق نہ دینے والا اللہ کا مجرم ہے۔

اسی طرح خواتین کی گواہی شریعت میں قابل قبول ہے اور خواتین کو بھی اپنی مرضی کی تعلیم اور ملازمت کا اسی طرح حق ہے جیسے کہ مردوں کو ہے۔
 
بہنوں کا جائداد پر حق ہے، لیکن کتنا ؟ مردوں کے برابر یا نصف ؟
گواہی شریعت میں قابل قبول لیکن اس کا وزن کیا ہے ؟ مردوں سے نصف ؟
تعلیم اور ملازمت کا حق ہے لیکن ملتا کتنوں کو ہے ؟
.پاکستان کا شمار صنفی برابری کے اعتبار سے دنیا کے بدترین ممالک میں ہوتا ہے

6pfs-R.png

بھئی اب جو اللہ کی مقرر کردہ حد ہے وہی درست ہے۔ یہ حتمی معاملات ہیں اور جس چیز میں اللہ رسول کی واضح حد موجود ہو اس بارے میں ہم کچھ کر سکتے ہیں نہ کر سکتے ہیں۔
عورت کی گوہی صرف حساب کتاب کے معاملے میں آدھی ہے ورنہ ہمارے ہاں تو رویت ہلال کی شہادت عورتیں بھی آکر دیتی ہیں کسی نے ان کی شہادت کو آدھا نہیں کہا۔

حق نہ ہونا اور حق نہ دینے میں بڑا فرق ہے۔ یمارے ہاں بہت سے لوگ ہیں جو خواتین کو جائداد میں ان کا آدھا حصہ بھی نہیں دیتے آپ آدھے اور پورے کی بات کرتے ہیں۔
 
بھئی اب جو اللہ کی مقرر کردہ حد ہے وہی درست ہے۔ یہ حتمی معاملات ہیں اور جس چیز میں اللہ رسول کی واضح حد موجود ہو اس بارے میں ہم کچھ کر سکتے ہیں نہ کر سکتے ہیں۔
عورت کی گوہی صرف حساب کتاب کے معاملے میں آدھی ہے ورنہ ہمارے ہاں تو رویت ہلال کی شہادت عورتیں بھی آکر دیتی ہیں کسی نے ان کی شہادت کو آدھا نہیں کہا۔

حق نہ ہونا اور حق نہ دینے میں بڑا فرق ہے۔
[FONT=jameel\ noori\ nastaleeq]یمارے ہاں بہت سے لوگ ہیں جو خواتین کو جائداد میں ان کا آدھا حصہ بھی نہیں دیتے آپ آدھے اور پورے کی بات کرتے ہیں۔[/FONT]

جی بلکل یہی میرا نکتہ تھا، کہ ہمارے ملک میں جو بنیادی اور مذہبی طور پر لازم حقوق ہیں وہ ادا نہیں کئے جاتے تو اس صورت میں ایسی بات جو معاشرے میں معیوب سمجھی جاتی ہے یا اور کسی تفریح کے بارے میں مساوی حق کی بات بہت مضائقہ خیز لگتی ہے.
​