Advertisement

وہ معاشرے صفحہ ہستی سے مٹادیئے جاتے ہیں جہاں سے انصاف اٹھ جاتا ہے



بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُوۡنُوۡا قَوّٰمِیۡنَ لِلہِ شُہَدَآءَ بِالْقِسْطِ ۫ وَلَا یَجْرِمَنَّکُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤی اَلَّا تَعْدِلُوۡا ؕ اِعْدِلُوۡا ۟ ہُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی ۫ وَاتَّقُوا اللہَ ؕ اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ ﴿۸﴾سورة المائدة

اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آمادہ نہ کر دے عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیادہ قریب ہے ، اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، یقین مانو کہ اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے باخبر ہے ۔

ان اللہ یامر بالعدل والاحسان (النحل : 90 )
یعنی خدا تعالیٰ عدل و احسان کا حکم دیتا ہے

ﷲ نے اپنی جناب سے انسانوں کو متنبہ کرنے اور ان کی ہدایت و رہنمائی کیلئے ہر کٹھن وقت میں ان کیلئے انبیاء کرام کو مبعوث کرکے نصرت فرمائی تاکہ وہ بدی کا مقابلہ نیکی سے کرسکیں، انبیاء کرام ؑ کو فی زمانہ قوانین عطا کئے گئے ، انصاف کرنے کے پیمانے فراہن کئے تاکہ معاشروں میں پائی جانے والی بے اعتدالی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔نبی کریم ﷺ کائنات میں ﷲ کی جانب سے آخری رہبر و رہنماء بناکر مبعوث کئے گئے لہٰذا آپ ﷺ کے پاس ہر زمانے کیلئے عدل و انصاف پر مبنی اصول و ضابطے موجود تھے جو آپ ﷺ نے اصحاب اکرامؓ کے ذریعے سے تما م دنیا میں پہنچائے ۔ آپ ﷺ نے دنیا کو بتا دیا کہ ﷲ کے نزدیک عزیز و رشتہ دار ، رنگ و نسل ، قوم قبیلے ، صاحب ثروت ہو یا عام آدمی سب کیلئے یکساں قانون اور نظام عدل ہے ، ہر ایک کیلئے ایک طرح کا پیمانہ ہے ،
وہ معاشرے صفحہ ہستی سے مٹادیئے جاتے ہیں جہاں سے انصاف اٹھ جاتا ہے، قران کریم میں ایسے واقعات کی کئی مثالیں موجود ہیں ۔ لہذا حکمران عالمی طاقتوں کی خوشنودی چھوڑ کر آخرت میں جواب دہی کی فکر کریں،کرسی کی بجائے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے پر توجہ مرکوز رکھی جائے افراد کی بجائے ادارے مضبوط ہوں ، ادارے مضبوط ہوں گے تو قوانین پر عمل درآمد یقینی ہوگا ۔
دین میں کسی کیلئے کوئی امتیازی سلوک روارکھنا معاشرے کی بنیادی اکائی سے تصادم ہوگا۔ یہی وجہ ہے
دنیا میں جس قوم نے ترقی کی ، بام عروج پر جو ملک پہنچا وہاں نظام عدل کو اہمیت دی گئی ۔
ہر وہ ملک جو ترقی پاتا ہے چاہے وہ مسلم ہو یا غیر مسلم ہو اپنے اندر حق حکمرانی کیلئے قانون کی حکمرانی کو اولیت دیتا ہے تاکہ معاشرے میں برابر ی کا متوازن نظام قائم ہو
ہمارے یہاں جس طرح کا نظام ِ عدل ان دنوں رائج ہے اس میں سب سے بڑی خرابی بھی یہی ہے کہ کئی بار عجلت میں اور بعض اواقات تاخیری حربے استعمال ہوجاتے ہیں ۔ المیہ یہ ہے کہ دیوانی اور فوجداری مقدمات کے فیصلوں میں دن ، ماہ ، سال کی بجائے دہائیاں لگ جاتی ہیں ، سائیلین کی نسلیں کورٹ کچہری کے چکر لگاتی رہتی ہیں ، جمع پونجی تک ختم ہوجاتی ہے لیکن فیصلہ نہیں ہوپاتا ، ایسا کیوں ہے ؟دراصل نظام عدل سے منسلک افراد میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا فقدان پایا جاتا ہے ، عدالتوں کا عملہ سائیلین سے گاہک جیسا برتاؤ کرتا ہے جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا ہے اور عوام ایک مسلسل کرب کا شکار ہے ۔ اس کی مثال موجودہ حکومت کے خلاف سپریم کورٹ کا بے کار فیصلہ ہے ، عوام اور عدالتیں اپنے سامنے پاکستان کو لوٹتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے ۔ اگر اس رویہ کو ترک کردیا جائے اور لوگ پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کریں تو یقینا ایک مناسب مدت میں فیصلہ آسکتا ہے ، یہ فیصلہ انصاف کے اصولوں پر اترتا ہوا محسوس کیا جائے گااور مقدمے کے تمام فریق بھی مطمئن ہوجائیں گے، تب کہا جاسکتا ہے کہ انصاف ہوا ہے ۔ پاکستان کو بچانے کیلئے جہاں ماشی خوشحالی کی کوششیں لازمی ، دہشت گردی کاخاتمہ ناگزیر ہے وہاں سب سے اہم نظام ِ انصاف کیلئے سستے اور فوری انصا ف کی فراہمی میں حائل تمام رکاٹوں کو دور کرنا ہے ۔


26907268_1672386206153398_6234687902395536788_n.jpg




​
 
Last edited: