- Joined
- Mar 1, 2023
- Posts
- 6,997
- Reaction score
- 6,215
- Points
- 168
فرانس میں مہنگائی پر ہنگامے ہیں اور لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں فرانس کی پولیس نے ایک بھی گولی نہیں چلائی۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں پر گولیاں کیسے چلائیں؟ اپنے ہی بچوں کو مارنا قاتلوں کا کام ہے، مہذب دنیا ایسا نہیں کرتی یہاں جذبہ حریت کو گولیوں کے ذریعے دبا دیا جاتا ہے۔اس حکومت کے خلاف نہ نکلنا، ججز کا اس کے خلاف فیصلہ نہ کرنا اور سماجی تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ جو بھی انسان قرآن اور جمہوریت پر ایمان رکھتا ہے، اس کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کے خلاف کھڑا ہو، چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔ ہمیں اس حکومت کے خلاف پرامن طور پر نکلنا ہوگا۔ ہمیں نہ تو کسی کو گالیاں دینی ہیں اور نہ ہی کسی پر گولی چلانی ہے، لیکن اگر ہم اب بھی نہ اٹھے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ہم یہاں اخلاقی طور پر خیبر پختونخوا کے چار کروڑ عوام کے ساتھ ہونے والے مذاق کے خلاف آئے تھے اور اسے چیلنج کیا تھا۔ ہم اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ جو اس وقت ڈر کر گھر بیٹھے گا وہ مارا جائے گا، اور جو اس جدوجہد میں باہر نکلے گا، وہ تاریخ میں سرخرو ہوگا۔محمود خان اچکزئی
4 کروڑ عوام کی رائے اور مینڈیٹ کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یہ ان کا آخری وار تھا۔ عمران خان اچھا انسان ہے یا برا، لیکن یہ بات طے ہے کہ 2024 کا الیکشن عمران خان اور اس کی پارٹی مکمل طور پر جیت چکی تھی۔ وہ عمران خان کو اس کا مینڈیٹ دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔ وہ پہلے دن سے ہی اس کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے۔ انہوں نے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا اور 97 نشستوں کو 70 پر لا کھڑا کیا۔یہ ہمارا مینڈیٹ اور ہماری حکومتیں چھین رہے اور ہمیں رونے کا ، احتجاج کا حق بھی نہیں دے رہے۔ ہم پرامن جلوس نکالتے ہیں تو سیدھا سر میں گولیاں ماری جاتی ہیں۔ یہ حکومت قاتل ہے۔ تحریک انصاف کے نوجوانوں نے پارلیمنٹ کے سامنے جلوس نکالا تو ان پر گولیاں چلائی گئیں جس میں درجنوں افراد شہید ہوئے۔ اسی طرح تحریک لبیک ایک مذہبی جماعت ہے، جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں تھا، انہوں نے جلوس نکالے تو ان کے بھی درجنوں افراد کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ کشمیری بھی 120 سے زائد کی تعداد میں شہید ہوئے۔ گلگت بلتستان میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔ یہ قاتلوں کی حکومت ہے جو مسلسل قتل و غارت کر رہی ہے۔ یہ سب دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔ محمود خان اچکزئی
Loading X post…
Open original post on X4 کروڑ عوام کی رائے اور مینڈیٹ کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یہ ان کا آخری وار تھا۔ عمران خان اچھا انسان ہے یا برا، لیکن یہ بات طے ہے کہ 2024 کا الیکشن عمران خان اور اس کی پارٹی مکمل طور پر جیت چکی تھی۔ وہ عمران خان کو اس کا مینڈیٹ دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔ وہ پہلے دن سے ہی اس کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے۔ انہوں نے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا اور 97 نشستوں کو 70 پر لا کھڑا کیا۔یہ ہمارا مینڈیٹ اور ہماری حکومتیں چھین رہے اور ہمیں رونے کا ، احتجاج کا حق بھی نہیں دے رہے۔ ہم پرامن جلوس نکالتے ہیں تو سیدھا سر میں گولیاں ماری جاتی ہیں۔ یہ حکومت قاتل ہے۔ تحریک انصاف کے نوجوانوں نے پارلیمنٹ کے سامنے جلوس نکالا تو ان پر گولیاں چلائی گئیں جس میں درجنوں افراد شہید ہوئے۔ اسی طرح تحریک لبیک ایک مذہبی جماعت ہے، جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں تھا، انہوں نے جلوس نکالے تو ان کے بھی درجنوں افراد کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ کشمیری بھی 120 سے زائد کی تعداد میں شہید ہوئے۔ گلگت بلتستان میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔ یہ قاتلوں کی حکومت ہے جو مسلسل قتل و غارت کر رہی ہے۔ یہ سب دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔ محمود خان اچکزئی
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/wxmRgGBV/Mahmood-Khan-Achakzai-3cc.png
Last edited:





