Advertisement

وہی پارٹی جیتے گی جو ڈیجیٹل کمپین چلائے گی

social-media-election-marketing.gif

وہی پارٹی جیتے گی جو مودی اور ٹرمپ جیسی ڈیجیٹل کمپین چلائے گی
عدنان خان کاکڑ
جیسے جیسے ہر شخص کے ہاتھ میں سمارٹ فون آتا جا رہا ہے ویسے ویسے الیکشن کا روایتی انداز بدلتا جا رہا ہے۔ روایتی سیاسی مہم میں سب سے پہلے یہ تبدیلی آسٹریلیا میں دیکھنے میں آئی جہاں 1996 سے لے کر 2004 تک جان ہاورڈ کی کمپین ڈیجیٹل بنیاد پر چلائی گئی اور وہ آسٹریلیا کے طویل ترین مدت تک حکمران رہنے والے دوسرے وزیراعظم بنے۔ اس کے بعد یہ طریقہ برطانیہ کے 2005 کے انتخابات میں آزمایا گیا۔ امریکی انتخابات میں براک اوباما پہلے شخص تھے جو ٹیکنالوجی کو کارگر طور پر استعمال کر کے صدر بنے۔ وہ پہلے امریکی صدر تھے جو ٹویٹر استعمال کرتے تھے۔

ہمارے خطے میں عمران خان پہلے شخص تھے جنہوں نے ٹیکنالوجی کی اہمیت کو سمجھا اور انہوں نے سنہ 2013 میں اسے استعمال کر کے ایک صوبے کی حکومت حاصل کی اور ان کی جماعت قومی اسمبلی میں تیسری سب سے بڑی پارٹی بن کر نمودار ہوئی۔
بھارت کے نریندر مودی برصغیر کے پہلے شخص تھے جنہوں نے ٹیکنالوجی کے اس استعمال سے 2014 میں وزارت عظمی حاصل کی اور نہ صرف بی جے پی میں وزارت عظمی کے دوسرے حریفوں کو پیچھے چھوڑا بلکہ حکمران کانگریس پارٹی کو عبرتناک شکست دی۔ اس کے بعد مودی لہر جو چلی ہے تو ابھی تک تھم نہیں پائی۔ اب چار برس بعد جا کر کہیں اس کا زور معمولی سا کم پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
لیکن ٹیکنالوجی کے استعمال کا سب سے حیرت انگیز مظاہرہ امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے کر کے دکھایا۔ ری پبلکن پارٹی کی نامینیشن میں کوئی انہیں سنجیدگی سے نہیں لے رہا تھا۔ وہ پارٹی کے صدارتی امیدوار بن گئے۔ اس کے بعد جب تجربہ کار سیاست دان ہلیری کلنٹن سے ان کا مقابلہ ہوا تو انہوں نے تقریباً تمام تجزیہ کاروں کو غلط ثابت کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے زور پر صدارتی مہم جیت کر دکھا دی۔ اس مہم
میں انہوں نے ہلیری کلنٹن سمیت اپنے تمام حریفوں کو بہت بری طرح ڈس کریڈٹ کیا اور ان کے مقابلے میں خود کو امریکی قوم کے واحد مسیحا کے طور پر پیش کیا۔
social-media-politics.jpg


پاکستان میں اب ووٹروں کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اٹھارہ سے پچاس برس کے ووٹر اپنے ہاتھوں میں سمارٹ فون اٹھائے پھرتے ہیں۔ انہوں نے اپنا وقت سوشل میڈیا پر بھی گزارنا ہے اور وٹس ایپ پر بھی۔ وہ اخبار بھی اسی پر پڑھتے ہیں اور اپنے پسندیدہ نیوز کلپ بھی اس پر دیکھتے ہیں۔ دن کا ایک خاطر خواہ حصہ وہ سمارٹ فون پر گزارتے ہیں۔ نوجوان دنیا بدلنے کے خواہش مند بھی ہوتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ وہ کسی لیڈر کے ساتھ شامل ہو کر ملک میں تبدیلی لائیں اور پاکستان کو ایک خوش حال اور جدید ملک بنائیں۔
عمران خان وہ پہلے پاکستانی لیڈر ہیں جنہوں نے اس چیز کو سمجھا کہ وہ ٹیکنالوجی استعمال کر کے ان نوجوانوں کو اپنی طرف مائل کر سکتے ہیں۔ سنہ 1997 کے انتخابات میں وہ ملک بھر میں سات سیٹوں سے کھڑے ہوئے اور ہر ایک پر ہارے۔ سنہ 2002 میں تحریک انصاف کی اسمبلی میں صرف ایک سیٹ تھی اور وہ تھی میانوالی سے عمران خان کی۔ 2008 میں تحریک انصاف نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھری اور اس نے مسلم لیگ ن کے گڑھ پنجاب میں اس کے جڑیں ہلا کر رکھ دیں۔
1997 سے لے کر 2013 تک معاشرے میں فرق یہ تھا کہ اب سوشل میڈیا اور سمارٹ فون استعمال کرنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بطور ووٹر رجسٹر ہو چکی تھی۔ جس وقت پاکستان کی روایتی بڑی پارٹیاں پرانے طریقے سے انتخابی مہم چلا رہی تھیں اس وقت عمران خان ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے ان نوجوانوں کو اور ان کے ذریعے ان کے گھر والوں کو اپنی طرف راغب کر چکے تھے۔ نتیجہ یہ کہ وہ شہری پنجاب میں ایک نمایاں قوت بننے کے ساتھ ساتھ پختونخوا میں اپنی صوبائی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

جبکہ دوسری بڑی پارٹیاں اس میدان میں بہت پیچھے ہیں۔ چند ماہ پہلے پیپلز پارٹی کے ایک بڑے لیڈر سے ملاقات ہوئی۔ ان سے پوچھا کہ سوشل میڈیا پر آپ توجہ کیوں نہیں دے رہے ہیں؟ انہوں نے اپنے ساتھ موجود دوسرے بڑے لیڈر سے پوچھا کہ ہاں جی آپ اس سلسلے میں کیا کر رہے ہیں؟ دوسرے بڑے لیڈر نے دائیں بائیں دیکھا اور فرمایا ”کچھ کر تو رہے ہیں“۔ ان دوسرے بڑے لیڈر کے فون پر ہم نے اردو کی بورڈ انسٹال کر کے انہیں ٹویٹ کرنا سکھایا جو وہ فوراً ہی بھول گئے۔
مسلم لیگ ن میں مریم نواز شریف نئی نسل کی پہلی لیڈر ہیں جو ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں۔ لیکن الیکشن کی حکمت عملی بنانے والی لیڈر شپ ابھی ٹیکنالوجی سے ناآشنا ہے۔ وہ عوام تک رسائی کے لئے ابھی بھی پوسٹر، بینر، ٹی وی انٹرویو اور گلی محلے کی کمپین پر ہی یقین رکھتی ہے۔
اب ترقی یافتہ دنیا کے انتخابی امیدوار ووٹر کے گھر گھر جا کر اس کے دروازے کھٹکھٹانے کی بجائے ووٹر سے رابطے کے جدید طریقے استعمال کرتے ہیں۔ جب آپ اپنے ووٹر کو ہر روز اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں، اور ہر دن اسے ایس ایم ایس، وٹس ایپ، ٹویٹر اور فیس بک کے ذریعے اپنا موقف یا تشہیری مواد دکھا سکتے ہیں تو پھر روایتی طریقے سے محض چند سو یا چند ہزار ووٹروں تک کیوں محدود رہا جائے؟
ڈیجیٹل کمپین کے ذریعے سیاسی پارٹی اپنے حق میں ایک لہر پیدا کر سکتی ہے۔ سیاسی پارٹی کے پکے ووٹ تو ہوتے ہیں۔ اس کا اصل معاملہ ان ووٹروں کے ساتھ ہوتا ہے جو کسی پارٹی کے ساتھ وابستگی نہیں رکھتے۔ الیکشن کے موقعے پر جو پارٹی ٹھیک لگے اسے ووٹ دے دیتے ہیں۔ ڈیجیٹل کمپین ان سوئنگ ووٹرز کو اپنے حق میں قائل کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ ان کے مسائل پر بات کی جاتی ہے۔ مختلف چھوٹی چھوٹی ووٹر سیگمنٹس کو اس کے مزاج اور رجحان کے مطابق تحریک دینے والے پیغامات دے کر اپنے ساتھ شامل کیا جاتا ہے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے بظاہر احمق دکھنے والا ڈانلڈ ٹرمپ اور مذہبی شدت پسند دکھائی دینے والا مودی بھی ٹیکنالوجی کو سمجھنے کی وجہ سے حکمران بن جاتا ہے۔


socialmedia-election-1.jpg

ڈیجیٹل کمپین میں اہم چیز یہ ہوتی ہے کہ ووٹر کے رجحانات کی شناخت کی جائے، اس کے مطابق اس کو فوکس کر کے اسے پیغام بھیجے جاتے رہیں، زبان زد عام ہونے والے سلوگن تیار کیے جائیں، مختلف تصاویر اور ویڈیو کی مدد سے ان سلوگن کو وائرل کیا جائے۔ اپنے لیڈر کو ایک بڑا قدآور شخص بنایا جائے اور مخالف پارٹی اور لیڈر کی کمپین کو ایک مذاق بنا کر رکھ دیا جائے۔ یہ سب وہ افراد کر سکتے ہیں جو نہ صرف ووٹر کے دل و دماغ میں ارتعاش پیدا کرنے والے پیغامات تیار کر سکتے ہیں بلکہ ان کو فوکس گروپس تک ڈیلیور کرنے کے فن سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔ جبکہ ہماری سیاسی پارٹیوں کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل کمپین یہ ہوتی ہے کہ ایک سوشل میڈیا سیل بنا دیا جائے جس میں چند نوجوان بیٹھ کر دن بھر اپنی پارٹی کی تعریف اور دوسری پارٹی کی برائی کرنے والی پوسٹیں کرتے رہیں۔
دنیا بھر میں ڈیجیٹل کمپین کے ذریعے ووٹرز کو کھینچنے والے کئی ماہرین اپنا نام بنا چکے ہیں لیکن پاکستان میں ابھی تک ڈیجیٹل کمپین کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جو امریکہ، برطانیہ، بھارت اور آسٹریلیا میں دی گئی ہے۔ برطانیہ اور آسٹریلیا میں ایسی کمپین چلانے والے ایک غیر ملکی ادارے کے ایک ماہر سے گفتگو ہوئی تو وہ شدید حیران دکھائی دیے کہ نوجوان ووٹرز کی ایک بہت بڑی تعداد ہونے کے باوجود پاکستانی سیاسی پارٹیاں ڈیجیٹل کمپین کے پروفیشنل مینیجرکو کیوں ہائر نہیں کر رہی ہیں جبکہ پاکستان کی 58 فیصد آبادی کی عمر پندرہ سے چون برس کے درمیان ہے اور کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد نو کروڑ ستر لاکھ ہے جن میں سے چار کروڑ چوبیس لاکھ کی عمر 18 سے 35 برس ہے۔ ان کو آسانی سے ڈیجیٹل کمپین کے ذریعے ٹارگیٹ کیا جا سکتا ہے۔
ان انتخابات میں جو جماعتیں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی طرف توجہ دیں گی وہ ٹرمپ کارڈ کھیلتی دکھائی دیں گی اور جو سیاسی جماعتیں اور لیڈر ٹیکنالوجی کے ٹرینڈز سے بے خبر ہیں وہ انتخابات میں اس کی سزا پائیں گے کیونکہ نوجوان ووٹر کے الیکشن اب ڈیجیٹل کمپین سے جیتے جاتے ہیں۔

adnan-khan-kakar-5.jpg
عدنان خان کاکڑ

http://www.humsub.com.pk/131372/adnan-khan-kakar-820/​
 
Advertisement
I don't think so that doesn't work in Pakistan mostly people live in ruler area and they don't have an access. some percentage may be.
Everyone know in US election Hillary Clinton will win but result was totally against her.
 
میں اس سے اتفاق نہیں کرتا

پنجاب میں وہی جیتےگا

جو پولنگ سٹیشن کی سیاست کو سمجے گا

پنجاب میں ووہی جیتے گا جو

- سہی امیدوار کو ٹکٹ دے گا
- ایک ایک پولنگ سٹیشن میں کم از کم تین پولنگ ایجنٹس ( جو کٹر ہوں ) کا بندوبست کرے گا
- ووٹر کے کھانے اور سواری کا بندوبست کرے گا
- الیکشن کمپین پر پیسا خرچ کرے گا
 
Advertisement
Musharraf down, Raja Rental Down, Altaf down, Nawaz down ... No bad guy left?
what do you expect more from the digital guys? They can't help PTI to win when they go to vote and sleep.
You need to contact people on the ground as PSP is doing in Karachi. Stop these jalsas with salman ahmed singing ooh lala la
 
Musharraf down, Raja Rental Down, Altaf down, Nawaz down ... No bad guy left?
what do you expect more from the digital guys? They can't help PTI to win when they go to vote and sleep.
You need to contact people on the ground as PSP is doing in Karachi. Stop these jalsas with salman ahmed singing ooh lala la
Go on ground and visit door to door.the only way

put in hard work dont sit on laptop only.
 
Go on ground and visit door to door.the only way

put in hard work dont sit on laptop only.

Yes , they just do big jalsas and sleep. Most people are not influenced by jalsas. They are rent a crowd or chamak challo crowd
 
I love to see Dr Yasmin Rashid in National Assembly this time. She is one of the sensible leader in PTI.
 
Advertisement
ہمارے پارلیمانی طرز انتخاب میں اگر ایک پارٹی ایک حلقے سے 1 لاکھ ووٹ کی اکثیریت سے بھی جیت لے لیکن کسی دوسرے حلقے سے چند ہزار ووٹس سے ہار جائے تو شہری علاقے کے لاکھوں ووٹ کس کھاتے میں جائینگے۔۔۔۔۔۔۔؟ پارلیمانی طرز انتخاب میں ایک ووٹ سے جیتنے والا اور 1 لاکھ ووٹ سے جیتنے والا برار ہوتا ہے۔ اسلیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کچھ فائدہ دے سکتی ہے لیکن حتمی فائدہ نہیں دے سکتی۔

البتہ اگر صدارتی یا متناسب نمائیندگی کے انتخابات ہوتے تو پھر ہر ووٹ شمار ہوتا اور پھر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہت فائدہ ہوتا۔


عمران کو صدارتی یا متناسب نمائیندگی طرزِ انتخاب کیطرف جانا چاہیے تاکہ جاہل الیکٹیبلز سے قوم کی جان چھوٹ جائے۔ ​
 
I love to see Dr Yasmin Rashid in National Assembly this time. She is one of the sensible leader in PTI.

اس بیچاری کو دونوں مرتبہ مشکل ترین حلقے دیئے گئے۔۔۔۔۔۔ اسے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقون سے الیکشن لڑوانا چاہیے اور اگر صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیت لی اور اگر پنجاب میں پی ٹی آئی اکثیریتی پارٹی بن گئی تو اسے ہی وزیراعلٰی بنا دیا جائے۔۔۔۔۔ مجھے تو بہت پسند ہے۔ بہت نیک خاتون ہے۔ ​
 
اس بیچاری کو دونوں مرتبہ مشکل ترین حلقے دیئے گئے۔۔۔۔۔۔ اسے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقون سے الیکشن لڑوانا چاہیے اور اگر صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیت لی اور اگر پنجاب میں پی ٹی آئی اکثیریتی پارٹی بن گئی تو اسے ہی وزیراعلٰی بنا دیا جائے۔۔۔۔۔ مجھے تو بہت پسند ہے۔ بہت نیک خاتون ہے۔ ​
I hope this time she will won and pray for her that once becom MNA or MPA she should pass better legislation for comon people. Ameen