جسٹس جہانگیری صاحب اس ملک میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے
جو حشر اور جو بے ادبی اس ملک کی بیوروکریسی اور سیاستدانوں نے پاکستانی سنجک (ملکی جھنڈے) کی کی ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے . آپ ہائیکورٹ کے ایک محترم جج ہیں آئین کی کتاب آپکی میز پر پڑی ہو گی اسے کھولیں اور پڑھیں کہ آئینِ پاکستان کن چند شخصیات کو جھنڈا اپنی گاڑی اور اپنے دفتر میں لگانے کی اجازت دیتا ہے . مزید تفصیل ایسٹا کوڈ میں درج ہے جس میں نیشنل فلیگ کے ناجائز استعمال پر جزا و سزا کا تعین بھی ہے . اسکی کاپی آپ ایسٹبلشمینٹ ڈویژن سے منگوا سکتے ہیں . یہاں ہر ٹٹ پونجیا ڈنکے کی چوٹ پر اس جرم کا ارتکاب کر رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اور آپ وکیلوں کو گاڑیوں پر ایڈوکیٹ کی تختی لگانے پر معترض ہیں