Advertisement

وٹس اپ میں ہلکی سی شرارت




میں کالج کے زمانے میں ایک شرارت اکثر کیا کرتا تھا۔۔ صُبح اپنی بائی سائیکل پر گھر سے نکلتا اور اگر رستے میں ماڑے نصیب کوئی ایسا بندہ دکھائی دے دیتا جو کافی خوشگوار موڈ میں کہیں جا رہا ہو ۔۔ تو اس کے بالکل پاس جا کے رُکتے رُکتے بریک لگاتا، سائیکل سے اُترتے ہوئے موٹا سا سلام ٹھوکتا ۔۔ "اس سسسلاماں علیکم انکل جی۔ کیا حال چال نے۔ ؟ "آگے بڑھ کے اُس سے گلے لگ جاتا۔ "لگانا پھر میری طرف بھی چکر۔۔" وہ ابھی اسی شش و پنج کی سی کیفیت میں ہوتا جبکہ میں اس کے کُچھ پوچھنے سے پہلے ہی واپس سائیکل پر سوار ہوتا اور "چنگا فیر رب راکھا" کہہ دیتا ۔۔ اب وہ سارا دن یہی سوچتا رہے گا کہ یہ کون تھا اور آخر میں اسے پہچان کیوں نہیں پایا ؟


23561640_371579706599304_3573627490554687473_n.jpg




پھر وقت بدلا ۔۔ انٹرنیٹ کا زمانہ آ گیا۔۔ سمارٹ فونز اور نت نئی ایپس ۔۔
وٹس اپ نے تازہ ترین اپڈیٹ میں جو نیا فیچر متعارف کروایا ہے اُس کیمطابق آپ کسی کو کوئی بھی میسیج بھیجنے کیبعد " *ڈیلیٹ فارایوری ون* " کر دیں تو وہ میسیج وصول کنندہ کے موبائل سے بھی ڈیلیٹ ہو جائیگا۔ گُڈ مارننگ کے روایتی میسیجز بھیجنے کیبجائے اپنے کسی پیارے کو کوئی میسیج بھیج کر ڈیلیٹ کر دیں۔ اُس کے بعد دیکھیے کیسے وہ سارا دن آپ سے پوچھتا رہیگا کہ کیا بھیجا تھا اور کیوں ڈیلیٹ کیا؟ یا کم از کم سوچتا ضرور رہے گا۔۔ امید ہے ایسا کرنے سے آپ بھی میری اول الذکر شرارت کا مزہ چکھ پائیں گے۔


23473132_371579743265967_6056290178043708851_n.jpg





​
 
Advertisement
Advertisement
مطلب اب اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو آرام سے واٹزآپ پا مسیج بھیج سکے گی ..... زبردست یار
 
Advertisement
You too Brutus ? :O

اس ٹوئیٹ کلیکشن کو میں نے ڈاؤن لوڈ کر لیا تا کہ دوبارہ بھی کام آ سکے

یہ ٹویئٹ کلیکشن، اور ایک ویڈیو خواجے سعد والی، دیکھ کر میں سوچ رہا تھا کہ ن لیگی کہاں منہ چھپائیں گے
ان کا تو خمیر ہی آمریت نے گوندھا ہے
اور دوسری پارٹیوں کو طعنے دیتے ہیں


 


عمران خان کے مزے ہوگئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ بیچاری اب کہہ سکے گی کے ہم نے کسی سے بھی کسی طرح کا کوئی رابطہ نہیں کیا، دوسرا عمران خان اب ڈائریکٹ رابطے میں ہوگا، زبردست اپ ڈیٹ ہے، لگتا ہے عمران خان کی لاٹری نکل آئ ہے.