Advertisement

ووٹ کا تقدس کس نے پامال کیا ؟

ووٹ کا تقدس کس نے پامال کیا ؟​

​
جب نوازشریف کو نااہل کیا گیا تو اس کے بعد پاکستان کے پچاس فیصد سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے ساٹھ فیصد ان پڑھ عوام کو پاگل بنانے کے لیے نون لیگ نے ایک شاطرانہ بیانیہ ترتیب دیا اور وہ تھا ۔۔۔ ووٹ کا تقدس​

​
نااہل ہونے کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور دیگر کابیہ کے وزراء نے مسلسل عدلیہ کو نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے پر رگیدا اور بار بار یہ جملے دہرائے گئے۔ ​

​
عدلیہ نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا​
پانچ لوگوں کو قوم کی قسمت کا فیصلہ کرنے نہیں دیں گے​
لوگ ووٹ دے کر وزیراعظم ہاؤس بھیجتے ہیں اور یہ پانچ لوگ اسے نکال دیتے ہیں​
ہم ووٹ کے تقدس کو بحال کریں گے ​

​
یہاں میں اپنے تمام پٹواری النسل دوستوں کو یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ ووٹ کے تقدس کا اصل مطلب یہ ہے کہ جو لوگ عوام سے ووٹ لے کر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا حصہ بنتے ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں، ریاستی مفادات کو اپنے ذاتی معاملات سے بلند تر جانیں اور پارٹی لیڈر کی غلامی اور چاکری کرنے کی بجائے ریاستِ پاکستان کے وفادار رہیں۔ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ عوام کے اس اعتماد اور بھروسے کا خون کریں گے جس اعتماد اور بھروسے کے ساتھ لوگوں نے آپ کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا تھا۔ ​

​
یہ ہے وہ ۔۔۔ ووٹ کا تقدس ۔۔۔ جس کو بحال کروانے کے لیے جدوجہد کی جانی چاہیے​

​
پنجاب کی عوام نے مشرف دور کے بعد نون لیگ کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا کہ وہ عوام کے مسائل حل کریں لیکن پنجاب حکومت نے پچھلے دس سال میں اس قدر وحشیانہ کرپشن اور لوٹ مار کی کہ احد چیمہ اب تک 1850 ارب روپے کی کرپشن کا اعتراف کر کے وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے اور میٹرو کے تمام منصوبوں میں ہزاروں ارب روپے کی کرپشن کے انکشافات سن کر ہر شخص انگشتِ بدنداں ہے۔ 56 کمپنیوں کے کیس میں اس قدر بے دریغ اور ظالمانہ لوٹ مار کی گئی ہے کہ دل خون کے آنسو روتا ہے اور آج یہ حال ہے کہ نہ پینے کا صاف پانی ہے، نہ صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام ہے، نہ ہسپتال ہیں، نہ کوئی دیگر سہولیات ہیں۔ بلکہ جعلی ادویات کی بھرمار ہے اور مہگائی اور بےروزگاری کا طوفان ہے۔ ​

​
اگر اس ملک میں کسی نے ووٹ کا تقدس پامال کیا ہے تو وہ یہ ظالم لوگ ہیں جو ووٹ لے کر اسمبلیوں میں وارد ہوئے تھے۔ ​

​
پاکستان کی عوام نے تین مرتبہ ووت دے کر نوازشریف کو وزیراعظم ہاؤس بھیجا لیکن اس شخص نے پہلے دور میں قومی خزانے سے کئی ہزار ارب روپے لوٹ کر منی لانڈرنگ سے باہر بھیجے اور وہاں جائیدادیں خریدیں، پاکستان میں اپنے کاروباروں کو ایک ہزار گنا بڑھا دیا گیا۔ کمیشنوں اور ٹھیکوں کی ایک نہ ختم ہونے والی داستان شروع کی گئی۔ ​

​
دوسرے دور میں قرض اتارو ملک سنوارو کے نام پر اربوں روپے ڈکار لیے گئے، مہنگائی اور بےروزگاری کے تحفے دیے گئے۔ ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ترین محاذ آرائی کر کے ملک کو کمزور کیا گیا اور یوں عوام کے ووٹ لینے والے اسی عوام کو دغا دے کر رات کی تاریکی میں اس ملک سے فرار ہو گئے​

​
تیسرے دور میں ایک با رپھر سے معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، گردشی قرضوں میں پانچ سو ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا، فواد حسن فواد اور عطاالحق قاسمی جیسوں پر اس ملک کی غریب قوم کا اربوں روپیہ برباد کر دیا گیا۔ پاکستان کے تمام ادارے تباہ کر دیے گئے۔ سٹیل مل اور پی آئی اے کو مکمل برباد کر دیا گیا۔ لوڈشیڈنگ اور توانائی کا بحران پیدا کر دیا گیا۔ کرپشن کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے۔ ​

​
اگر اس ملک میں کسی نے ووٹ کا تقدس پامال کیا ہے تو وہ یہ لوگ ہیں جو عوام کا ووٹ، عوام کی خدمت کے نام پر لے کر آتے ہیں اور آ کر عوام کا ہی پیسہ لوٹ لیتے ہیں۔ ​

​
عدلیہ کا کام ووٹ کا تقدس پامال کرنا یا بحال کرنا نہیں ہوتا بلکہ عدلیہ کا کام ہوتا ہے کہ اس کے پاس جو کیس آئے وہ اس کے متعلق ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں فیصلہ کرے اور عدلیہ اپنے فیصلوں سے ریاست کو مضبوط کرتی ہے۔ ​

​
نوازشریف کی تین دہائیوں پر مشتعمل کرپشن جب پانامہ لیکس کی شکل میں سامنے آئی تو وہ کیس سپریم کورٹ میں گیا اور سپریم کورٹ میں وہ کیس ایک سال تک چلا جس میں نوازشریف اور اس کی پوری اولاد اپنے مسلسل اور بے پناہ جھوٹوں کی دلدل میں خود ہی پھنستی چلی گئی۔ شریف خاندان فیک اور جعلی دستاویزات کے علاوہ کوئی چیز نہ پیش کر سکا بلکہ جو دستاویزات پیش کی گئیں، ان دستاویزات کے جعلی ہونے کی وجہ سے مزید ریفرنسز دائر ہو گئے۔ ​

​
اور یوں سپریم کورٹ نے شواہد کی روشنی میں نوازشریف کو نااہل کر دیا اور منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات نیب عدالتوں میں بھیج دیے۔ یہی سپریم کورٹ کا کام تھا اور اس نے اپنا کام احسن طریقے سے پورا کیا۔ اب یہ تمام کیسز نیب عدالتوں میں چل رہے ہیں اور اب نیب نے کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف اپنا شکنجہ کس دیا ہے۔ ​

​
ووٹ کا تقدس پامال کرنے والے پانچ جج نہیں بلکہ پانچ لوگوں کا گھرانہ ہے جو نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز پر مشتعمل ہے۔ ووٹ کا تقدس پانچ ججوں نے نہیں بلکہ ان پانچ لوگوں نے پامال کیا ہے اور اب انشاءاللہ عوام بہت جلد اپنے ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو اٹھا کر بحیرہ ہند میں غرق کر دے گی۔​

​
تحریر و تجزیہ: عاشور بابا​
 
Last edited:
Advertisement

بہت اچھا لکھا ہے
یہی بات خان صاحب کو بھی کرنی چاہئے کہ ووٹ کا تقدس تو ہوتا ہے تم ایمان داری سے کام کرو
نہ کہ ڈاکے ڈالو

اور جب پکڑے جاؤ تو شور مچاؤ
 
Advertisement
ووٹ کا تقدس اقتدار سے چپکے رہنے میں نہیں، ذمہ داری نہیں نبھا سکتے تو اقتدار سے الگ ہو جانے میں ہے

خلیفہ صاحب یہ آپ کہہ رہے ہیں ؟؟؟

آپ ایسا نہی کہہ سکتے
;)
 
Advertisement

تھریڈ سٹارٹر نے لکھا ہے کہ

احد چیمہ اب تک 1850 ارب روپے کی کرپشن کا اعتراف کر کے وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے

​
کیا یہ خبر درست ہے؟
​
​